پیر, جون 16, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

ہندوستان میں فضائی آلودگی کیلئے پاکستان ذمہ دار

Rubina by Rubina
دسمبر 4, 2021
in بھارت, سیاست
0 0
0
ہندوستان میں فضائی آلودگی کیلئے پاکستان ذمہ دار
70
SHARES
65
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی: سپریم کورٹ میں آلودگی پر ہوئی سماعت میں یوپی کی یوگی سرکار نے عجیب دلیل دی ہے۔ یوپی سرکار نے عدالت میں کہاکہ آلودگی کی وجہ پاکستان سے آرہی ہوا ہے۔ دہلی کی آلودگی میں یوپی کی صنعتوں کا کوئی رول نہیں ہے۔ اس پر چیف جسٹس این وی رمن نے اترپردیش سرکار سے پوچھا کہ کیا آپ چاہتے ہیں کہ پاکستان میں صنعتیں بند کرادی جائیں؟۔وہیں آلودگی معاملے میں مرکز نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ 5رکنی انفورسٹمنٹ ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے۔ ریں اثنا سپریم کورٹ نے قومی دارالحکومت دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں آلودگی کی سطح کو کم کرنے کیلئے ایئر کوالٹی مینجمنٹ کمیشن کی جانب سے تشکیل دی گئی پانچ رکنی انفورسمنٹ ٹاسک فورس کو جمعہ کے منظوری دیتے ہوئے مرکز اور متعلقہ ریاستوں سرکاروں کو ہدایت دی کہ وہ احتیاطی اقدامات پر عمل درآمد کرنے کیلئے ’زمین‘پر اترے۔ چیف جسٹس این وی رمن، جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس سوریہ کانت کی بینچ نے آلودگی کو روکنے کے اقدامات سے متعلق کمیشن کی جانب سے داخل حلف نامہ کا نوٹس لیا ۔ بینچ نے سالیسٹر جنرل تشار مہتا سے کہا کہ 2دسمبر کی عدالت عظمیٰ کی ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں ۔ اس معاملے پر اگلی سماعت آئندہ جمعہ کو ہوگی۔ سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز مرکز اور متعلقہ ریاستی حکومتوں کی سرزنش کرتے ہوئے 24گھنٹے میں ٹھوس اقدامات کرنے کی ہدایت دی تھی۔ اس کے پیش نظر کمیشن نے حلف نامہ داخل کر کے انفورسمنٹ ٹاسک فورس اور فلائنگ اسکواڈ کی تعیناتی کے تعلق سے بینچ کو آگاہ کیا۔بینچ کومرکزی حکومت نے بتایا کہ 5 رکنی انفورسمنٹ ٹاسک فورس بنائی گئی ہے اور فلائنگ اسکواڈز کی تعداد 17سے بڑھا کر 40کر دی جائے گی۔ یہ دستے موقع پر جاکر فضائی آلودگی کی سطح کو کم کرنے کے اقدامات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے اور یومیہ کاروائی کی رپورٹ انفورسمنٹ ٹاسک فورس کو دیں گے ۔ کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ آلودگی کم کرنے کے دیگر اقدامات کے علاوہ محدود تعداد میں تھرمل پاور پلانٹس چلائے جا رہے ہیں۔ چیف جسٹس کی صدارت والی بینچ نے مرکزی حکومت سے کہا کہ وہ آنے والے وقت میں تھرمل پاور پلانٹس کو کہیں اور منتقل کرنے پر غور کریں۔
دہلی حکومت کا موقف رکھنے والے سینئرایڈوکیٹ ڈاکٹر ابھیشیک منو سنگھوی کی درخواست پر کووڈ19-کے پیش نظر اسپتال کی عمارت کی تعمیر سے متعلق زیر التواء کاموں کو مکمل کرنے کی اجازت دی گئی ۔ ڈاکٹر سنگھوی نے عدالتی حکم پرعمارت کے تعمیراتی کاموں پر پابندی کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ کووڈ کی نئی قسم کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر اسپتالوں میں بستروں کی تعداد بڑھانے کی ضرورت ہے ، اس لیے تعمیراتی کاموں کی اجازت دی جائے ۔ عدالت نے کمیشن کی طرف سے جاری کردہ تمام رہنما خطوط پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے سرکار کی عرضی قبول کر لی ۔ اتر پردیش حکومت کی طرف سے پیش ہوئے سینئر وکیل رنجیت کمار ریاست میں کئی علاقوں میں آلودگی کم ہونے کے دعوے کرتے ہوئے کہا کہ قومی دارالحکومت خطہ کی چینی اور دودھ کی صنعتوں کو آلودگی کے پیش نظر حالیہ پابندیوں سے مستثنیٰ قرار دینے کی عدالت سے درخواست کی اور انہوں نے شوگر صنعتوں سے متعلق کہا کہ کمیشن کی تازہ ترین ہدایات کے مطابق شوگر ملوں کو صرف 8 گھنٹے چلانے کی اجازت ہے، تاہم بوائلر سے متعلق کئی تکنیکی مسائل ہیں ۔ کم وقت میں کام کرنے کی اجازت سے یہ صنعت بری طرح متاثر ہوگی۔ اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ وہ (اتر پردیش حکومت)اس معاملے کو کمیشن کے رو برو اٹھا سکتے ہیں۔بنچ کے سامنے مسٹر کمار نے کہا کہ اتر پردیش میں آلودہ ہوا میں کمی آئی ہے ۔ انہوں نے عجیب دلیل پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہلی میں پاکستان سے نسبتاً زیادہ ہوا آرہی ہے ۔ چیف جسٹس نے اس دلیل کو زیادہ اہمیت نہیں دی ۔ صرف اتنا کہا ’تو آپ پاکستان کے صنعتی یونٹس کو بند کرانا چاہتے ہیں ‘۔

 

Previous Post

تعلیمات نبویؐ انسان کی کامیابی کی ضمانت

Next Post

تعلیم اور طب پر توجہ ضروری

Next Post
تعلیم اور طب پر توجہ ضروری

تعلیم اور طب پر توجہ ضروری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist