پیر, جون 16, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

فضائی آلودگی پر سپریم کورٹ سخت، مرکز اور دہلی سرکار کی سرزنش

Rubina by Rubina
دسمبر 3, 2021
in بھارت, سیاست
0 0
0
فضائی آلودگی پر سپریم کورٹ سخت، مرکز اور دہلی سرکار کی سرزنش
92
SHARES
91
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی : سپریم کورٹ نے دہلی اور مرکزی حکومت کی جمعرات کو پھر سرزنش کی اور سخت وارننگ دیتے ہوئے کہاکہ وہ سنجیدگی کے ساتھ غور کرکے فضائی آلودگی کی سطح کو کم کرنے کے مناسب اقداما ت کریں اور جمعہ کی صبح 10بجے تک ان کے بارے میں واقف کرائیں ورنہ وہ کوئی آرڈر دے گی۔ چیف جسٹس این و ی رمن، جج ڈی وائی چندرچوڑ اور جج سوریہ کانت پر مشتمل بنچ نے دہلی میں اسکول کھولے جانے پر ناراضگی ظاہر کی۔ اس کے علاوہ فضائی آلودگی پھیلانے والے بڑے عوامل صنعتی یونٹس اور گاڑیوں کے خلاف مناسب کارروائی نہ کرنے پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔عدالت عظمیٰ نے مرکز اور دہلی حکومت کے ان دعوؤں کو خارج کردیا جن میں آلودگی کم کرنے کے اقدامات کئے جانے کے دعوے کئے گئے۔ عدالت نے سوالیہ لہجہ میں کہاکہ جب تما م اقدامات کئے جارہے ہیں تو آلودگی کی سطح کیوں بڑھ رہی ہے ۔ بنچ نے بیوروکریٹس کے کام کاج کے طریقوں پر ایک بار پھر سنگین سوالات کھڑے کئے ۔عدالت عظمیٰ نے مرکز، قومی راجدھانی خطہ دہلی حکومت اور دیگر فریقین سے کہا کہ ہم آپ کو 24گھنٹے کا وقت دے رہے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ آپ اس پر سنجیدگی سے غور کریں اور اس کا حل نکالیں۔ چیف جسٹس کی صدارت والی 3 رکنی بنچ نے کہاکہ ہم کل صبح 10 بجکر 30منٹ پر سماعت کرسکتے ہیں۔آپ ہمیں آلودگی روکنے کے اقدامات کے اگلے مراحل کے بارے میں بتائیں ورنہ ہم کوئی آرڈر دیں گے ۔ عدالت نے خطرناک آلودگی کی سطح کے درمیان اسکولوں کو کھولنے کی اجازت پر سنگین سوالات اٹھائے اور اس کے لئے دہلی حکومت کی سرزنش کی۔ چیف جسٹس نے دہلی حکومت سے پوچھا کہ آلودگی کے مدنظر جب بالغان کو گھر سے کام کرنے کی اجازت ہے تو 3-4 سال تک کے بچوں کو اسکول جانے پر مجبور کیوں کیا جارہا ہے ؟ اس پر دہلی حکومت کا موقف رکھتے ہوئے سینئر وکیل ڈاکٹر ابھیشیک منو سنگھوی نے کہاکہ ماہرین کی رائے پر اسکول کھولے گئے ہیں جس میں بتایا گیا تھا کہ اسکول نہ جانے کی و جہ سے بچوں کے سیکھنے کا عمل متاثر ہورہا ہے۔ اس پر عدالت نے پھر سے پوچھا کہ آلودگی کم کرنے کے اقدامات کا کیا ہوا؟ مسٹر سنگھوی نے کہاکہ نومبر میں آلودگی پھیلانے والی 1500گاڑیاں ضبط کی گئی ہیں۔
حکومت کے دعوؤں سے غیرمطمئن بنچ نے کہاکہ ہمیں لگتا ہے کہ زمینی سطح پر کچھ نہیں ہورہا ہے کیونکہ آلودگی کی سطح میں اضافہ ہورہا ہے ۔ عدالت نے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں لگتا ہے کہ ہم اپنا وقت برباد کررہے ہیں۔جج سوریہ کانت نے کہاکہ ماحولیات کے نام پر سستی مقبولیت حاصل کرنے کی کوشش نظر آرہی ہے ۔ ’ماحولیات بچاؤ‘ کا بینر لیکر لوگ سڑکوں پر نظر آتے ہیں لیکن آلودگی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔عرضی گزار اسکول طالب علم آدتیہ دوبے کا موقف رکھتے ہوئے سینئر وکیل وکاس سنگھ نے سنٹرل وسٹا پروجیکٹ کے تعمیراتی کام کے جاری رہنے پر ایک بار پھر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ لوگوں کی صحت کی قیمت پر ترقی نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہاکہ جب ہم انڈیا گیٹ پر جاتے ہیں تو چاروں طرف دھول اڑ رہی ہوتی ہے ۔ ایسے میں تعمیراتی سرگرمیوں پر عدالتوں کے روک کے آرڈر کا کیا مطلب ہے ؟ انہوں نے کہاکہ آج دہلی کی فضائی آلودگی کی سطح 500اے کیو آئی ہے ۔بنچ نے مرکزی حکومت کا موقف رکھ رہے سالیسٹر جنرل تشار مہتہ سے ہریانہ میں آلودگی پھیلانے والی صنعتی اکائیوں پر کارروائی کئے جانے کے تعلق سے سوالا ت پوچھے ۔خیال رہے کہ دہلی اور مرکزی حکومت کی طرف سے مسلسل عدالت عظمیٰ میں یہ دعوئے کئے جارہے ہیں کہ وہ راجدھانی اور آس پاس کے علاقوں میں آلودگی کو کم کرنے کے لئے مسلسل ٹھوس کوشش کررہی ہیں۔مرکزی حکومت کی طرف سے بدھ کو عدالت عظمی میں ایک حلف نامہ داخل کرکے کہا گیا تھا کہ سنٹرل وسٹا پروجیکٹ میں تعمیراتی سرگرمیوں کے مدنظر آلودگی کو کم کرنے کے تمام احتیاطی اقدامات کئے جارہے ہیں اور تعمیراتی کام کی وجہ سے آلودگی نہیں پھیل رہی ہے ۔ سنٹرل وسٹا پروجیکٹ کو قومی اہمیت کا کام قرار دیتے ہوئے مرکزی حکومت نے کہا تھا کہ یہاں آلودگی کو روکنے کے تمام طرح کے اقدامات کئے گئے ہیں۔

 

Previous Post

مہنگائی اور کسانوں پر اپوزیشن کا شدید احتجاج

Next Post

میگھالیہ میں کانگریس کو پھرجھٹکا، آخر کیوں؟

Next Post
میگھالیہ میں کانگریس کو پھرجھٹکا، آخر کیوں؟

میگھالیہ میں کانگریس کو پھرجھٹکا، آخر کیوں؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist