پیر, جون 16, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

مہنگائی اور کسانوں پر اپوزیشن کا شدید احتجاج

Rubina by Rubina
دسمبر 3, 2021
in بھارت, سیاست
0 0
0
مہنگائی اور کسانوں پر اپوزیشن کا شدید احتجاج
60
SHARES
112
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں کانگریس اور دیگر جماعتوں نے اپنے اتحاد کے ذریعے نہ صرف حکومت کو ناکوں چنے چبانے پر مجبور کردیا ہے بلکہ مہنگائی، کسانوں کی اموات اور معاوضہ اور ۱۲؍ اراکین کی معطلی واپس لینے کے موضوع پر زبردست احتجاج کیا۔ اس کی وجہ سے جمعرات کو مسلسل تیسرے دن ایوان بالاراجیہ سبھا میں کام کاج متاثر رہا ۔ حالانکہ اپوزیشن کے ممبران نے پہلے ایوان میں احتجاج کیا اور پھر ممبران کی معطلی کے موضوع پر پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں دھرنا دیا۔پارلیمنٹ ہاؤس احاطے میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کے سامنے دھرنے پر بیٹھے اراکین پارلیمنٹ میں راہل گاندھی، ادھیر رنجن چودھری، ملکارجن کھڑگے، ترنمول کانگریس کی ڈولا سین اور دیگر اپوزیشن پارٹیوں کے ممبران موجود تھے ۔ وہ ۱۲؍ اراکین کی معطلی کو ضابطہ کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے حکومت مخالف نعرے لگا رہے تھے۔ کئی اراکین کے ہاتھوں میں پلے کارڈ بھی تھے۔
اس سے قبل اراکین پارلیمنٹ کی معطلی کے خلاف اپوزیشن کے احتجاج کے باعث ایوان بالا کی کارروائی دوپہر ۱۲؍بجے تک کیلئے ملتوی کردی گئی تھی ۔ قابل ذکر ہے کہ پیر کو پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے پہلے دن کانگریس اور ترنمول کانگریس سمیت اپوزیشن جماعتوں کے۱۲؍ اراکین کو گزشتہ مانسون اجلاس کے دوران ’غیر اخلاقی رویہ‘ کے الزام میں موجودہ اجلاس کے بقیہ سیشن کے لیے معطل کر دیا گیا تھا۔ ایوان بالا کے چیئرمین نے معطلی واپس لینے کی اپوزیشن کی درخواستوں کو مسترد کر دیا ہے۔ اس دوران اپوزیشن کی جانب سے مسلسل یہ مطالبہ کیا جارہا ہے کہ مہنگائی کے موضوع پر بحث کروائی جائے لیکن حکومت تیار نہیں ہو رہی ہے۔ ساتھ ہی تحریک کے دوران فوت ہونے والے کسانوں کو معاوضہ دینے کے معاملے میں بھی حکومت بحث کروانے سے کترارہی ہے جس کی وجہ سے اپوزیشن کے اراکین سخت برہم ہیں۔ اس معا ملے میںکانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ان تمام موضوعات پر جمعرات کو پارلیمنٹ کے کیمپس میں مسلسل تیسرے دن دھرنا دیا اور کہا کہ مودی حکومت بزدل ہے۔ اس لئے وہ کسی کے ساتھ انصاف نہیں کر سکتی۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ حکومت پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے سوالوں سے ڈرتی ہے، اس لیے وہ کسی بھی معاملے پر بحث کرنے سے بھاگ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کی تجویز پر بحث سے بچنے کے لئے اور عوام کا دھیان بھٹکانے کے لئے ۱۲؍ اراکین کو معطل کیا ہے تاکہ سبھی کا دھیان اس طرف چلاجائے ۔حکومت پر پارلیمنٹ میں بحث سے گریز کرنے کا الزام لگاتے ہوئے راہل گاندھی نے ٹویٹ بھی کیا اور کہا کہ ایسی سرکار کو جلد ہی جواب مل جائے گا ۔ واضح رہے کہ معطل اراکین میںسی پی ایم کےایلامرم کریم، کانگریس کی پھولو دیوی نیتام، چھایا ورما، رپن بورا، راجمنی پٹیل، سید ناصر حسین، اکھلیش پرتاپ سنگھ، ترنمول کانگریس کی ڈولا سین اور شانتا چھتری، شیو سینا کی پرینکا چترویدی اور انل دیسائی اور ہندوستانی کمیونسٹ پارٹی کے ونئے شیوم شا مل ہیں۔ یہ سبھی اراکین ایوان کے باہر گاندھی جی کے مجسمہ کے پاس احتجاج کررہے ہیں جبکہ ان سے ملاقات کرنے کے لئے ملائم سنگھ یادو ، جے رام رمیش ،ملکارجن کھڑگے اور دیگر لیڈران پہنچ رہے ہیں۔

 

 

Previous Post

ملک میں کووڈ ویکسین لینے والوں کی تعداد 124.96 کروڑ سے متجاوز

Next Post

فضائی آلودگی پر سپریم کورٹ سخت، مرکز اور دہلی سرکار کی سرزنش

Next Post
فضائی آلودگی پر سپریم کورٹ سخت، مرکز اور دہلی سرکار کی سرزنش

فضائی آلودگی پر سپریم کورٹ سخت، مرکز اور دہلی سرکار کی سرزنش

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist