جمعہ, مارچ 6, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

شرجیل امام نے نہ تشدد بھڑکایا اور نہ ہتھیار اٹھانے کی اپیل کی : ہائی کورٹ

Rubina by Rubina
دسمبر 1, 2021
in بھارت
0 0
0
شرجیل امام نے نہ تشدد بھڑکایا اور نہ ہتھیار اٹھانے کی اپیل کی : ہائی کورٹ
60
SHARES
51
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف مظاہروں میں پیش پیش رہنے والے نوجوان اسکالر شرجیل امام کو گزشتہ دنوں الٰہ آباد ہائی کورٹ نے غداری کے ایک مقدمے میں ضمانت دیدی ہے۔ ضمانت کا تفصیلی حکم نامہ گزشتہ روز جاری ہوا ہے جس میں واضح طور پر لکھا ہے کہ شرجیل امام نے کوئی سازش نہیں کی۔ ہر چند کہ عدالت کے اس فیصلے کے باوجود شرجیل امام کی رہائی ممکن نہیں ہو پائے گی کیوں کہ انہیں مختلف ریاستوں میں متعدد مقدمات میں ماخوذ کیا گیا ہے جن پر شنوائی ابھی جاری ہے۔
الٰہ آباد ہائی کورٹ کے تفصیلی حکم نامہ کے مطابق جج نے واضح طور پر درج کیا ہے کہ شرجیل امام نے نہ تشدد کے لئے اکسایا، نہ اشتعال انگیز تقریر کی اور نہ کسی کو ہتھیار اٹھانے کے لئے مجبور کیا یا اسے اکسایا۔جسٹس سومترا دیال سنگھ نے اپنے حکم میں لکھا ہے کہ شرجیل امام کواس بنیاد پر ضمانت دی جاتی ہے کہ ان کی تقریر میں ایسی کوئی قابل اعتراض بات نہیں ملی جس کی بنیاد پر ضمانت روکی جاسکے۔ ان کے بیانات سے پہلی نظر میں تو یہ واضح ہو رہا ہے کہ انہوں نے کوئی تشدد نہیں بھڑکایا بلکہ کہیں ان تقاریر کی وجہ سے کوئی پتھر تک نہیں چلا۔ ہر چند کہ جسٹس سومترا دیال نے یہ واضح کیا کہ شرجیل امام کے بیانات کا تفصیلی جائزہ اس وقت لیا جائے گا جب اس معاملے میں مقدمہ کی کارروائی آگے بڑھائی جائے گی لیکن اس وقت انہیں ضمانت دینا زیادہ اہم ہے اور اس کی بنیاد یہی ہے کہ ان کے تقریرسے کوئی تشدد نہیں ہوا ہے۔
جسٹس سومترا پال نے اپنے حکم میں یہ بات بھی درج کی ہے کہ اگر شرجیل امام پر مقدمہ چلتا ہے اور انہیں سزا ہو تی ہے تو وہ ۳؍ سال سے زیادہ کی نہیں ہو گی جبکہ شرجیل گزشتہ تقریباً ۱۴؍ ماہ سے جیل میں ہیں۔ یہ بات خود بخود انہیں ضمانت دینے کا جواز پیدا کردیتی ہے۔ اس لئے انہیں ضمانت دی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ شرجیل امام اس وقت دہلی کی تہاڑ جیل میں قید ہیں جہاں ان پر دہلی فسادات اور جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ہونے والے تشدد کے مقدمات چل رہے ہیں۔

Previous Post

ضرورتمندوں کی مدد کر نا ہماری اہم ذمہ داری:رام داس اٹھاولے

Next Post

پارلیمنٹ کیمپس میں اپوزیشن کا دھرنا

Next Post
پارلیمنٹ کیمپس میں اپوزیشن کا دھرنا

پارلیمنٹ کیمپس میں اپوزیشن کا دھرنا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist