جمعہ, مارچ 6, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

نفرت جیت گئی، فنکارہار گیا،الوداع : منور فاروقی،اسٹینڈ اَپ کامیڈی کوخیرباد

Rubina by Rubina
نومبر 29, 2021
in بھارت, سنیما
0 0
0
نفرت جیت گئی، فنکارہار گیا،الوداع : منور فاروقی،اسٹینڈ اَپ کامیڈی کوخیرباد
60
SHARES
95
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

معروف اسٹینڈ اَپ کامیڈین منور فاروقی جو بھگوا عناصر کے نشانے پر ہیں، نے اتوار کو بنگلور میں بھی ہندوتواوادی شرپسندوں کی دھمکی کی وجہ سے اپنا شومنسوخ ہونے پر اسٹینڈ اپ کامیڈی کو الوداع کہنے کا اشارہ دیا ہے۔جو لطیفہ انہوں نے مبینہ طور سنایا ہی نہیں،اس کی پاداش میں ایک ماہ تک جیل میں رہنے والے منور فاروقی کے جیل سے رہائی کے بعد شو نہیں ہونے دیئے جارہے ہیں۔ گزشتہ ۲؍ مہینوں میں ان کے ۱۲؍ شو صرف اس لئے منسوخ کردیئے گئے کہ ہندوتوا وادیوں نے توڑ پھوڑ اور حملے کی دھمکی دی تھی۔ شری عناصر کو روکنے کے بجائے پولیس کی جانب سے شو کو ہی منسوخ کرنے کی اس روش سے کبیدہ خاطر ہوکر منور فاروقی نے اتوار کو بنگلور میں اپنا شو منسوخ ہونے پر جذباتی پیغام لکھ کر الوداع کہا ہے۔ اتوار کو شام ۵؍ بجے بنگلور کے گُڈ شیفرڈ آڈیٹوریم میں’’ڈونگری سے نو وہیر‘‘ (ڈونگری سے کہیں نہیں) کے عنوان سے منور فاروقی کا اسٹینڈ اَپ کامیڈی شوہونے والاتھا جس کیلئے ۶؍ سوٹکٹ فروخت ہوگئے تھے مگر بھگو ا عناصر نے شو ہونے پر شرانگیزی کی دھمکی دے ڈالی۔ نتیجے میں پولیس نے ایک مکتوب لکھ کرمنور فاروقی کو ’’متنازع شخصیت‘‘قرار دیتے ہوئے شو منسوخ کرنے کی ہدایت دی ۔ پولیس نے اس کیلئے نظم ونسق کا مسئلہ پیدا ہونے کا جواز پیش کیا۔ اس سے قبل ممبئی میں بھی بجرنگ دل کی دھمکیوں کی وجہ سے منور فاروق کا شو منسوخ ہوچکاہے۔ بنگلور میں ہندو جاگرن سمیتی کے لیڈر موہن گوڑا کا دعویٰ ہے کہ اس نے پولیس کمشنر سے ملاقات کرکے شو منسوخ کرنے کی دھمکی دی تھی اور آگاہ کردیا تھا کہ اگر شو ہوا تووہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ اس کے خلاف احتجاج کریںگے۔ شو کی منسوخی سے دلبرداشتہ ہوکر منور فاروقی نے اسے ناانصافی قرار دیتے ہوئے اسٹینڈ اَپ کامیڈی کو ہی الوداع کہنے کا اعلان کیا اوراس کیلئے انسٹا گرام پر ایک تفصیلی پوسٹ بھی کی۔ انہوں نے لکھا ہے کہ ’’میرے خیال سے یہ اختتام ہے۔ میرا نام منور فاروقی ہے اور شاید اتنا ہی میرا وقت تھا۔ آپ بہت اچھے سامع تھے۔ الوداع ، میں تھک گیا ہوں۔‘‘ اس سے قبل انہوں نے لکھا ہے کہ ’’آج بنگلور کا شو (توڑ پھوڑ کے اندیشوں کے پیش نظر ) منسوخ ہو گیا۔ ہم نے ۶؍ سو سے زیادہ ٹکٹ فروخت کئے تھے۔‘‘ انہوں نےبتایا کہ اس شو کے ذریعہ وہ آنجہانی پونیت راج کمار کی تنظیم کیلئے عطیہ اکٹھا کرنے والے تھےمگر تنظیم کے مشورہ پر اس کا اعلان نہیں کیاگیاتھا۔ اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافی کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے انہوں نے انسٹا گرام پوسٹ پر مزید لکھا ہے کہ’’ایک ایسے لطیفے کیلئے جو میں نے سنایا ہی نہیں ایک ماہ تک مجھے جیل میں رکھنے سے لے کر میرے ان پروگراموں کی منسوخی تک جن میں کچھ متنازع تھا ہی نہیں، سب کچھ نامناسب ہے۔‘‘ بنگلور کے مجوزہ شو کے تعلق سے انہوں بتایا کہ ’’بلا تفریق مذہب اس شو کو غیر معمولی پیار ملا ۔ ہمارے پاس سینسر سرٹیفکیٹ بھی ہے۔ اس میں واضح طور پر کچھ بھی متنازع نہیں ہے۔ ہم ۲؍ مہینوں میں ۱۲؍ جگہوں پر اپنے شو حملے اور سامعین کو خطرات کی دھمکیوں کی وجہ سے منسوخ کرچکے ہیں۔‘‘اس کے ساتھ ہی انہوں نے کامیڈی کو الوداع کہنے کا اشارہ کرتے ہوئے شاعری کی ہے کہ’’ٹوٹنے پہ ان کی خواہش ہوگی پوری، صحیح کہتے ہیں میں ستارہ بن گیا ہوں۔‘‘ منور فاروق کے اس اعلان پر سوشل میڈیا پر سمجھدار صارفین نے افسردگی کااظہار کیا ہے۔ فلم اداکارہ سورا بھاسکر نے منور کا پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’یہ دل توڑ دینے والا ا ور شرمناک ہے کہ کیسے ہم نے اپنے سماج میں دھمکیوں کو معمول بننے دیا۔ ‘‘

Previous Post

ممبئی سے کسانوں کا مودی سرکار کو انتباہ، بی جےپی کو ہرانے کا عزم

Next Post

پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس

Next Post
پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس

پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist