­
کسان آندولن کا ایک سال مکمل ، کامیابی کا جشن - مسلم ٹوڈے
جمعرات, مئی 29, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

کسان آندولن کا ایک سال مکمل ، کامیابی کا جشن

Rubina by Rubina
نومبر 26, 2021
in بھارت
0 0
0
کسان آندولن کا ایک سال مکمل ، کامیابی کا جشن
18
SHARES
106
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ایک سال کی جدوجہد اور دہلی کی سرحدوں پر مسلسل احتجاج کے ذریعہ تینوں زرعی قوانین کی منسوخی کے اپنے کلیدی مطالبے کو منظور کرالینے کی خوشی سے سرشار کسان جمعہ کو آندولن کے ایک سال مکمل ہونے پر بڑی تعداد میں مظاہرہ گاہ پہنچ رہے ہیں۔ اس بیچ تلنگانہ میں منعقدہ ’’مہا دھرنا‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کسان یونین کے لیڈر راکیش ٹکیت نے اعلان کیا ہے کہ یہ تحریک اس وقت تک جاری رہےگی جب تک کہ حکومت گفتگو کا سلسلہ بحال نہیں کرتی اور دیگر مسائل حل نہیں ہوتے۔
کسان جوق درجوق دہلی پہنچے
جمعرات کو پنجاب، ہریانہ اور یوپی کے مختلف علاقوں سے ہزاروں کی تعداد میں کسانوں کے جتھے کے جتھے ٹیکری بارڈر ، سنگھو بارڈر اور غازی پوربارڈر کیلئے روانہ ہوئے۔ ان میں خواتین کی بھی بڑی تعداد ہے۔ کسان تنظیموں کو امید ہے کہ آندولن کی پہلی سالگرہ پر مظاہرہ گاہوں پر ایک لاکھ سے زیادہ مظاہرین اکٹھا ہوںگے۔ مظاہرہ گاہوں پر کسانوں کے پہنچنے کا یہ سلسلہ کئی دنوں سے جاری ہے۔ بدھ کو بھی بڑی تعداد میں کسان مظاہرہ گاہ پہنچے جو زرعی قوانین کی منسوخی کی شکل میں تحریک کی بڑی کامیابی کے جشن کیلئے اپنے ساتھ مٹھائی بھی لائے ہیں۔ جمعہ کو یہاں جشن مناتے ہوئے کسانوں کی جانب سے مختلف قسم کے پروگرام منعقد کئے جانے کی امید ہے۔
دیگر مطالبات کی منظوری کا بھی یقین
سنگرور سے پہنچنے والے کرنیل سنگھ کو امید ہے کہ زرعی قوانین کی منسوخی کی طرح ہی ایم ایس پی کی قانونی ضمانت اور دیگر مطالبات کو بھی وزیراعظم منظور کرلیں گے۔بھارتیہ کسان یونین کے جنرل سیکریٹری پرگت سنگھ نے بڑی تعداد میں پہنچنے والے کسانوں کے کھانے پینے کے انتظامات کے تعلق سے بتایا کہ ’’اس کیلئے ہم نے ۳؍ کمیٹیاں بنا دی ہیں۔‘‘ان کے مطابق چونکہ زیادہ تر کسان بوائی کے کام سے فرصت پاچکے ہیں، اس لئے جمعہ کو بڑی تعداد مظاہرہ گاہ پہنچے گی۔ بھارتیہ کسان یونین کے ایک اور لیڈر پرشوتم سنگھ گل نےبتایا کہ اب تک جو کسان مظاہرہ گاہ پہنچے ہیں ان کا تعلق موگا، بھٹنڈا، فرید کوٹ، سنگرور اور امرتسر سے ہے۔
کسان اپنے مطالبات پر اٹل
کسانوں نے حکومت کے سامنے واضح کر دیا ہے کہ محض زرعی قوانین کی منسوخی سے وہ احتجاج ختم نہیں کردیں گے بلکہ اپنے دیگر مطالبات بھی منوائے بغیر گھروں کو نہیں لوٹیں گے۔ان میں احتجاج کے دوران کسانوں پر درج ہونےوالے مقدمات ختم کرنے اور مرکزی وزیر اجے مشرا ٹینی کے خلاف کارروائی اور مرکزی کابینہ سے ان کی برطرفی کا مطالبہ شامل ہے۔
راکیش ٹکیت نے مذاکرات کی بحالی پر زور دیا
بھارتیہ کسان یونین کے ترجمان راکیش ٹکیت نے جمعرات کو پھر اعلان کیا کہ صرف زرعی قوانین کی منسوخی سے کسانوں کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ ان کے مطابق’’احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک کہ مرکزی حکومت کسانوں سے ان کےمطالبات پر مذاکرات کا سلسلہ شروع نہیں کرتی جس میں ایم ایس پی کی قانونی ضمانت کا مطالبہ بھی شامل ہے۔‘‘
تلنگانہ کی جانب سے مہلوک کسانوں کے اہل خانہ کیلئے معاوضہ کا اعلان اس بیچ تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے اعلان کیا ہے کہ سال بھر کے آندولن کے دوران فوت ہونےو الے ۷۵۰؍ کسانوں کے اہل خانہ کو ریاستی حکومت ۳۔۳؍ لاکھ روپے کی عبوری راحت دیگی۔ اس کا خیر مقدم کرتے ہوئے راکیش ٹکیت نے کہا ہے کہ مرکز کو بھی فوت ہونے والے کسانوں کے اہل خانہ کیلئے عبوری راحت کا اعلان کرنا چاہئے۔

 

Previous Post

نوئیڈا میںوزیر اعظم کے ہاتھوں ایئر پورٹ کا سنگ بنیاد

Next Post

حکومت آئینی نظام کو تباہ کررہی ہے: کانگریس

Next Post
حکومت آئینی نظام کو تباہ کررہی ہے: کانگریس

حکومت آئینی نظام کو تباہ کررہی ہے: کانگریس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

ویڈیو پلیئر
https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc
00:00
00:00
24:16
آواز بڑھانے یا کم کرنے کے لیے اوپر/نیچے والی ایرو کیزاستعمال کریں۔

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

- Select Visibility -