ہفتہ, مارچ 7, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

اب ایم ایس پی کسانوں کی تحریک کا محور

Rubina by Rubina
نومبر 21, 2021
in بھارت, سیاست
0 0
0
اب ایم ایس پی کسانوں کی تحریک کا محور
59
SHARES
115
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

تینوں متنازع زرعی قوانین واپس لینے کے مرکزی حکومت کے فیصلے کے بعد بی جے پی اور اس کے حامیوں کو امید تھی کہ اب کسان رام ہو جائیں گے لیکن کسانوں نے واضح کردیا ہے کہ وہ اپنے دیگر مطالبات منواکر ہی دہلی کی سرحدوں کو خالی کریں گے ۔ اتنا ہی نہیں بلکہ کسان تنظیموں نے یہ اپیل جاری کردی ہے کہ ۲۶؍ نومبر کو کسانوں کے احتجاج کی پہلی سالگرہ کے موقع پر پورے ملک کے کسان مظاہرہ گاہوں پر پہنچیں اور اتحاد کا ثبوت دیں۔ دوسری طرف اس معاملے میں کسانوں کی تنظیموں کی اتوا ر کو سنگھو بارڈر پر اہم میٹنگ ہونے والی ہے جس میں آنے والے دنوں میں احتجاج کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔
کسانوں کی میٹنگ
زرعی قوانین کی منسوخی کو بہت تاخیر سے اٹھایا گیا قدم قرار دیتے ہوئے کسانوں نے حکومت سے اب پیداوار کی کم از کم امدادی قیمت(ایم ایس پی) کو یقینی بنانے کا قانون بنانے اور تحریک میں شامل ہونے والے کسانوں کے خلاف درج مقدمات واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں سنیکت کسان مورچے کی اتور کو سنگھو بارڈر پر میٹنگ ہونے والی ہے جس میں کسانوں کی تقریباً تمام تنظیمیں شامل ہوں گی ۔ اس میٹنگ میں آگے کی حکمت عملی تیار کی جائے گی اور حکومت کے سامنے اپنے مطالبات پیش کئے جائیں گے ۔ اس بارے میں کسان لیڈر درشن پال نے کہا کہ مودی حکومت نے بھلے ہی متنازع زرعی قوانین واپس لے لئے ہیں لیکن ان کے پارلیمنٹ میں رد ہونے تک کا ہم انتظار کریں گے ۔ اس کے ساتھ ہی ہمارا مطالبہ ایم ایس پی کا بھی تھا جس پر وزیر اعظم نے ایک لفظ نہیں کہا ہے ۔ اسی لئے اب ہمارا مطالبہ ایم ایس پی کا قانو ن بنانے کا ہو گا ۔ اس پر حکومت جتنی جلد مان جائے گی اتنی ہی جلدی ہم واپس جائیں گے ۔
۲۶؍ نومبر کو بڑی تعداد میں پہنچنے کی اپیل
سنیکت کسان مورچہ نے یہ اعلان بھی کیا کہ نہ ان کا احتجاج ختم ہوا ہے اور نہ وہ واپس جارہے ہیں بلکہ انہوں نے ملک بھر کے کسانوں سے اپیل کی ہے کہ۲۶؍ نومبر کو جب احتجاج کو ایک سال مکمل ہو جائے تو وہ بڑی تعدادمیں مظاہرہ گاہوں پر پہنچیں۔ کوشش کی جائے کہ دہلی کی سرحدوں پر پہنچیں تاکہ یہاں پروگرام منعقد کئے جاسکیں اور کسانوں کے اتحاد کا مظاہرہ کیا جاسکے۔ کسان مورچہ نے خاص طور پر شمالی ہند کی ریاستوں کے کسانوں سے اپیل کی کہ وہ ۲۶؍ نومبر کو پہلے سے طے شدہ پروگرام کے تحت دہلی کی تینوں سرحدوں پر پہنچنے کی کوشش کریں کیوں کہ انہوں نے اپنا کوئی بھی پروگرام یا احتجاج منسوخ نہیں کیا ہے۔واضح رہے کہ ۲۲؍ نومبر کو بھی کسانوں نے احتجا ج کا منصوبہ بنایا ہے اور اس کے لئے بھی اتوار کو ہونے والی میٹنگ میں فیصلہ کیا جاسکتا ہے۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے بھلے ہی ان کا مطالبہ تسلیم کرلیا ہے لیکن وہ اپنے تمام پروگرام مکمل کریں گے ۔
روزانہ ٹریکٹر مارچ نکالا جاسکتا ہے
کسانوں نے زرعی قوانین کی منسوخی کے اعلان کے باوجود اپنے پہلے سےطے شدہ پروگراموں کو تبدیل نہیں کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس شروع ہونے پر روزانہ دہلی کی تینوں سرحدوں سے پارلیمنٹ کیلئے ٹریکٹر مارچ کرنے کا ان کا منصوبہ اب بھی
برقرار ہے ۔ وہ اس سے پیچھے نہیں ہٹے ہیں بلکہ اس کے لئے کسانوں کی تربیت کررہے ہیں۔ کسان تنظیموں کے مطابق یہ ٹریکٹر مارچ ۱۰۰؍ سے۲۰۰؍ ٹریکٹروں کے ساتھ کیا جاسکتا ہے۔ کسی دن ان کی تعداد ۵۰۰؍ کردی جائے گی۔
پرینکا گاندھی کا وزیر اعظم مودی کو خط
کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے ایک طرف مرکزی حکومت کے قوانین واپسی کے فیصلہ کا خیرمقدم کیا وہیں دوسری طرف وزیر اعظم مودی کو مکتوب ارسال کرتے ہوئے لکھیم پور کھیری واقعہ کے متاثرین کو انصاف فراہم دلانے کا مطالبہ کیا۔پرینکا گاندھی نے وزیر اعظم کو ارسال کئے گئے مکتوب کو ٹویٹر پر بھی شیئر کیا ہے۔ پرینکا گاندھی نے لکھا کہ ’’نریندر مودی جی اگر ملک کے کسانوں کے تئیں آپ کی نیت حقیقتاً صاف ہے تو آج اپنے مرکزی وزیر مملکت کے ساتھ اسٹیج پر براجمان مت ہوئیے، ان کو برخاست کیجئے۔‘‘وزیر اعظم کو ارسال کئے گئے خط میں پرینکا نے کہا کہ کل آپ نے تین سیاہ قوانین کو کسانوں پر مسلط کرنے کے ظلم کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں واپس لینے کا اعلان کیا جبکہ لکھیم پور کے کسانوں کے قتل عام کو پورے ملک نے دیکھا۔ آپ کو یہ بھی معلوم ہے کہ کسانوں کو اپنی کار سے کچلنے کا کلیدی ملزم آپ کی حکومت میں مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ کا بیٹا ہے۔ سیاسی دباؤ کی وجہ سے اس معاملے میں اتر پردیش حکومت نے شروع سے ہی انصاف کی آواز کو دبانے کی کوشش کی۔ آپ ملک کے وزیر اعظم ہیں، آپ کو ملک کے کسانوں کے تئیں اپنی ذمہ داری کا بخوبی احساس ہوگا۔اگر یہ سچ ہے تو لکھیم پور کسان قتل عام کے متاثرین کو انصاف دلانےکیلئے ملک بھر میں کسانوں کے خلاف درج مقدمات واپس لیں ، اجے مشرا کو برطرف کریں اور تمام شہید کسانوں کے لواحقین کو مالی امداد فراہم کریں۔

 

 

Previous Post

پرینکا گاندھی کا وزیر اعظم مودی سے لکھیم پور تشدد متاثرین کیلئے انصاف کا مطالبہ

Next Post

پرینکا گاندھی نے وزیر اعظم مودی کو لکھا خط

Next Post
پرینکا گاندھی نے وزیر اعظم مودی کو لکھا خط

پرینکا گاندھی نے وزیر اعظم مودی کو لکھا خط

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist