پیر, جون 16, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

کسانوں کی تحریک کے سامنے سرجھکاتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے تینوں زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔

Rubina by Rubina
نومبر 20, 2021
in بھارت, سیاست
0 0
0
کسانوں کی تحریک کے سامنے سرجھکاتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے تینوں زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔

Jalandhar: Farmers celebrate after Prime Minister Narendra Modi announced the repealing of the three Central farm laws, in Jalandhar, Friday, Nov. 19, 2021. (PTI Photo)(PTI11_19_2021_000098A)

98
SHARES
121
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

700 سے زائد جانوں کا زیاں اور اربوں روپے کے مالی نقصانات کے بعد کسانوں کی تحریک کے سامنے سر جھکاتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے تینوں زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے اور کسانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ احتجاج ختم کر کے گھر لوٹ جائیں۔ وزیر اعظم مودی نے سکھوں کے پہلے گرو، گرو نانک دیو جی کے ’پرکاش پرو ‘کے موقع پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زرعی اصلاحات کا دیرینہ مطالبہ پورا کرنے اور کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے وہ نیک نیتی کے ساتھ یہ تینوں زرعی قوانین لائے تھے۔ لیکن کسانوں کے ایک طبقہ نے اس کی مخالفت کی اور یہ ہمارے عزم کی کمی تھی کہ ہم ان کسانوں کو ان قوانین کے فوائد کے بارے میں قائل نہیں کرسکے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ان تینوں قوانین کو منسوخ کرنے کا عمل پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں کیا جائے گاجو کہ 29 نومبر سے شروع ہو رہا ہے۔ وزیر اعظم نے کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) اور زیرو بجٹ فارمنگ کی سفارش کرنے کیلئے ایک کثیر جہتی کمیٹی کے قیام کا بھی اعلان کیاہے اور کسانوں سے اپیل کی کہ وہ احتجاج چھوڑ کر اپنے اپنے گھروں کو واپس چلے جائیں۔
اب تک جو وزیراعظم کسانوں سے بات بھی کرنے کو تیار نہیں تھے، انہوں نے نہ صرف اپنا قدم واپس کھینچ لیا ہے بلکہ قانون کی تنسیخ کا باقاعدہ اعلان کرکے یہ تسلیم کرلیا ہے کہ تینوں زرعی قوانین ایسے نہیں جن پر کسانوں کو راضی کیا جاسکے۔لیکن وزیراعظم نے یہ فیصلہ کرتے کرتے تقریباً ایک سال لگادیا۔اس ایک سال کے دوران تحریک سے وابستہ 700 سے زیادہ کسانوں کی موت ہوچکی ہے اور سیکڑوں کی تعداد میں ایسے کسان ہیں جن پرمختلف طرح کے مقدمات قائم کیے گئے اور یو اے پی اے جیسا قانون لگاکر انہیں جیل بھیج دیا گیا ہے۔ اس ایک سال کے دوران بی جے پی کے لیڈروں اور خود حکومت کے کئی وزرا نے کسانوں کو غدار وطن، ملک دشمن، خالصتانی، دہشت گرد، دشمنوں کا آلہ کار، شرپسند اور پتہ نہیں کیاکیا کہاتھا۔تحریک کوسبو تاژ کرنے کیلئے متوازی کسان یونین بنائے گئے اور حکومت کے حق میں ان سے بیانات بھی دلوائے گئے، کسانوں کو فضول قسم کے مذاکرات میں بھی الجھانے کی کوشش کی گئی۔ ہزار مشکلوں اور دقتوں کے باوجود کسان اپنے موقف پر ڈٹے رہے اور پوری استقامت کے ساتھ تحریک کو جاری رکھا۔تقریباً ایک سال سے سردی، گرمی اور بارش کے دنوں میں بھی کسا ن اپنی جگہ سے نہیں ہٹے ۔یہ کسانوں کا عزم و حوصلہ ہی تھا جس نے پورے ملک کو ان کے ساتھ کھڑاکردیا اور معاشرے کے ہر طبقہ کی انہیں حمایت حاصل ہوئی۔ ملک کی کئی ریاستوں میں ان قوانین کے خلاف قرار داد پا س کی گئیں اورانہیں کسان دشمن ٹھہرا کر انہیں واپس لینے کا مطالبہ کیاگیا ۔
اب جب کہ وزیراعظم نے تینوں قوانین کی تنسیخ کا اعلان کردیا ہے، کسانوںکو تحریک ختم کرکے اپنے اپنے گھروں کو چلاجاناچاہیے تھا لیکن کسان رہنمائوںکو شاید وزیراعظم کے زبانی اعلان کااعتبار نہیں ہے اور انہوں نے ایوان میں قانون کی عملی تنسیخ کا انتظار کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ بظاہر کسانوں کا یہ فیصلہ درست ہی نظرآرہاہے کیوں کہ زرعی قوانین کی واپسی کا فیصلہ ایسا نہیں ہے کہ یہ کسانوں کی محبت میں لیاگیا ہو۔اس فیصلہ کی کئی سیاسی وجوہات ہیں جن میں پہلا سبب اترپردیش، اتراکھنڈاور پنجاب میں اسمبلی الیکشن ہے، اگریہ قانون واپس نہیں لیے جاتے تو آنے والے انتخابات میں بھارتیہ جنتاپارٹی کو بھاری نقصان کا خدشہ تھا۔ یہ سیاسی مجبوری ہے جس کی وجہ سے حکومت نے کسانوں کے سامنے سپردگی کی ہے اور کسان بھی اسے اچھی طرح سمجھ رہے ہیں اور وہ کسی بھی حال میں بی جے پی حکومت پر اعتبارکرنے کو تیار نہیں ہیں۔ اس لیے پارلیمنٹ میں پاس کیا ہوا قانون جب تک پارلیمنٹ میں ہی منسوخ نہیں کیاجاتا،‘تحریک ختم کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔
بہر حال متنازع زرعی قوانین واپس لیے جانے کا اعلان بھی ایک بڑی کامیابی ہے اور یہ کسانوں کی جیت کے ساتھ ملک کی جمہویت اور آئینی اقدار کی سربلندی کا بھی اظہار ہے۔ کسانوں کی تحریک ہندوستان میں جمہوریت کی طاقت کا بھی امتحان تھی اور اس امتحان میں ملک کی جمہوریت بھی پوری اتری ہے۔ ملک کے کسانوں نے ثابت کر دیا ہے کہ جمہوریت میںحکومت کے خلاف متحدہ جدوجہد ہی نہ صرف کامیابی کا راستہ ہے بلکہ اس سے جمہوریت بھی مضبوط و توانا ہوتی ہے ۔ اس جدوجہد سے سبق لیتے ہوئے حکومت کو دوسرے متنازع قوانین سی اے اے اورا ین آر سی کو بھی واپس لینے پر غور کرناچاہیے ۔

Previous Post

حیدرپورہ انکاونٹر میں مارے گئے الطاف اور مدثر کی قبر سے نکالی گئی لاش

Next Post

ترقی کی یہ راہ زہریلی

Next Post
ترقی کی یہ راہ زہریلی

ترقی کی یہ راہ زہریلی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist