بھوپال: وزیر اعظم نریندر مودی کے بھوپال میں مصروف پروگرام ہیں۔ بھوپال میں ان کا والہانہ استقبال کیا جائے گا۔ وزیر اعظم مودی آج یہاں رانی کملا پتی ریلوے اسٹیشن (Rani Kamlapati Railway Station) کا افتتاح کریں گے۔ بھوپال کے حبیب گنج ریلوے اسٹیشن (Habibganj Railway station) کا نام بدل کر رانی کملا پتی ریلوے اسٹیشن کیا گیا ہے۔ آدیواسی سمیلن اور کملا پتی ریلوے اسٹیشن کے افتتاح کے ساتھ ساتھ ان کا یہاں میگا روڈ شو (Road Show) بھی ہوگا۔ بھوپال کے لوگ وزیر اعظم مودی کا استقبال پھول برسا کر کریں گے۔ وزیر اعظم کا روڈ شو نصف کلو میٹر تک ہوگا، جس میں استقبال کرنے کے 30 اسٹیج بنائے جا رہے ہیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی کا بھوپال میں پہلا قیام جمبوری میدان ہوگا۔ وہاں قبائلی گورو دیوس (جن جاتیہ گورو دیوس) پروگرام میں شامل ہونے کے بعد الگ پروگرام ورلڈ کلاس کملا پتی ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کا ہے، لیکن اس سے پہلے ان کا روڈ شو ہوگا۔ بھوپال کے لوگ وزیر اعظم نریندر مودی کو دیکھ کر ان کا استقبال کرسکیں گے۔
بھوپال کے جمبوری میں قبائلی گورو دیوس پروگرام کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کا بھوپال میں میگا روڈ شو ہوگا۔ نصف کلو میٹر میں اس میگا روڈ شو کے لئے تقریباً 30 اسٹیج بنائے گئے ہیں۔ ان اسٹیج پر قبائلی لوک رقص پیش کریں گے۔ اسٹیج کے پاس ہی بی جے پی لیڈر اور کارکنان قطار میں کھڑے ہوں گے اور وزیر اعظم کا استقبال کریں گے۔ اس دوران وزیر اعظم پر پھولوں کی بارش کی جائے گی۔