­
فیس بک بھارت میں مسلم مخالف مواد سے آگاہ ہے، لیکن ’’سیاسی تحفظات‘‘ کے سبب کارروائی نہیں کرتا، - مسلم ٹوڈے
جمعرات, مئی 29, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

فیس بک بھارت میں مسلم مخالف مواد سے آگاہ ہے، لیکن ’’سیاسی تحفظات‘‘ کے سبب کارروائی نہیں کرتا،

فیس بک کی سابق ملازمہ نے امریکی قانون سازوں کو بتایا

Agha Khursheed Khan by Agha Khursheed Khan
اکتوبر 6, 2021
in بھارت
45 0
0
فیس بک بھارت میں مسلم مخالف مواد سے آگاہ ہے، لیکن ’’سیاسی تحفظات‘‘ کے سبب کارروائی نہیں کرتا،
19
SHARES
91
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی،: دی وائر کی رپورٹ کے مطابق فیس بک کا راز افشا کرنے والی کمپنی کی سابق ملازمہ فرانسس ہیوگن نے یونائیٹیڈ اسٹیٹس انتظامیہ کو بتایا کہ فیس بک بھارت میں اپنے پلیٹ فارم پر مسلم مخالف بیانیے کو فروغ دینے کے بارے میں بخوبی آگاہ تھا۔

ہیوگن نے کمپنی کے اندرونی دستاویزات کا بھی حوالہ دیا جو ’’راشٹریہ سویم سیوک سنگھ یوزرز، گروپس اور پیجز‘‘ کے ذریعے فروغ دیے جانے والے ’’خوفناک مواد‘‘ سے متعلق ہیں۔

انھوں نے دعویٰ کیا کہ ’’سیاسی تحفظات‘‘ نے فیس بک کو ’’اس گروپ‘‘ کے خلاف کارروائی سے روک دیا۔

ہیوگن نے ہندوستان میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے والے نفرت انگیز مواد کے اندرونی ریکارڈ کا حوالہ دیا۔ انھوں نے ایک کمپنی کی دستاویز کے حوالے سے کہا ’’مسلمانوں کو ‘خنزیر’ اور ‘کتوں’ سے تشبیہ دینے والی بہت سی غیر انسانی پوسٹیں تھیں اور قرآن میں غلط معلومات کا دعویٰ کیا گیا تھا کہ مرد اپنے خاندان کے ممبروں کے ساتھ زیادتی کا مطالبہ کرتے ہیں۔‘‘

دستاویز میں مبینہ طور پر کہا گیا ہے کہ اس مواد کو شیئر کرنے والوں میں سے بیشتر کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی کیوں کہ کمپنی میں ’’ہندی اور بنگالی کلاسیفائرز‘‘ کی کمی ہے۔ کلاسیفائرز سے مراد وہ الگورتھم ہیں جو نفرت انگیز تقریر کا پتہ لگاتے ہیں۔

سی بی ایس نیوز کی رپورٹ کے مطابق ہیوگن نے اپنے وکلا کے ذریعے فیس بک کے خلاف کم از کم آٹھ شکایات دائر کی ہیں۔ شکایات ایس ای سی کے ساتھ فائلنگ، یو ایس کانگریس کی شہادتوں، آن لائن بیانات اور میڈیا آرٹیکلز کے ذریعے سرمایہ کاروں کو ’’مادی غلط بیانی اور بیانات میں کمی‘‘ سے متعلق ہیں۔

مبینہ طور پر اس نے اپنی شکایات کی بنیاد ہزاروں دستاویزات پر رکھی جو کہ اس نے مئی میں فیس بک چھوڑنے سے پہلے خفیہ طور پر کاپی کی تھی۔ دی وائر کے مطابق ان میں سے کم از کم چار شکایات ہندوستان کے حوالے سے ہیں۔

ہیوگن کے وکیل نے کمپنی کی اندرونی دستاویزات کا حوالہ دیا تاکہ یہ ظاہر کیا جا سکے کہ ہندوستان کو ٹائر-0 ملک کے طور پر درجہ بندی کیا گیا ہے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ کمپنی اہم انتخابی چکروں کے دوران ملک پر زیادہ توجہ دے گی۔ ہندوستان کے علاوہ، صرف امریکہ اور برازیل کو اس زمرے میں درجہ بند کیا گیا ہے۔

تاہم غلط معلومات کے بارے میں ایک علاحدہ سیکشن بتاتا ہے کہ امریکہ کو اس مقصد کے لیے دستیاب وسائل کا 87 فیصد ملتا ہے، جب کہ باقی دنیا کو صرف 13 فیصد۔

سی بی ایس نیوز کے مطابق ہیوگن نے امریکی حکام کو یہ بھی بتایا کہ فیس بک اور انسٹاگرام کو 2019 میں معلوم تھا کہ یہ پلیٹ فارمز انسانی سمگلنگ اور گھریلو غلامی کو فروغ دینے کے لیے استعمال کیے جا رہے ہیں۔

اس نے یہ بھی الزام لگایا کہ فیس بک 2020 کے امریکی انتخابات اور دارالحکومت میں ہوئے تشدد کے سلسلے میں غلط معلومات کی تشہیر اور پرتشدد انتہا پسندی کو روکنے کے لیے اقدامات کرنے میں ناکام رہا۔

دریں اثنا فیس بک کی ڈائریکٹر پالیسی کمیونیکیشن لینا پیٹش نے چینل کو بتایا کہ ٹیموں کو ’’اپنے پلیٹ فارم کو محفوظ اور مثبت جگہ رکھنے کی ضرورت کے ساتھ کھلے عام اظہار کرنے کے اربوں لوگوں کے حق کے تحفظ میں توازن رکھنا ہوگا۔‘‘

پیٹش نے کہا کہ کمپنی جعلی خبروں اور نقصان دہ مواد کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے لیے بہتری لا رہی ہے۔

دریں اثنا منگل کو ہیوگن نے امریکی کانگریس کے سامنے یہ بھی کہا کہ فیس بک کی مصنوعات ’’بچوں کو نقصان پہنچاتی ہیں اور ہماری جمہوریت کو کمزور کرتی ہیں۔‘‘

رائٹرز کے مطابق ہیوگن نے امریکی قانون سازوں کو بتایا کہ ’’کمپنی کی قیادت فیس بک اور انسٹاگرام کو محفوظ بنانا جانتی ہے، لیکن ضروری تبدیلیاں نہیں کرے گی کیوں کہ وہ اپنے منافع کو لوگوں پر ترجیح دیتی ہے۔‘‘

امریکی ڈیموکریٹ سینیٹر ایڈورڈ مارکی نے کہا کہ کانگریس اس معاملے میں کارروائی کرے گی۔

ہیوگن نے کہا کہ فیس بک غیر انگریزی بولنے والوں کے لیے غلط معلومات سے نمٹنے کے لیے کافی وسائل مختص نہیں کرتا۔ اس نے کہا کہ وسائل کا یہ فرق ایتھوپیا جیسی جگہوں پر تشدد کو ہوا دے رہا ہے۔

Tags: امریکہبھارت
Previous Post

یوپی میں اپوزیشن لیڈروں کی غیر قانونی حراست جمہوری اقدار کے خلاف: اشوک گہلوت

Next Post

دہلی فسادات: پولیس پر جرمانہ عائد کرنے اور اس کی تحقیقات کو ’’بے حسی اور مضحکہ خیزی پر مبنی‘‘ کہنے والے جج ونود یادو کا تبادلہ کیا گیا

Next Post
دہلی فسادات: پولیس پر جرمانہ عائد کرنے اور اس کی تحقیقات کو ’’بے حسی اور مضحکہ خیزی پر مبنی‘‘ کہنے والے جج ونود یادو کا تبادلہ کیا گیا

دہلی فسادات: پولیس پر جرمانہ عائد کرنے اور اس کی تحقیقات کو ’’بے حسی اور مضحکہ خیزی پر مبنی‘‘ کہنے والے جج ونود یادو کا تبادلہ کیا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

ویڈیو پلیئر
https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc
00:00
00:00
24:16
آواز بڑھانے یا کم کرنے کے لیے اوپر/نیچے والی ایرو کیزاستعمال کریں۔

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

- Select Visibility -