جمعہ, مارچ 6, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

بہار اسمبلی انتخابات: مسلمانوں کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں!

Agha Khursheed Khan by Agha Khursheed Khan
نومبر 12, 2020
in بھارت
0 0
0
Bihar Muslim

Bihar Muslim

0
SHARES
49
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

بہا اسمبلی انتخابات میں مسلمانوں کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ بھاتیہ سیاست رمیں یہ بات واضح ہوچکی ہے کہ مسلمان تنہا نہ تو کسی کی سرکار بناسکتے ہیں اور نہ ہی کسی کو اقتدار سے اکھاڑ پھینک سکتے ہیں۔ ان کے پاس صرف ایک آپشن یہ موجود ہے کہ وہ کچھ اچھے اور جیتنے والے امیدواروں کو فتحیاب کرسکتے ہیں اور اس مرتبہ سیمانچل کے مسلمانوں نے اسی نہج پر ووٹ دیا ہے۔

جمہوریت میں حکومت کے ساتھ اپوزیشن بھی بہت بڑی طاقت ہوتی ہے اور مسلمان اپوزیشن بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اگر سیمانچل میں یہی جوش اور جذبہ برقرار رہا تو مسلمان اس سے بڑی اپوزیشن پارٹی بن کر ابھریں گے۔

بہار اسمبلی انتخابات کو میں نے بہت قریب سے دیکھا ہے۔ بیشتر علاقوں میں میرا جانا ہوا جہاں میں نے دیکھا کہ خط افلاس سے نیچے زندگی گزارنے والوں کی زبان پر نریندرمودی ہیں۔ نتیش کمار کو نہیں جانتے تھے لیکن مودی سے واقف تھے۔ ان کے دل‌ کی بات جاننے کیلئے میں نے اکثر آف دی کیمرہ بات کیا کیونکہ کیمرے پر بات کرنے سے وہ کتراتے تھے۔

انہیں وجوہات کی بنیاد پر میں نے ہمیشہ کہا کہ بی جے پی سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھرے گی اور اقتدار کی کنجی اسی کے ہاتھ میں ہوگی کیونکہ بی جے پی کا 30فیصد ووٹ بینک ابھی برقرار ہے بلکہ بڑھتا جا رہا ہے۔ اور یہی ہوا صرف ایک سیٹ کے فرق سے بی جے پی دوسرے نمبرپر ہے لیکن ووٹ فیصد اور سیٹ شیرنگ کا جائزہ لیا جائے تو بی جے پی سب سے آگے ہے‌ کیونکہ بی جے پی صرف 110 سیٹوں پر چناؤ لڑرہی تھی اور آر جے ڈی 144 سیٹوں پر‌‌۔

ریلیوں میں بھیڑ ووٹ بینک میں تبدیل ہونے کی علامت نہیں ہے لیکن اسے دیکھ مسلمانوں کو لگاکہ تیجسوی چیف منسٹر بننے جارہے ہیں۔ عرب ممالک اور دوسری جگہوں پر بیٹھے نوجوان اسی طرح کی ویڈیوز اور رپورٹ کو دیکھ کر بہت زیادہ پرجوش ہوگیے تھے۔ سیمانچل کی 6سیٹوں کے علاوہ ہرجگہ مسلمانوں نے تقریباً یکطرفہ ووٹ بھی گٹھبندھن کو کیا ہے۔ مجلس کی وجہ سے کہیں بھی بی جے پی کی جیت نہیں ہوئی ہے۔

کیجریوال حکومت نے عمر خالد پر UAPA کے تحت مقدمہ چلانے کی دی منظوری

کشن گنج میں بی جے پی کی جیت کا خدشہ تھا لیکن وہاں بھی کانگریس جیت ہوچکی ہے۔ لیکن دوسری طرف یادوں اور دوسری ذاتوں کا ووٹ گٹھبندھن کو نہیں ملا۔ آر جے ڈی اور گٹھبندھن کے جن امیدواروں کی جیت ہوئی ان میں 80فیصد ووٹ مسلمانوں کا ہے ۔ یادوؤں اور دوسرے سماج کے لوگوں نے امید وار دیکھ کر ووٹ کیا۔

کہیں بی جے پی اور کہیں گٹھبندھن کے امیدواروں کو۔ جہاں کہیں بھی مسلمان امیدوار تھے وہاں یادوؤں نے یکطرفہ طور پر این ڈی اے امیدوار کوووٹ کیا۔ یادوؤں کی اسی ٹیکٹیکل ووٹنگ کا نتیجہ ہے کہ کیوٹی سے آر جے ڈی کے قدآور رہنما عبد الباری صدیقی ، بسفی سے آر جے ڈی امیدوار ڈاکٹر فیاض احمد  ، جالے سے کانگریس امیدوار مشکور عثمانی ، سرسنڈ سے آر جے ڈی امیدوار سید ابودجانہ ، ڈھاکہ سے فیصل رحمان اور اس طرح کیی مسلمان امیدوار شکست کھا گئے۔

بہار اسمبلی انتخابات میں مسلمانوں کیلئے تسلی کی بات یہ ہے کہ اسمبلی میں مضبوط اپوزیشن ہوگی۔ مجلس کی نمائندگی سے بھی تقویت ملے گی۔ ایم آیی ایم بہار کے صدر اختر الایمان کی اسمبلی میں موجود گی مسلمانوں کو حوصلہ دے گی۔ بی جے پی کے پاس زیادہ سیٹیں ہونے کے باجود نتیش کمار سی ایم بنیں گے۔ این ڈی اے اتحاد کا حصہ ہونے کے باوجود نتیش کمار کی شبیہ ایک سیکولر لیڈر کی رہی ہے اور ان کے پندرہ سالہ دور اقتدار میں مسلمانوں کے ساتھ کسی طرح کا بھید بھاؤ نہیں ہوا۔

یہ امید کی جانی چاہیے کہ نتیش کمار پہلے کی طرح ہی اپنی سیکولر شبیہ برقرار رکھیں گے اور سبھی کو ساتھ لیکر چلیں گے۔ آر جے ڈی اور کانگریس کیلئے یہ انتخاب واضح پیغام ہے کہ ابھی بھی ان کے ساتھ مسلمانوں کے علاوہ دوسرا ووٹ بینک نہیں ہے جس پر انہیں توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ مسلمانوں کو سوچنا ہوگا کہ کیا وہ ہمیشہ آرجے ڈی کا ووٹ بینک ہی بن کر رہیں گے یا کچھ اور متبادل پر غور کریں گے۔

(کالم نگار ملت ٹائمز کے چیف ایڈیٹر اور پریس کلب آف انڈیا کے ڈائریکٹر ہیں)

Tags: بھارتبہار
Previous Post

کیجریوال حکومت نے عمر خالد پر UAPA کے تحت مقدمہ چلانے کی دی منظوری

Next Post

برطانیہ سے آنے والے پروازوں پر بھارت نے لگائی پابندی

Next Post
برطانیہ سے آنے والے پروازوں پر بھارت نے لگائی پابندی

برطانیہ سے آنے والے پروازوں پر بھارت نے لگائی پابندی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist