جمعہ, مارچ 6, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

فرانس کے صدر کی طرف سے گستاخانہ خاکوں کی حمایت دہشت گردانہ عمل: مولانا محمود مدنی

Agha Khursheed Khan by Agha Khursheed Khan
اکتوبر 28, 2020
in بھارت
0 0
0
Mehmood Madni

Mehmood Madni

0
SHARES
19
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی: جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے فرانس کے صدر کی طرف سے ”گستاخانہ خاکوں“ کی عمومی اشاعت اور اس ناپاک حرکت کے دفاع کی شدید مذمت کی ہے۔مولانا مدنی نے کہا کہ بات کسی فرد یا تنظیم کی نہیں بلکہ ایک ریاست کی ہے، فرنس صدر نے جو رویہ اختیار کیا ہے،

وہ ایک دہشت گردانہ عمل ہے۔ مسلمانوں کے لیے یہ وقت نہایت صبر آزما ہے، پوری دنیا نے اس حقیقت کو تسلیم کیا ہے کہ اظہار رائے کی آزادی کی ایک حد ہے، ہمیں اس سے آگے نہیں بڑھنا چاہیے۔ مولانا مدنی نے کہا کہ حقیقت تو یہ ے کہ آج کی دنیا میں مذہب کے ماننے والوں اور مذہب کے مخالفیں (لامذہب لوگ) دو الگ الگ کناروں پر کھڑے ہیں۔ اس لیے یہ ضروری ہے کہ سبھی مذاہب بالخصوص مغربی دنیا میں کرسچن مذہب کے علم برداروں کو اس رویے کی مخالفت کرنی ہے۔

مولانا مدنی نے کہا کہ سرور کائنات،فخر موجودات حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات عالی تمام ہی انسانی کمالات کو جامع تھی۔ خود رب العالمین نے آپ کو ”رحمۃ للعالمین“ کے مقدس لقب سے نوازا ہے، اور آپ کے فضائل وشمائل اور بے مثال اخلاق وعادتِ طیبہ کا دنیا کے ہر معقول شخص نے دل سے اعتراف کیا ہے؛ حتی کہ مکہ معظمہ کے وہ مشرکین جو آپ کی تبلیغی مشن کے سخت مخالف تھے، وہ بھی ہزار عداوتوں کے باوجود آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بے داغ کردار پر انگلی اٹھانے کی جرأت نہ کرسکے۔

بابری مسجد انہدام کیس فیصلہ: ملزمان کی فتح یا انصاف کا خون؟

الغرض جس نے بھی انصاف کی نظر سے آپ کی سیرتِ طیبہ کو دیکھا اور پڑھا، تو اس کے اندر کا انسانی ضمیر پکار اُٹھا کہ ایسی خوبیوں اور کمالات کا انسان دینا میں کبھی پیدا نہیں ہوا۔تاریخ کے صفحات پر کتنے ہی غیرمسلم مفکرین کی شہادتیں موجود ہیں، جن میں کھلے دل سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت کا اعتراف کیا گیا ہے۔

مولانا مدنی نے فرمایا کہ ہر طبقے اور مذہب کی قابل قدر شخصیات کے حقیقت پسندانہ بیانات کے باوجود آج اگر کچھ دریدہ دہن لوگ رحمت صلی اللہ علیہ وسلم پر کیچڑ اچھالنے کی جسارت کرتے ہیں، تو ان کی مثال سورج اور چاند پر تھوک کر خود اپنا چہرہ بدنما کرنے کے علاوہ کچھ نہیں ہے، اور ایسے گستاخ لوگ رذالت، بدتمیزی، دل آزاری اور کمینگی کی تمام حدوں کو پار کرنے والے ہیں۔ اور اُن کی یہ رذیلانہ حرکتیں کسی مسلمان؛ بلکہ کسی شریف انسان کے لئے بھی قابل قبول نہیں ہیں،

اس طرح کی حرکتوں سے شدت پسندانہ ردعمل کے جذبات کو بڑھاوا ملتا ہے، اور دنیا کے امن کو خطرہ لاحق ہوتا ہے۔

خاص کر کسی حکمراں کی طرف سے ایسی شرانگیز حرکتوں کی تائید انتہائی بدترین جرم ہے جو کچھ فرانس میں ہور ہا ہے اس کی وجہ سے نہ صرف فرانس میں بد امنی اور فساد کی فضا پیداہوگی بلکہ امن عالم کو اس سے خطرہ لاحق ہو گیا ہے، فرانس کی حکومت اور اس کے ناعاقبت اندیش صدر نے دنیا کی اتنی بڑی آبادی کو ا ذیت دینے کا عمل کیا ہے جو ناقابل معافی ہے۔اقوام عالم بالخصوص اسلامی ممالک کو ایسے لوگوں کا محاسبہ ضرور کرنا چاہئے۔ مولانا مدنی نے کہا کہ اسلام ایک امن پسند مذہب ہے،

جو دوسرے کسی بھی مذہب کی مقدس شخصیات کے استہزاء کو ہرگز پسند نہیں کرتا، اور بالخصوص کوئی بھی مسلمان اپنے عظیم محبوب پیغمبر حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں ادنیٰ سی گستاخی بھی برداشت نہیں کرسکتا؛ تاہم اہل اسلام کا فرض ہے کہ وہ جذباتیت سے اوپر ا ٹھ کر حسن تدبیر سے حالات کا مقابلہ کریں، اور دعوتی جذبہ پیدا کرکے دشمنوں کی طرف سے پھیلائی گئی غلط فہمیوں کو دور کرنے کی کوشش کریں۔

Tags: delhifrancemehmood madniبھارت
Previous Post

بابری مسجد انہدام کیس فیصلہ: ملزمان کی فتح یا انصاف کا خون؟

Next Post

کوئی ہمارے ماں – باپ کا کارٹون بنائے گا تو ہم اسے مار دیں گے: منور رانا

Next Post
Munawwar-Rana

کوئی ہمارے ماں – باپ کا کارٹون بنائے گا تو ہم اسے مار دیں گے: منور رانا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist