ممبئی: (اسٹاف رپورٹر) مشہور بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کرلی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ انہوں نے باندرہ میں واقع اپنے گھر میں خودکشی کی ہے۔ ابھی تک سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کی وجوہات کا علم نہیں ہو سکا ہے۔ سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی نے پوری فلم انڈسٹری کو حیران کردیا ہے۔ واضح رہے کہ سوشانت سنگھ راجپوت ‘کس دیش میں ہے میرا دل’ کے ڈیلی سوپ میں کام کیا لیکن انہیں ایکتا کپور کے مشہور سیریل ‘پوتر رشتہ’ سے شناخت ملی۔ اس کے بعد انہیں فلمیں ملنا شروع ہوگئیں۔
انہوں نے بالی ووڈ میں فلم ’کائے پوچھے‘ سے اپنی شروعات کی تھی- اس فلم کے بعد ، انہوں نے وانی کپور اور پرینیتی چوپڑا کے ساتھ ” بدھ دیسی رومانس ” میں کام کیا۔سوشانت سنگھ راجپوت کو اس وقت سب سے زیادہ شہرت ملی جب انہوں نے مہیندر سنگھ دھونی (ایم ایس دھونی) کی بائیوپک میں کام کیا۔ اس فلم میں ان کے کام کو بے حد سراہا گیا۔ سوشانت سنگھ راجپوت کو اس کے بعد بھی کئی فلمیں ملتی رہیں۔ جن میں ‘سون چڑیا’ ، ‘چھچھور’ اور ‘کیدارناتھ’ جیسی فلمیں نمایاں ہیں۔