­
لاک ڈاؤن: بھوکی تھی فیملی، مزدور نے 2500 کا موبائل بیچ کر خریدا راشن، پھر لگا لی پھانسی -
بدھ, مئی 28, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

لاک ڈاؤن: بھوکی تھی فیملی، مزدور نے 2500 کا موبائل بیچ کر خریدا راشن، پھر لگا لی پھانسی

Agha Khursheed Khan by Agha Khursheed Khan
اپریل 18, 2020
in بھارت
0 0
0
لاک ڈاؤن: بھوکی تھی فیملی، مزدور نے 2500 کا موبائل بیچ کر خریدا راشن، پھر لگا لی پھانسی
0
SHARES
102
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

گروگرام میں 35 سالہ مزدور چھبو منڈل اپنے ماں باپ، بیوی اور چار بچوں کے ساتھ محنت مزدوری کر کے زندگی گزار رہا تھا۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے فاقہ کشی کی نوبت آ گئی اور پھر خودکشی جیسا سخت قدم اٹھانا پڑا۔

ہندوستان میں لاک ڈاؤن کے درمیان فاقہ کشی اور غریبوں کی بدحالی کا معاملہ کئی ریاستوں سے لگاتار سامنے آ رہا ہے۔ اس درمیان ہریانہ سے ایک دردناک خبر سامنے آئی ہے جہاں اپنی فیملی کو بھوک پیاس سے پریشان دیکھ کر ایک مزدور نے اپنا موبائل 2500 میں فروخت کر دیا اور پھر اس پیسے سے کھانے پینے کا سامان خرید کر گھر لایا۔ بعد ازاں اپنی مفلسی و لاک ڈاؤن میں کام نہ ملنے سے پریشان مزدور نے پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔

امریکا میں لاک ڈاؤن مخالف احتجاج، ٹرمپ کی حمایت

میڈیا ذرائع میں آ رہی خبروں کے مطابق ہریانہ کے گروگرام میں 35 سالہ مزدور چھبو منڈل اپنے ماں باپ، بیوی اور چار بچے کے ساتھ محنت مزدوری کر کے زندگی گزار رہا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ بہار سے تعلق رکھنے والا چھبو منڈل گروگرام میں کافی مدت سے پینٹر کا کام کرتا آ رہا ہے، لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے سے کوئی بھی کام ملنا بند ہو گیا تھا۔

دھیرے دھیرے فاقہ کشی کی نوبت آ گئی۔ جمعرات کی صبح اس نے اپنا موبائل بیچنے کا فیصلہ کیا اور پھر کسی طرح 2500 روپے حاصل کر لیے۔

انگریزی روزنامہ ‘انڈین ایکسپریس’ میں شائع خبر کے مطابق 2500 روپے میں سے اس نے کچھ راشن خریدا اور ایک پورٹیبل پنکھا لے کر گھر پہنچا۔ جمعرات کی شام اس نے گھر کے پیچھے والے حصے میں اپنی بدحالی سے پریشان ہو کر پھانسی لگا لی۔ چھبو کی بیوی پونم کا کہنا ہے کہ راشن خرید کر وہ گھر پہنچے تھے جسے پکانے کی تیاری کر رہی تھی۔

لیڈی ہیلتھ ورکرز حفاظتی لباس کے بغیر 30 روپے میں کام کرنے پر مجبور

بچے دادا-دادی کے ساتھ گھر کے باہر کھیل رہے تھے۔ اسی دوران چھبو منڈل نے گھر کے اندر سے دروازہ بند کر لیا اور ساڑی کا پھندا بنا کر پھانسی لگا لی۔

بتایا جاتا ہے کہ فیملی کی مالی حالت اس قدر خراب ہے کہ آخری رسوم ادا کرنے کے لیے بھی پاس میں پیسہ نہیں تھا۔ ڈی ایل ایف فیز-5 کے پیچھے سرسوتی کنج میں رہنے والی چھبو کی فیملی کی مدد کے لیے ان کے پڑوسی آگے آئے، تب جا کر آخری رسوم ادا کی جا سکی۔

پونم کا کہنا ہے کہ “وہ (چھبو منڈل) لاک ڈاؤن کی وجہ سے بہت پریشان ہو گئے تھے۔ ہمارے پاس کھانے پینے کا سامان نہیں تھا۔ نہ کام تھا اور نہ پیسہ۔ ہم پوری طرح سے حکومت کے ذریعہ تقسیم کیے جا رہے مفت کھانے پر منحصر تھے۔ لیکن وہ بھی روزانہ نہیں مل رہا تھا۔”

اس پورے معاملے میں گروگرام کے پولس افسر کا کہنا ہے کہ مزدور ذہنی طور پر کافی دن سے پریشان تھا اور اسی لیے اس نے خودکشی جیسا قدم اٹھایا۔ گروگرام سیکٹر53 پولس اسٹیشن کے ایس ایچ او نے کہا کہ “ہمیں معاملے کی خبر دوپہر بعد ملی۔ مہلوک مہاجر مزدور تھا اور کئی دنوں سے ذہنی طور پر پریشان تھا۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو گھر والوں کے سپرد کر دیا گیا ہے۔”

Tags: بھارت
Previous Post

لیڈی ہیلتھ ورکرز حفاظتی لباس کے بغیر 30 روپے میں کام کرنے پر مجبور

Next Post

ان تین ریاستوں میں نہیں ملے گی لاک ڈاؤن سے کوئی راحت

Next Post
ان تین ریاستوں میں نہیں ملے گی لاک ڈاؤن سے کوئی راحت

ان تین ریاستوں میں نہیں ملے گی لاک ڈاؤن سے کوئی راحت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

ویڈیو پلیئر
https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc
00:00
00:00
24:16
آواز بڑھانے یا کم کرنے کے لیے اوپر/نیچے والی ایرو کیزاستعمال کریں۔

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

- Select Visibility -