اتوار, جون 15, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

کیا کورونا وائرس ختم کر پائے گا ’شاہین باغ مظاہرہ‘؟ سپریم کورٹ میں عرضی داخل

Agha Khursheed Khan by Agha Khursheed Khan
مارچ 16, 2020
in بھارت
0 0
0
کیا کورونا وائرس ختم کر پائے گا ’شاہین باغ مظاہرہ‘؟ سپریم کورٹ میں عرضی داخل
0
SHARES
27
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کچھ سوشل میڈیا یوزر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر شاہین باغ کی خاتون مظاہرین کو چاہیے کہ وہ اپنا دھرنا کچھ دنوں کے لیے روک دیں اور وائرس کا اثر ختم ہونے کے بعد نئی طاقت کے ساتھ واپسی کریں۔

شہریت ترمیمی قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف شاہین باغ میں خواتین کا مظاہرہ پچھلے تین مہینے سے جاری ہے اور آج اس کے تین ماہ مکمل بھی ہو گئے۔ 16 دسمبر سے جاری اس مظاہرے کو ختم کرنے کے لیے کئی کوششیں ہوئیں اور کچھ عرضیوں پر تو سپریم کورٹ میں سماعت بھی چل رہی ہے۔

لیکن اس وقت پوری دنیا میں قہر بن کر پھیل رہے کورونا وائرس کی وجہ سے ہندوستان بھی پریشان ہے اور اس کا اثر شاہین باغ مظاہرہ پر بھی پڑ سکتا ہے۔ قابل ذکر یہ ہے کہ اس وائرس کی وجہ سے شاہین باغ مظاہرہ ختم کرنے کی ایک عرضی سپریم کورٹ میں داخل بھی کر دی گئی ہے۔

عرضی گزار نے کورونا وائرس کی وجہ سے احتیاطی اقدام کیے جانے کا حوالہ دیتے ہوئے شاہین باغ میں جمع خواتین کو ان کے گھر بھیجنے اور مظاہرہ ختم کیے جانے کی اپیل عدالت عظمیٰ سے کی ہے۔ ساتھ ہی عرضی گزار نے یہ بھی اپیل کی ہے کہ شاہین باغ کے دھرنا و مظاہرہ کے ساتھ ساتھ اس طرح دیگر ریاستوں میں ہو رہے دھرنے و مظاہرے کو ختم کرنے کا بھی حکم صادر کیا جائے تاکہ کورونا وائرس کو بہت زیادہ پھیلنے سے بچایا جا سکے۔

میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق یہ عرضی بی جے پی کے سابق ایم ایل اور شاہین باغ معاملہ میں اہم عرضی گزار نند کشرو گرگ نے داخل کی ہے۔ انھوں نے اپنی عرضی میں واضح لفظوں میں کہا ہے کہ ’’کورونا وائرس لوگوں کے رابطے میں آنے سے پھیلتا ہے اور جب سپریم کورٹ سے لے کر سبھی عدالتوں میں کورونا وائرس کے وبا سے بچنے کی کوشش ہو رہی ہے، اور اسکول، کالج، مال و سنیما گھر وغیرہ بند کر دیے گئے ہیں، تو ایسے میں دھرنے کی اجازت بھی نہیں دی جا سکتی۔‘‘

اس عرضی کے بعد یہ سوال اٹھنے لگا ہے کہ جس شاہین باغ مظاہرہ کو ختم کرنے کی لاکھوں کوششیں اب تک ناکام ہو گئیں، کیا اس مظاہرہ کو کورونا وائرس ختم کر دے گا؟ یہاں قابل ذکر ہے کہ دہلی حکومت نے بھی اس طرح کا حکم صادر کیا ہے کہ کسی بھی جگہ پر 50 سے زیادہ لوگوں کے ایک ساتھ جمع ہونے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ دہلی حکومت نے جِم، نائٹ کلب اور ہفتہ واری بازار تک پر پابندی عائد کر دی ہے۔

اس لحاظ سے بھی دیکھا جائے تو شاہین باغ مظاہرہ اثرانداز ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ شاہین باغ میں روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں خواتین بیٹھی ہوئی نظر آتی ہیں اور شام ہوتے ہوتے خواتین و مردوں کی تعداد کبھی کبھی ہزاروں میں پہنچ جاتی ہے۔

کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی ’شاہین باغ کا مظاہرہ ختم کیا جائے یا نہیں؟‘ اس موضوع پر بحث دیکھنے کو مل رہی ہے۔ کچھ سوشل میڈیا یوزر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے خطرے کو دیکھتے ہوئے شاہین باغ کی خاتون مظاہرین کو چاہیے کہ وہ اپنا دھرنا و مظاہرہ کچھ دنوں کے لیے روک دیں،

اور جب اس وائرس کا اثر ختم ہو جائے تو پھر ایک نئی طاقت کے ساتھ شہریت ترمیمی قانون، این آر سی و این پی آر کے خلاف آواز اٹھائیں۔

Tags: shaheen baghبھارتنئی دہلی
Previous Post

’مسجدوں کے منبروں سے امن و بھائی چارہ کی صدا بلند کی جائے‘ ! امانت اللہ خان

Next Post

’رنجن گگوئی کی راجیہ سبھا میں نامزدگی، جمہوری قدروں کی پامالی‘

Next Post
gogai

’رنجن گگوئی کی راجیہ سبھا میں نامزدگی، جمہوری قدروں کی پامالی‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist