جمعہ, مارچ 6, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

’مسجدوں کے منبروں سے امن و بھائی چارہ کی صدا بلند کی جائے‘ ! امانت اللہ خان

Agha Khursheed Khan by Agha Khursheed Khan
مارچ 15, 2020
in بھارت
0 0
0
amanatullah khan

amanatullah khan

0
SHARES
21
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی: دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان نے پوری دہلی سے آئے مسجدوں کے اماموں اور مؤذنوں کے ساتھ ترکمان گیٹ واقع مسجد فیض الہی میں میٹنگ کی اور معاشرہ میں پھیلی برائیوں کو دور کرنے کے لئے مسجد کے منبروں سے صدائیں بلند کرنے کی ان سے درخواست کی۔ دہلی وقف بورڈ کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق یہ میٹنگ جمعرات کے روز منعقد ہوئی۔

چیئرمین امانت اللہ خاں نے کہا کہ آج معاشرہ میں برائیاں تیزی سے بڑھ رہی ہیں، اخلاقیات کا زوال ہوتا جا رہا ہے، پڑوسی کو پڑوسی کی خبر نہیں ہے، اسلام کی بنیادی تعلیمات سے لوگ ناواقف ہیں، مسجدوں کے منبروں سے معاملات پر بات نہیں ہورہی ہے ایسے میں مساجد کے اماموں کو آگے آکر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

امانت اللہ خان نے دہلی کی مساجد سے آئے تقریباً ایک ہزار اماموں اور مؤذنوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ کہ معاشرہ آپ کی باتوں کو غور سے سنتا ہے اور اس پر عمل کرتا ہے اس لئے آپ ہر جمعہ کو مسجد کے منبر سے خطبہ جمعہ میں معاشرہ میں امن و آشتی اور بھائی چارہ کو عام کرنے کا پیغام دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج کی اس میٹنگ سے یہ پیغام معاشرہ میں جانا چاہئے کہ کس طرح دہلی میں امن و بھائی چارہ کی فضا قائم رہی۔ امانت اللہ خان نے دہلی کے شمال مشرقی علاقہ میں ہوئے فساد متاثرین کی مدد کے لئے بھی ائمہ حضرات سے آگے آنے کی اپیل کی۔ امانت اللہ خان نے 15 اماموں پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جو فساد متاثرہ علاقوں کا دورہ کرے گی اور متاثرین کی نشاندہی کرے گی۔

امانت اللہ خان نے کہا کہ آپ لوگ کم سے کم ایک ہفتہ متاثرہ علاقوں میں وقت لگائیں اور جو اصل متاثرین ہیں ان تک رسائی حاصل کریں اور جائزہ لیکر بتائیں کہ کس طرح ان کی مدد کی جا سکتی ہے جس کے بعد آپ کی رپورٹ کی روشنی میں ہم متاثرین کا تعاون کریں گے۔

امانت اللہ خان کے مطابق کل متاثرین کی تعداد تین ہزار بتائی جارہی ہے جس میں ایک ہزار سے زائد مصطفی باد واقع عید گاہ کیمپ میں پناہ گزیں ہیں جبکہ باقی ادھر ادھر اپنے رشتہ داروں کے یہاں رہ رہے ہیں جس کی وجہ سے وہ کافی پریشان ہیں اس لئے ان کی نشاندہی ضروری ہے۔

دلی اسمبلی میں بھی این پی آر کے خلاف قرارداد منظور۔ کیجریوال نے کہا : ہماری پارٹی کے 61 ممبران کے پاس نہیں ہے برتھ سرٹیفکیٹ

انہوں نے مزید کہاکہ اماموں پر مشتمل یہ کمیٹی اپنی معلومات اور تعلقات سے ان متاثرین تک پہونچے اور ان کے نقصانات کا اندازہ لگائے اور اگر ضرورت ہو تو بورڈ آفس سے انجینئروں کی ایک ٹیم لے جائے جس کے بعد ان کی رپورٹ اور جائزہ کی روشنی میں ہم باقی متاثرین کی بھی مدد کریں گے۔

انہوں نے آگے کہاکہ اماموں کی یہ کمیٹی عید گاہ کیمپ بھی جائے اور جائزہ لے کہ متاثرین کی کس طرح اور بہتر طریقہ سے مدد کی جاسکتی ہے اور خامیوں کی نشاندہی بھی کرے تاکہ اور بہتر طریقہ سے کام کیا جاسکے۔ امانت اللہ خان نے مسجد کے اماموں سے فساد متاثرین کے لئے چندہ کرنے کی بھی اپیل کی اور کہا کہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ ہر مسجد سے کم سے کم ایک لاکھ روپیہ چندہ جمع کریں تاکہ اس پیسہ سے متاثرین کی بازآبادکاری کی جاسکے۔

اس سے قبل وقف بورڈ کے منبر اور سپریم کورٹ کے وکیل حمال اختر نے اماموں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ دہلی کے مسلمان خوش قسمت ہیں کہ انھیں امانت اللہ خان جیسا چیئرمین اور قائد ملا ہے جو قوم وملت کی فلاح و بہبود کے لئے ایک پیر پر کھڑا ہے اور اس کے لئے نہ اپنے کیرئرکی فکر کرتا ہے اور نہ کسی سے خوف کھاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امانت اللہ خان نے عہد کیاہے کہ وہ فساد متاثرین کی تباہ شدہ دوکانوں کو پہلے سے بہتر حالت میں واپس کریں گے تاکہ فساد کرانے والی فرقہ پرست طاقتیں شرمندہ ہوں۔حمال اختر نے آگے کہاکہ متاثرین کی ہر سطح پر تعاون کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور تاریخ دہلی وقف بورڈ اور امانت اللہ خان کو اس محنت کے لئے ہمیشہ یاد رکھے گی۔

غور طلب ہے کہ ائمہ کی نمائندگی کرتے ہوئے کئی اماموں نے بھی مجمع کے سامنے اپنی بات رکھی اور مسجد ریس کورس کے امام مولانا ہاروں کی جانب سے یہ تجویز آئی کہ وقف بورڈ کے ائمہ حضرات چار ماہ تک اپنی تنخواہ میں سے 5 ہزار روپیہ بطور چندہ دہلی وقف بورڈ کو دیں گے جس سے اماموں نے اتفاق کرتے ہوئے اپنی خوشی سے منظور کیا۔ پروگرام کے دوران نظامت کے فرائض قاری عارف محمد قاسمی نے انجام دئے۔

Tags: بھارتنئی دہلی
Previous Post

کورونا وائرس اور نزلہ زکام میں فرق کیا ہے اور کیسے پتا چلے گا کہ یہ بیماری کورونا ہے یا عام فلُو

Next Post

کیا کورونا وائرس ختم کر پائے گا ’شاہین باغ مظاہرہ‘؟ سپریم کورٹ میں عرضی داخل

Next Post
کیا کورونا وائرس ختم کر پائے گا ’شاہین باغ مظاہرہ‘؟ سپریم کورٹ میں عرضی داخل

کیا کورونا وائرس ختم کر پائے گا ’شاہین باغ مظاہرہ‘؟ سپریم کورٹ میں عرضی داخل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist