پیر, جون 16, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

فیض احمد فیض کی مشہور نظم’ ہم دیکھیں گے ‘پر ہندو مخالف نظم ہونے کا الزام!

Agha Khursheed Khan by Agha Khursheed Khan
جنوری 2, 2020
in بھارت
0 0
0
فیض احمد فیض کی مشہور نظم’ ہم دیکھیں گے ‘پر ہندو مخالف نظم ہونے کا الزام!
0
SHARES
92
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

نسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی- کانپور (آئی آئی ٹی-کانپور) نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو یہ طے کرے گا کہ کیا مشہور و معروف شاعر فیض احمد فیض کی مقبول عام نظم ’ہم دیکھیں گے، لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے‘ کہیں ہندو مخالف تو نہیں ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق فیکلٹی اراکین کی شکایت کے بعد یہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ فیکلٹی اراکین کا اپنی شکایت میں کہنا تھا کہ شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف مظاہرہ کے دوران طلبا نے یہ ’ہندو مخالف نظم‘ کا ورد کیا تھا۔ خبروں کے مطابق تشکیل شدہ کمیٹی اس بات کی بھی جانچ کرے گا کہ کہیں طلبا نے شہر میں جلوس کے دانڈین ان سرکاری احکام کی خلاف ورزی تو نہیں کی، اور کیا انھوں نے سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد پوسٹ کیا۔

قابل ذکر ہے کہ فیض احمد فیض کی نظم ’ہم دیکھیں گے، لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے‘ 1979 میں پاکستانی فوجی سربراہ ضیاء الحق کے مظالم سے متاثر ہو کر لکھی گئی تھی اور پاکستان میں فوجی حکومت کے خلاف اس نے ایک مضبوط آواز بلند کی تھی۔ فیض اپنے انقلابی نظریات کی وجہ سے معروف تھے اور یہی وجہ ہے کہ انھیں کئی سالوں تک جیل کی صعوبتیں بھی برداشت کرنی پڑیں۔
غور طلب ہے کہ آئی آئی ٹی کانپور کے طلبا نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طالب علموں پر پولس بربریت کے خلاف آواز اٹھائی تھی اور جامعہ طلبا کی حمایت میں گزشتہ 17 دسمبر کو احاطہ میں پرامن مارچ نکالا تھا۔ اس مارچ کے دوران انھوں نے فیض کی اس نظم کا ورد کیا تھا۔ آئی آئی ٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر منیندر اگروال کے مطابق ’’ویڈیو میں طلبا کو فیض کی نظم پڑھتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے جسے ہندو مخالف بھی مانا جا سکتا ہے۔‘‘

مکمل نظم ’ہم دیکھیں گے‘ اس طرح ہے…

ہم دیکھیں گے

لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے

وہ دن کہ جس کا وعدہ ہے

جو لوح ازل میں لکھا ہے

جب ظلم و ستم کے کوہ گراں

روئی کی طرح اڑ جائیں گے

ہم محکوموں کے پاؤں تلے

جب دھرتی دھڑ دھڑ دھڑکے گی

اور اہل حکم کے سر اوپر

جب بجلی کڑ کڑ کڑکے گی

جب ارض خدا کے کعبے سے

سب بت اٹھوائے جائیں گے

ہم اہل صفا مردود حرم

مسند پہ بٹھائے جائیں گے

سب تاج اچھالے جائیں گے

سب تخت گرائے جائیں گے

بس نام رہے گا اللہ کا

جو غائب بھی ہے حاضر بھی

جو منظر بھی ہے ناظر بھی

اٹھے گا انا الحق کا نعرہ

جو میں بھی ہوں اور تم بھی ہو

اور راج کرے گی خلق خدا

جو میں بھی ہوں اور تم بھی ہو

Tags: CAANCR
Previous Post

متنازع شہریت ایکٹ کے خلاف جامعہ کے طلباء بھوک ہڑتال پر

Next Post

ملک کے عوام کو سی اے اے کی نہیں ، روزگار کی ضرورت ہے : کجریوال

Next Post
ملک کے عوام کو سی اے اے کی نہیں ، روزگار کی ضرورت ہے : کجریوال

ملک کے عوام کو سی اے اے کی نہیں ، روزگار کی ضرورت ہے : کجریوال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist