اتوار, جون 15, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

سی اے اے اور این آر سی کے خلاف 19 دسمبر کو بایاں محاذ کا مظاہرہ، بہار بند

Agha Khursheed Khan by Agha Khursheed Khan
دسمبر 18, 2019
in بھارت
0 0
0
سی اے اے اور این آر سی کے خلاف 19 دسمبر کو بایاں محاذ کا مظاہرہ، بہار بند
0
SHARES
19
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا ( سی پی آئی ) کی قومی سکریٹری امرجیت کور نے کہا ہے کہ بائیں بازو کی جماعتوں کی جانب سے شہریت ترمیمی ایکٹ ( سی اے اے ) اور قومی شہریت رجسٹر ( این آرسی ) کی مخالفت میں قومی سطح پر 19 دسمبر کو پرزور مظاہرہ کیا جائے گا اور اسی دن ان مسائل کو لیکر بہار بندکی اپیل کی گئی ہے۔

کور نے یہاں نامہ نگاروں سے خطاب میں کہاکہ حکومت مذہب کی بنیاد پر سماج کو تقسیم کرنے کی پالیسی پر عمل کر رہی ہے۔ تقسیم کرنے والے عناصر کو فروغ دینے کے خلاف پہلے ہی بایاں محاذ نے 19 دسمبر کو قومی سطح پر احتجاج درج کرنے کیلئے مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اسی دوران شہریت ترمیمی بل کو پاس کراکر اسے شہریت ترمیمی قانون کی شکل دیئے جانے سے یہ طے ہوگیاہے کہ حکومت آئین کے اصل روح کے خلاف کام کرنے پر آمادہ ہے ۔

سی پی آئی لیڈر نے کہاکہ شروع میں حکومت کی جانب سے یہ یقین دہانی کرائی جارہی تھی کہ سی اے اے اور این آر سی الگ ۔ الگ موضوع ہیں اور دونوں کو ایک ۔ دوسرے سے کچھ لینا دینا نہیں ہے ۔

اب تو مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے بھی اعلان کر دیاہے کہ ملک میں سی اے اے اور این آر سی ایک ساتھ نافذ کیاجائے گا۔ جو کافی خطرناک ہے ۔

مسز کور نے کہاکہ سی اے اے کے خلاف ملک گیر مظاہرے ہورہے ہیں لیکن دکھ کی بات ہے کہ حکومت نے اسے کچلنے کیلئے تمام جمہوری اصولوں کو بالائے طاق رکھ دیا ہے ۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسیٹی کے طلباءکے ساتھ پولیس نے جس بربریت کا مظاہرہ کیا ہے ایسا اس سے قبل کبھی دیکھا نہیں گیا ۔

انہوں نے کہاکہ یہ دکھ کی بات ہے کہ راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ ( آر ایس ایس ) کے لوگوں نے پولیس کی وردی کا استعمال کر کے مظاہرین کو بری طرح سے پیٹا۔

سی پی آئی لیڈر نے کہاکہ 08 جنوری 2020 کو حکومت کی معاشی پالیسیوں کی مخالفت میں ملک گیر مظاہرے کئے جائیں گے ۔ بڑی تعداد میں نوجوانوں کو حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے نوکریوں سے ہاتھ دھونا پڑا ہے جبکہ بے روزگار نوجوانوں کو موجودہ حکومت کی مدت کار میں نوکری نہیں مل پارہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ عوامی شعبہ کی کمپنیوں کو حکومت نجی ہاتھوں میں بیچنے کو تیار ہے ۔ جس کا بایاں محاذ پرزور مخالف ہے ۔ حکومت کی جانب سے اعلان کئے گئے کم ازکم امدادی قیمت ( ایم ایس پی ) نہیں ملنے سے کسانوں میں اشتعال ہے اور کئی کسان تنظیمیں بھی بایاں محاذ کی اس ہڑتال کی حمایت کر رہے ہیں۔

اس موقع پر سی پی آئی کے ریاستی سکریٹری ستیہ نارائن سنگھ نے کہاکہ بہار کی اہم اپوزیشن جماعت راشٹریہ جنتادل( آرجے ڈی ) کی جانب سے بھی این آر سی اور سی اے اے کی وجہ سے 21 دسمبر کو بہار بند کی اپیل کی گئی ہے ۔ بائیں بازو کی جماعتوں کی جانب سے یہ کوشش کی گئی ہے کہ مشترکہ طور سے ایک ہی دن ان باتوں کو لیکر بند کیاجائے لیکن ایسا ممکن نہیں ہوپایا ۔

انہوں نے کہاکہ بایاں محاذ 21 دسمبر کو آرجے ڈی کی جانب سے بہار بند کی اخلاقی حمایت کرے گا جبکہ آر جے ڈی نے بھی 19 دسمبر کو بایاں محاذ کی جانب سے بند کی اخلاقی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔

Tags: بھارتبہارجھارکھنڈ
Previous Post

تین ججز پر مشتمل خصوصی عدالت نے سابق صدر و جنرل پرویز مشرف کو دو ایک کی اکثریت سے سزائے موت کا فیصلہ سنایا

Next Post

یوپی: شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہرہ، پتھراؤ اور آگزنی، تقریباً 2 ہزار لوگ حراست میں

Next Post
یوپی: شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہرہ، پتھراؤ اور آگزنی، تقریباً 2 ہزار لوگ حراست میں

یوپی: شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہرہ، پتھراؤ اور آگزنی، تقریباً 2 ہزار لوگ حراست میں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist