ہفتہ, مارچ 7, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

بھیما کورے گاؤں معاملے میں گوتم نولکھا کی عرضی پر پانچویں جج نے خود کو شنوائی سے الگ کیا

Rubina by Rubina
اکتوبر 3, 2019
in بھارت
0 0
0
بھیما کورے گاؤں معاملے میں گوتم نولکھا کی عرضی پر پانچویں جج نے خود کو شنوائی سے الگ کیا
0
SHARES
35
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی: سپریم کورٹ کے جج جسٹس ایس رویندر بھٹ نے سماجی کارکن گوتم نولکھا کی عرضی پر شنوائی سےجمعرات کو خود کو الگ کر لیا۔نولکھا کی عرضی شنوائی کے لیے اس بنچ کے سامنے آئی جس میں جسٹس ارون مشرا، جسٹس ونیت سرن اور جسٹس ایس رویندر بھٹ شامل تھے۔نولکھا نے کورے گاؤں بھیما تشدد معاملے میں اپنے خلاف درج ایف آئی کو رد کرنے سے انکار کرنے والے بامبے ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔

اس سے پہلے چیف جسٹس رنجن گگوئی سمیت کل 4 نولکھا کی عرضی پر شنوائی سے الگ ہو گئے ہیں۔گزشتہ 1 اکتوبر کوجسٹس این وی رمن، جسٹس آر سبھاش ریڈی اور جسٹس بی آر گوئی کی بنچ کے سامنے نو لکھا کی اپیل شنوائی کے لیے آئی تھی۔اس پر تینوں ججوں نے نولکھا کی اپیل پر شنوائی کرنے سے خود کو الگ کر لیا۔کورٹ نے اپنے حکم میں لکھا،’اس معاملے کو 03.10.2019 کو اس بنچ کے سامنے لسٹیڈ کریں جس میں ہم میں (جسٹس این وی رمن، جسٹس آر سبھاش ریڈی اور جسٹس بی آر گوئی )سے کوئی بھی ممبر نہ ہو۔’

اس سے پہلے 30 ستمبر کو گوتم نولکھا کی عرضی چیف جسٹس رنجن گگوئی ،جسٹس ایس اے بوبڑے اور جسٹس ایس عبدالنذیر کی بنچ کے سامنے لسٹیڈ ہوئی تھی لیکن جسٹس گگوئی نے اس کی شنوائی سے خود کو الگ کر لیا تھا۔چیف جسٹس گگوئی نے کہا تھا ،’معاملے کو اس بنچ کے سامنے لسٹ کریں،جس میں میں نہیں ہوں’۔ اس کے بعد معاملے کو جسٹس ایس اے بوبڈے اور جسٹس ایس عبدالنذیر کی بنچ کی لسٹ میں شامل کیا گیا۔

اس معاملے میں مہاراشٹر حکومت نے کیویٹ داخل کر رکھی ہے تاکہ ان کی بات سنے بغیر کوئی حکم پاس نہ کیا جائے۔ بامبے ہائی کورٹ نے 2017 میں بھیما کورے گاؤں تشدد اور ماؤوادیوں سے مبینہ تعلقات کےمعاملوں میں درج ایف آئی آرکو رد کرنے سے 13 ستمبر کو انکار کر دیا تھا۔ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ اس معاملے میں پہلی نظر میں پختہ مواد ہے۔ ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ ،’اس معاملے کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے ہمیں لگتا ہے کہ اس کی مکمل جانچ کی ضرورت ہے۔’

غور طلب ہے کہ 31 دسمبر 2017 کو ایلگار پریشد کے ذریعہ منعقد ایک پروگرام کے بعد مبینہ طور پراگلے دن پونے ضلع کے کورے گاؤں بھیما میں تشدد ہوا تھا،جس کے بعد جنوری 2018 کو پونے پولیس نے نو لکھا اور دیگر کےخلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔پولیس نے یہ بھی الزام لگایا کہ اس معاملے میں نو لکھا اور دیگر ملزمین کا ماؤوادیوں سے تعلق ہے اور وہ حکومت کو گرانے کا کام کر رہے ہیں۔

حالانکہ،ہائی کورٹ نے نو لکھا کی گرفتاری سے آزادی کے لیے تین ہفتہ کی مدت بڑھا دی تھی تاکہ وہ اس کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کر سکیں۔نولکھا اور دیگر ملزمین پر یو اے پی اےاور تعزیرات ہند کی دفعات کے تحت معاملہ درج کیا گیا۔نولکھا کے علاوہ ورورا راؤ،ارون پھریرا،ورنان گونجالوس اور سدھا بھاردواج معاملے میں دیگر ملزمین ہیں۔

Tags: #بھیما کورے #گاؤں#جج
Previous Post

گاندھی جینتی منانے والی بی جے پی میں آزادی، مساوات اور بھائی چارہ کہاں ہے؟: پی چدمبرم

Next Post

سری نگر سے آئے دہشت گرد، راجدھانی دہلی میں داخل، سیکورٹی ایجنسیاں ہائی الرٹ پر

Next Post
سری نگر سے آئے دہشت گرد، راجدھانی دہلی میں داخل، سیکورٹی ایجنسیاں ہائی الرٹ پر

سری نگر سے آئے دہشت گرد، راجدھانی دہلی میں داخل، سیکورٹی ایجنسیاں ہائی الرٹ پر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist