ہفتہ, مارچ 7, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

ماڈرن گوڈسے گاندھی کے وطن کو ختم کر رہے ہیں

Rubina by Rubina
اکتوبر 3, 2019
in بھارت
0 0
0
ماڈرن گوڈسے گاندھی کے وطن کو ختم کر رہے ہیں
0
SHARES
50
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

موجودہ دور کے گوڈسے گاندھی کے وطن کو ختم کررہے ہیں ملک کی سیکولر عوام کو اب اس ملک کو بچانا ہوگا، امبیڈکر کے آئین کو بچانا ہوگا، یہ جذباتی اپیل ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کی۔
وہ اورنگ آباد میں ایم آئی ایم کے لیے انتخابی تشہیر کے لیے آئے تھے اور اسی مناسبت سے ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ ایم آئی ایم کے سربراہ و حیدرآباد سے رکن پارلیمان اویسی نے اپنے خطاب میں اس بات کا عزم بھی کیا کہ اورنگ آباد کی تینوں سیٹوں پر ایم آئی ایم کا قبضہ ہوگا اور مہاراشٹر میں ‘جے بھیم، جے میم’ کی آندھی چلے گی۔اسد الدین اویسی کا عوامی خطاب، دیکھیں ویڈیوایم آئی ایم کے جلسے میں پہلی مرتبہ کچھ ناراض افراد نے پوسٹر لیکر نعرے بازی کی جس کی وجہ سے جلسے میں تھوڑی دیر کے لیے بدامنی بھی پیدا ہوئی۔ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے اورنگ آباد دورے سے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کی تشہیری مہم کا آغاز کیا، شہر میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے، ایم آئی ایم صدر نے امتیاز جلیل کی کامیابی کو کمپوزٹ کلچر کی کامیابی قرار دیکر عوام کا شکریہ ادا کیا، اور دعویٰ کیا کہ ملک بھر میں مودی کا مقابلہ صرف ایم آئی ایم ہی کرسکتی ہے، اسی طرح اورنگ آباد کی تینوں سیٹوں پر ایم آئی ایم کےامیدوار اپنی جیت درج کریں گے ۔اویسی نے اپنی تقریر میں گاندھی جی کو عدم تشدد اور انصاف کا علمبردار قرار دیا۔

ساتھ ہی ملک میں جاری ہجومی تشدد، مہاراشٹر میں کسانوں کی خودکشیاں اور دیگر مسائل پر حکومت پرشدید نکتہ چینی کی، اسد الدین اویسی نے یہ بھی کہا کہ گاندھی جی نے مسلمانوں کو انصاف دلانے کے لیے موت کو گلے لگایا اور موجودہ دور کے ماڈرن گوڈسے ملک کو ختم کرنے کے درپے ہیں،

اس ملک اور دستور کو بچانا اب ملک کے سوا سو کروڑ عوام کی ذمہ داری ہے ۔اسد اویسی نے اپنی تقریر میں این آر سی کے معاملے پر وزیر داخلہ امت شاہ پر شدید نکتہ چینی کی، تین طلاق کے موضوع پر درپردہ وزیراعظم کو نشانہ بنایا، اس جلسے میں ایم آئی ایم کے سابق شہر صدرجاوید قریشی کے حامیوں نے پلے کارڈ اور بینر لیکر جاوید قریشی کے حق میں نعرے بلند کیے، جس کی وجہ سے وقتی طور پر بدامنی پیدا ہوئی، لیکن کچھ دیر بعد حالات قابو میں آگئے، ایم آئی ایم سربراہ نے اپنے خطاب میں ڈھکے چھپے انداز میں ناراضگی کا اظہار کیا، تاہم ایم آئی ایم رکن پارلیمنٹ امتیازجلیل نے اپنی تقریر میں کہا کہ مجلس کو غیروں سے نہیں اپنوں سے ہی خطرہ لاحق ہے

۔اسد الدین اویسی نے اپنی جذباتی تقریر میں اورنگ آباد شہر سے والہانہ محبت کا اظہار کیا اور یہ خواہش بھی ظاہر کی کہ انتقال کی صورت میں انھیں اورنگ آباد میں ہی جگہ دی جائے۔اسد اویسی نےاپنی تقریر میں مہاراشٹر پولیس کی یہ کہہ کر ستائش کی کہ مہاراشٹر پولیس نے پاکستانی دہشت گردوں سے لوہا لیا تھا، لیکن 45 منٹ کی تقریر میں ایم آئی ایم سربراہ نے کشمیر سمیت کئی حساس موضوعات پر لب کشائی سے گریز کیا۔

Tags: #ماڈرن گوڈسے گاندھی # وطن
Previous Post

عمران خان پر ہندوستانی کرکٹروں نے سادھا نشانہ

Next Post

پیاز کے دَام میں اضافہ، گھر چلانے کا بڑھ گیا بجٹ

Next Post
پیاز کے دَام میں اضافہ، گھر چلانے کا بڑھ گیا بجٹ

پیاز کے دَام میں اضافہ، گھر چلانے کا بڑھ گیا بجٹ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist