پیر, جون 16, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

حکومت اور صنعت کاروں کے درمیان عدم اعتمادی میں اضافہ

Rubina by Rubina
ستمبر 28, 2019
in بھارت
0 0
0
حکومت اور صنعت کاروں کے درمیان عدم اعتمادی میں اضافہ
0
SHARES
34
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

شہرت یافتہ ’پیرامل گروپ‘ کے سربراہ اور معروف صنعت کار اجے پیرامل نے سرکاری ایجنسیوں کے ذریعہ کاروباریوں کے خلاف کی جا رہی کارروائیوں پر فکرمندی کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صنعت کار طبقہ اس وجہ سے پریشان ہے کہ سرکاری ایجنسیوں کی جانب سے چھاپہ ماری کا سلسلہ بڑھا ہے اور لک آؤٹ نوٹس بھی جاری ہو رہے ہیں جو قابل تنقید ہے۔ اس طرح کی کارروائی سے کاروباری طبقہ میں ایک خوف کا ماحول بھی پیدا ہو رہا ہے۔

اجے پیرامل نے جمعہ کے روز موجودہ ماحول پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کاروباری طبقہ کے ذہن میں عدم اعتمادی بڑھا ہے اور اس کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ پیرامل نے جاپانی سرمایہ کار سافٹ بینک کے ذریعہ ان کی این بی ایف سی کمپنی کے ساتھ مجوزہ معاہدہ سے پیچھے ہٹنے کی خبروں پر حالانکہ کوئی بھی رد عمل دینے سے انکار کیا، لیکن سرکاری ایجنسیوں پر انھوں نے جس طرح سوال اٹھائے اسے فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

قابل غور ہے کہ اجے پیرامل نے کاروباری ماحول پر اپنی فکری مندی کا اظہار ایسے وقت میں کیا ہے جب ایل اینڈ ٹی سے منسلک ایم. نائک سمیت کئی دیگر کاروباریوں نے بھی اس سلسلے میں تشویش ظاہر کر چکے ہیں۔ حالانکہ کارپوریٹ ٹیکس میں تخفیف سے کاروبار کو لے کر صنعتی دنیا میں کچھ امیدیں ضروری بڑھی ہیں، لیکن ایسا نہیں ہے کہ اس سے کاروباری طبقہ جشن منا رہا ہو۔

یہاں یہ بات بھی دھیان میں رکھنے والی ہے کہ ریگولیٹری اور جانچ ایجنسیوں نے جیٹ ائیرویز کے بانی نریش گویل کو بیرون ملک جانے سے روکا اور ویڈیوکان گروپ کے پروموٹرس کے یہاں چھاپہ ماری جیسی کارروائی کی۔ اجے پیرامل کے بیان کو ان کارروائیوں سے جوڑ کر دیکھا جا سکتا ہے۔ پیرامل نے ورلڈ ہندو اکونومک فورم میں واضح لفظوں میں کہا کہ ’’آج میں دیکھ رہا ہوں کہ اقتدار میں بیٹھے لوگ اور کاروباری و سرمایہ کاری کے درمیان عدم اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، ان کے درمیان دوریاں آ رہی ہیں۔‘‘

پیرامل نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ ’’اگر آپ پر کوئی جرم کرنے کا الزام ہے تو کیا ضرورت ہے کہ اسے مجرم ٹھہرایا جائے یا اس معاملے کو کریمنلائز کرنے کی کوشش ہو۔ جب پہلے سے ہی کافی اطلاعات دستیاب ہیں، ڈاٹا موجود ہے، تو چھاپہ ماری کی ضرورت کیا ہے؟ لُک آؤٹ نوٹس جاری کرنے کی ضرورت کیا ہے؟ یہ کسی بھی کاروباری کے لیے مثبت اشارہ نہیں ہے۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’جو بات اہم ہے، وہ یہ کہ پیسہ بنانے والوں کو وہ عزت ملے جسے کے وہ حقدار ہیں۔‘‘

اجے پیرامل کا کہنا ہے کہ اس وقت نقدی بحران ملک کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے اور اس بات سے آنکھیں نہیں چرائی جا سکتیں۔ حالانکہ پیرامل نے کچھ بڑی کمپنیوں کے ذریعہ نقدی بحران کا سامنا کیے جانے کا سیدھے طور پر تذکرہ تو نہیں کیا، لیکن یہ ضرور کہا کہ پونجی کا بحران ایک ایسا بڑا چیلنج ہے جس کا سامنا ملک کو کرنا پڑ رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اونچی شرح سود بھی ایک بڑا چیلنج ہے، کیونکہ یہ برآمدگی میں مقابلہ آرائی کو ختم کر دیتا ہے۔ پیرامل کے مطابق اونچی شرح سود کی وجہ سے سرمایہ کاری اور استعمال پر بھی اثر پڑ رہا ہے۔

Tags: #حکومت اور صنعت کاروںدرمیان عدم اعتمادی
Previous Post

ہندوستانی معیشت کو بہتر کرنے کی جگہ مزید تباہ کر رہے مودی حکومت کے تازہ فیصلے!

Next Post

کرناٹک میں ووٹنگ اب 5 دسمبر کو، الیکشن کمیشن نے بدلا اپنا فیصلہ

Next Post
کرناٹک میں ووٹنگ اب 5 دسمبر کو، الیکشن کمیشن نے بدلا اپنا فیصلہ

کرناٹک میں ووٹنگ اب 5 دسمبر کو، الیکشن کمیشن نے بدلا اپنا فیصلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist