پیر, جون 16, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

راجستھان میں 6 سے صفر پر پہنچی بی ایس پی تو بھڑکیں مایاوتی نے کانگریس کو بتایا دھوکہ باز پارٹی

Rubina by Rubina
ستمبر 17, 2019
in بھارت
0 0
0
راجستھان میں 6 سے صفر پر پہنچی بی ایس پی تو بھڑکیں مایاوتی نے کانگریس کو بتایا دھوکہ باز پارٹی
0
SHARES
44
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

جے پور۔ راجستھان میں بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے چھ اراکین اسمبلی کے کانگریس میں شامل ہو جانے کے بعد بی ایس پی سربراہ اور اترپردیش کی سابق وزیر اعلی مایاوتی نے کانگریس کو نا قابل اعتباراور دھوکے باز پارٹی قرار دیا ہے ۔ مایاوتی نے آج ٹویٹ کر کہا کہ راجستھان میں کانگریس پارٹی کی حکومت نے ایک مرتبہ پھر بی ایس پی کے اراکین اسمبلی کو توڑ کر نا قابل اعتبار اور دھوکے باز پارٹی ہونے کا ثبوت دیا ہے ۔ یہ بی ایس پی موومنٹ کے ساتھ دھوکہ ہے جو دوبارہ اس وقت کیا گیا ہے جب بی ایس پی وہاں کانگریس حکومت کو باہر سے غیر مشروط حمایت دے رہی تھی ۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس اپنی مخالف پارٹیوں اور تنظیموں سے لڑنے کے بجائے ہر جگہ ان پارٹیوں کو ہی ہمیشہ نقصان پہنچانے کا کام کرتی ہے جو انہیں تعاون اور حمایت کرتی ہیں ۔ کانگریس اس طرح درج فہرست ذات، درج فہرست قبائل اور دیگر پسماندہ طبقات مخالف پارٹی ہے اور ان طبقات کے ریزوریشن کے حق کے تئیں وہ کبھی سنجیدہ اور ایماندار نہیں رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس ہمیشہ ہی بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر اور ان کے انسانی نظریے کی مخالف رہی ہے۔ اسی وجہ سے ڈاکٹر امبیڈکر کو ملک کے پہلے وزیر قانون کے عہدے سے استعفی دینا پڑا تھا ۔ کانگریس نے انہیں نہ تو کبھی لوک سبھا میں منتخب کر کے جانے دیا اور نہ ہی بھارت رتن سے نوازا جو انتہائی افسوسناک اور شرمناک ہے ۔ واضح رہے کہ پیر کی رات راجستھان کے چھ بی ایس پی اراکین اسمبلی راجندر گڈھا، جوگندر اوانا، لاكھن سنگھ، دیپ چند كھیريا، سندیپ یادو اور واجب علی کانگریس میں شامل ہو گئے ۔ اس سے قبل سنہ 2009 میں بھی کانگریس کی گہلوت حکومت کے وقت بھی چھ اراکین اسمبلی کانگریس میں شامل ہو گئے تھے ۔

Tags: #راجستھان میں 6 سے صفر پر پہنچی بی ایس پی تو بھڑکیں مایاوتی#کانگریس
Previous Post

سہاگ رات کو بیوی کا چونکانے والا انکشاف، ہائی کورٹ نے کہا یہ زیادتی ہے

Next Post

بتیا عصمت دری: اپوزیشن کے سوالوں سے پریشان نتیش حکومت نے کی کارروائی، 4 گرفتار

Next Post
بتیا عصمت دری: اپوزیشن کے سوالوں سے پریشان نتیش حکومت نے کی کارروائی، 4 گرفتار

بتیا عصمت دری: اپوزیشن کے سوالوں سے پریشان نتیش حکومت نے کی کارروائی، 4 گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist