پیر, جون 16, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

پندرہ سال بعد آر ایس ایس سربراہ کی ارشد مدنی سے ہوئی ملاقات

Rubina by Rubina
اگست 31, 2019
in بھارت
0 0
0
پندرہ سال بعد آر ایس ایس سربراہ کی ارشد مدنی سے ہوئی ملاقات
0
SHARES
26
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ملک کی معروف مسلم تنظیم جمعیتہ علما ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے جمعہ کی رات راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ہندو۔ مسلم اتحاد کو فروغ دینے اور موب لنچنگ سمیت کئی امور پر بات چیت ہوئی۔

جمعیتہ سے وابستہ ذرائع کے مطابق، دونوں کی یہ ملاقات جمعہ کی رات سنگھ کے دہلی واقع دفتر کیشو کنج میں تقریبا ڈیڑھ گھنٹہ تک چلی۔ ذرائع نے بتایا کہ دونوں کی ملاقات کی تیاری پچھلے کافی وقت سے ہو رہی تھی اور اس کے پیچھے بی جے پی کے سابق تنظیمی جنرل سکریٹری رام لال کی کوشش کارفرما رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق، مولانا مدنی نے آر ایس ایس سربراہ سے کہا کہ ہندو۔ مسلم اتحاد اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے بغیر ہمارا ملک بڑی طاقت نہیں بن سکتا۔ انہوں نے بھیڑ کے ذریعہ قتل اور نفرت پر مبنی جرائم کے واقعات کو روکنے کے لئے ٹھوس قدم اٹھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ این آر سی اور کچھ دیگر مسائل پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

جمعیتہ کے ایک عہدیدار نے یہ بھی کہا کہ اس ملاقات کا یہ قطعی مطلب نہیں ہے کہ ہم آر ایس ایس کے نظریہ کی حمایت کرتے ہیں، لیکن ملک کی سالمیت اور ترقی کے لئے ہمیں بات چیت کرنے سے کوئی پرہیز نہیں ہے۔

غور طلب ہے کہ ایک طویل عرصہ بعد جمعیتہ سربراہ اور آر ایس ایس کے چیف کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔ اس سے پہلے سال 2004 میں اس وقت کے سنگھ سربراہ کے ایس سدرشن اور اس وقت کے جمعیتہ کے صدر مولانا اسعد مدنی کے درمیان انڈیا ہیبٹیٹ سینٹر میں ایک پروگرام کے دوران ملاقات ہوئی تھی۔

Tags: # آر ایس ایس #ارشد مدنی
Previous Post

عجیب و غریب :سوتے ہوئے بستر سے گر گئی تھی 11 ماہ کی بچی، پلاسٹک کی گڑیا نے علاج میں کی ایسے مدد

Next Post

کلبھوشن جادھو کو آج پاکستان بغیر نگرانی کے دے قونصلررسائی

Next Post
کلبھوشن جادھو کو آج پاکستان بغیر نگرانی کے دے قونصلررسائی

کلبھوشن جادھو کو آج پاکستان بغیر نگرانی کے دے قونصلررسائی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist