وزیراعظم نریندرمودی پہلے وزیرداخلہ امت شاہ بھی آنجہانی ارون جیٹلی کی رہائش گاہ پہنچے۔ انہوں نے ارون جیٹلی کے اہل خانہ کوتسلی دی۔ ارون جیٹلی کی یاد میں بی جے پی ہیڈ کوارٹرمیں بھی خراج عقیدت تقریب منعقد کی گئی تھی۔
وزیراعظم نریندرمودی فرانس میں جی -7 سربراہی اجلاس (جی-7 سمٹ) میں شرکت کرنےکےبعد منگل کی صبح تقریباً 3:35 بجے ہندوستان پہنچے۔ اس کےبعد وزیر اعظم اپنے دوست آنجہانی ارون جیٹلی کےگھرپہنچے۔ کیلاش کالونی واقع رہائش گاہ پروزیر اعظم مودی نےارون جیٹلی کی اہلیہ سنگیتا جیٹلی، بیٹے روہن جیٹلی اوربیٹی سونالی جیٹلی سےملاقات کی اورغم کےاس لمحےمیں حوصلہ افزائی کی۔
واضح رہےکہ ارون جیٹلی کےانتقال کےبعد وزیراعظم نریندرمودی آخری رسوم میں نہیں پہنچ سکےتھے۔ کیونکہ وزیراعظم مودی بیرون ممالک کے دورہ پرتھے۔ ہندوستان لوٹتے ہی وہ سب سے پہلے آنجہانی ارون جیٹلی کےگھرپہنچےاورخراج عقیدت پیش کیا۔
ارون جیٹلی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی۔ ارون جیٹلی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی۔
وزیراعظم نریندرمودی سے پہلے وزیرداخلہ امت شاہ بھی آنجہانی ارون جیٹلی کی رہائش گاہ پہنچے۔ انہوں نے ارون جیٹلی کےاہل خانہ کوتسلی دی۔ ارون جیٹلی کی یاد میں بی جے پی ہیڈ کوارٹرمیں بھی خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تقریب منعقد کی گئی تھی۔
ارون جیٹلی کا 23 اگست کوہوا تھا انتقال
سابق وزیرخزانہ ارون جیٹلی کا 23 اگست کوہفتہ کےروزطویل بیماری کےبعد دوپہر12 بج کر07 منٹ پرنئی دہلی کےآل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایمس) میں انتقال ہو گیا۔ ارون جیٹلی کوکچھ دنوں پہلے ہی سانس لینےمیں دقت کی وجہ سے ایمس میں بھرتی کرایا گیا تھا۔ پچھلے کچھ دنوں سے ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی تھی، لیکن آج ایک بارپھران کی طبیعت بگڑگئی اوروہ انتقال کرگئے۔ ان کےپسماندگان میں ان کی بیوی، ایک بیٹا اورایک بیٹی ہے۔ وہ 9اگست سےایمس میں داخل تھے۔ بتا دیں کہ ارون جیٹلی پچھلےایک طویل عرصہ سے یکےبعد دیگرے بیماریوں سے جوجھ رہےتھے۔ اسی کےمدنظر، انہوں نے2019 کے عام انتخابات میں بی جے پی کواکثریت ملنے پرکابینی وزیرنہ بنانےکی گزارش کی تھی، جسے وزیراعظم نےقبول کرلیا تھا۔
جیٹلی کے انتقال پرکہا تھا- ‘میرا دوست چلا گیا’۔
وزیراعظم نریندرمودی بحرین میں جب ہندوستانی برادری کوخطاب کررہےتھے، تب ارون جیٹلی کویاد کرکے جذباتی ہوگئےتھے۔ انہوں نےکہا تھا کہ ‘خوابوں’ کوسجانا اورخوابوں کو نبھانا ایسا طویل سفرجس دوست کےساتھ پورا کیا، وہ دوست ارون جیٹلی آج ہمیں چھوڑ کرچلا گیا’۔ جذباتی ہوکروزیراعظم مودی نےکہا ‘تصورنہیں کرسکتا کہ اتنی دوربیٹھا ہوں اورمیرا ایک دوست چلا گیا۔ بڑا مشکل لمحہ ہے، لیکن میں ایک طرف فرائض اور دوسری طرف دوستی کے جذبے سےلبریزہوں۔ میں دوست ارون جیٹلی کوبحرین کی سرزمین سےخراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ خدا ان کےاہل خانہ کوطاقت دے’۔