جموں وکشمیرکے گورنرستیہ پال ملک نےاتوارکووادی میں لینڈ لائن اورموبائل فون خدمات اورانٹرنیٹ کومعطل کرنےکےمرکزکےفیصلےکوصحیح ٹھہراتےہوئےکہا کہ یہ قدم جان بچانے میں مدد کررہا ہے۔ انہوں نےکہا کہ ‘جموں اورکشمیرنے10 دنوں میں ایک بھی قتل نہیں دیکھا ہے۔ اگرکمیونی کیشن نہیں ہونےسےجان بچتی ہےاس میں کیا پریشانی ہے؟ نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق انہوں نےکہا ‘کشمیرمیں پہلے سے خراب حالات کی وجہ سے پہلے ہفتےکم ازکم 50 لوگ مارے گئےتھے۔ ہمارا نظریہ ایسا ہےکہ انسانی زندگی کا کوئی نقصان نہیں ہونا چاہئے’۔
ستیہ ملک نےدواؤں اورخوراک ورسد پرکہی یہ بات
ستیہ پال ملک نےریاست میں دواؤں کی فراہمی اورضروری اشیاء کی کمی کی خبروں کو بھی مسترد کرتے ہوئےکہا ‘کشمیرمیں ضروری اشیاء اوردواؤں کی کوئی کمی نہیں ہے۔ دراصل ہم نےعید پرلوگوں کےگھروں میں گوشت، سبزیوں اورانڈے بھیجے’۔ اس ماہ کےآغازمیں، حکومت نےدفعہ 370 کےتحت جموں وکشمیرکےخصوصی ریاست کےدرجے کوختم کردیا تھا اورریاست کومرکزکےزیرانتظام دوخطوں (جموں وکشمیراورلداخ) میں تقسیم کردیا تھا۔ جموں وکشمیرمیں کمیونی کیشن کوپارلیمنٹ میں نئےبل کوپیش کرنےسے پہلے ہی 4 اگست کومعطل کردیا تھا۔ پانچ اگست کوپارلیمنٹ میں دفعہ 370 کوختم کرکےنئےبل کولایا گیا تھا۔ حکومت نےسرحد پارسے سیکورٹی وجوہات کا حوالہ دیتےہوئے سالانہ امرناتھ یاترا کوبھی منسوخ کردیا تھا۔
ارون جیٹلی نے دی تھی جموں وکشمیرکا گورنربننے کا مشورہ
ستیہ پال ملک سابق مرکزی ارون جیٹلی کوآخری اعزازدینے کے لئے قومی راجدھانی میں تھے۔ ارون جیٹلی کا ہفتہ کوآل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں انتقال ہوگیا۔ ارون جیٹلی کویاد کرتے ہوئے ستیہ پال ملک نے کہا کہ گزشتہ سال جموں وکشمیرکے گورنرکے طورپرذمہ داری سنبھالنے کے لئے جیٹلی نے انہیں ترغیب دی تھی۔ انہوں نے کہا ‘مجھے ارون جیٹلی نے گورنرکے طورپرذمہ داریاں لینے کا مشورہ دیا تھا۔ انہوں نے مجھے بتایا کہ یہ تاریخی ہوگا۔ انہوں نے مجھے یہ بھی بتایا کہ ان کے سسرال والے جموں سے ہیں’۔