سابق وزیرخزانہ ارون جیٹلی کی آخری رسوم کے لئے نگم بودھ گھاٹ پرادا کردی گئی ہے۔ارون جیٹلی کے بیٹے روہن نے اپنے والد کومگھا آگنی دی ۔ سرکاری اعزازت کے ساتھ ارون جیٹلی کی آخری رسوم انجام پائی ۔اس موقع پرنائب صدرجمہوریہ وینکیا نائیڈوسمیت بی جے پی لیڈران،امت شاہ، راج ناتھ سنگھ ، جے پی نڈا، اسمرتی ایرانی اور بابا رام دیو کے علاوہ بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار بھی گم بودھ گھاٹ موجودتھے وہیں اپوزیشن لیڈر کپل سبل ، جیوتیرآدتیہ سندیا بھی نکم بودھ گھاٹ پرموجود رہے۔
ارون جیٹلی کےجسد خاکی کو آج لوگوں کے آخری دیدار کے لئے قومی دارالحکومت میں ان کی رہائش گاہ کیلاش كالونی سے بھارتیہ جنتا پارٹی ہیڈکوارٹر لایا گیا مسٹر جیٹلی کے جسد خاکی کو پھولوں سے سجے فوج کی گاڑی سے بی جے پی ہیڈکوارٹر لایا گیا ان کا آج ہی ان کا انتم سنسکار کیا جائے گا۔خیال رہے سابق وزیر خزانہ کا کل یہاں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس ) میں لمبی بیماری کے بعد انتقال ہو گیا تھا۔
اس موقع پر پارٹی ہیڈکوارٹر میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امت شاہ، ایگزیکٹیو صدر جے پی نڈا، ریلوے کے وزیر پیوش گوئل، مسٹر جیٹلی کی اہلیہ اور بیٹی اور دیگر رہنما موجود تھے۔
اس سے پہلے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار، مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوهان، سابق وزیر پرفل پٹیل، سفارت خانوں کے حکام اور کئی دیگر لیڈروں نے کیلاش کالونی میں مسٹر جیٹلی کو خراج عقیدت پیش کیا۔مسٹر جیٹلی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے کل ہی سے لوگوں کا تانتا لگا ہوا ہے۔
صدر رام ناتھ كووند، نائب صدر ایم وینکیا نايڈ، وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، بھارتیہ جنتا پارٹی صدر امت شاہ، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی اور دیگر پارٹیوں کے رہنماؤں نے مسٹر جیٹلی کی رہائش گاہ پر جاکر کل انہیں خراج تحسین پیش کیا تھا۔ وزیر اعظم ان دنوں بیرون ملک دورے پر ہیں۔
ارون جیٹلی کا جسد خاکی آرمی ٹرک میں سرکاری اعزاز کے ساتھ بی جے پی ہیڈ کوارٹر لایا گیا تھا۔ یاررہے کہ جیٹلی کا ایک طویل علالت کے بعد سنیچر کی روز دہلی کے ایمس ، دہلی میں 66 سال کی چل بسے۔
سانس لینے میں تکلیف کی شکایت کے بعد ارون جیٹلی کو 9 اگست کو آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایمس) میں داخل کرایا گیا تھا۔جہاں انکی طبیعت بگڑتی رہی اور بعد میں انہیں لائف سپورٹ سسٹم رکھا گیاتھا۔ انتقال کے بعد، جیٹلی کی نعش کو دہلی کے کیلاش کالونی میں واقع ان کی رہائش گاہ رکھا گیاتھا۔ جہاں صدر رام ناتھ کووند اور بی جے پی صدر امت شاہ سمیت مختلف رہنماؤں نے انہیں خراج عقیدت پیش کیاگیاتھا۔