نئی دہلی: ہریانہ کے ہتھنی كنڈ بیراج سے گزشتہ 40 برسوں میں سب سے زیادہ آٹھ لاکھ سے زیادہ کیوسک پانی جمنا میں چھوڑے جانے کے بعد دہلی اور ہریانہ میں دریاکے کنارے کے آس پاس کے علاقوں میں سیلاب کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے اور اگلے 24 گھنٹے انتہائی سنگین بتائے جا رہے ہیں۔
موصولہ خبروں کے مطابق ہریانہ کے ہتھنی كنڈ بیراج سے اتوار کو 8.28 لاکھ کیوسک پانی چھوڑا گیا۔ اس پانی کو دہلی پہنچنے میں 36 سے 72 گھنٹے لگیں گے۔ اس طرح بدھ کی صبح جمنا کے پانی کی سطح کے اپنے زیادہ سے زیادہ سطح تک پہنچنے کا امکان ہے۔ قومی دارالحکومت میں پیر کی شب آٹھ بجے تک جمنا میں پانی کی سطح 205.50 میٹر تھی اور آج جمنا کی سطح 207 میٹر تک جانے کی توقع ہے۔