پاکستان کے ایک مشہور ومعروف اداکار نے ٹویٹ کرتے ہوئے خود کو پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کا ایجنٹ بتایا ہے۔ اس اداکار کو لیکر ایک ہندستانی چینل گزشتہ کافی وقت سے یہ دعویٰ کر رہا تھا کہ وہ آئی ایس آئی کے انڈر کور ایجنٹ ہیں۔ یہ اداکار اور کوئی نہیں بلکہ حمزہ علی عباسی ہیں۔ حمزہ نے حال ہی میں اس چینل کی نیوز کلپنگ شیئر کرتے ہوئے چونکانے والا ٹویٹ کیا ہے۔
حمزہ کے اس ٹویٹ پر انہیں تابڑتوڑ ردعمل مل رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ حمزہ پاکستانی وزیر عمران خان کے قریبی ہیں۔پاکستانی فنکار حمزہ علی عباسی نے پاکستان کے یوم آزادی پر ٹویٹ کیا۔ ہندستانی چینل پر طنز کستے ہوئے حمزہ نے اس پوسٹ میں لکھا، کہ ‘ایک ہندستانی چینل کا دعویٰ ہے کہ میں آئی ایس آئی کا انڈرکور ایجنٹ ہوں۔ یہ صحیح نہیں ہے، میں انڈرکور نہیں بلکہ مکمل طور پر اور فخر کے ساتھ آئی ایس آئی ایجنٹ ہوں۔ میں یہ صاف کرنا چاہتا ہوں کہ میں ہی نہیں پاکستان کے سبھی 20 کروڑ لوگ بھی آئی ایس آئی ایجنٹ ہیں’۔
عباسی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ہندستان کے وزیر اعظم نریندر مودی اور کشمیر مسئلہ پر کئی بار متنازعہ ٹویٹ کرکے سرخیوں میں آچکے ہیں۔ انہوں نے گزرے دنوں پی ایم نریندر مودی کو ٹیگ کرکے آرایس ایس اور بی جے پی کے نظریے پر کئی ٹویٹ کئے تھے۔ غور طلب ہے کہ پاکستانی میڈیا نے بھی ایک مرتبہ عباسی کے بیانوں کے سبب ان پر پابندی لگادی تھی۔
پاکستانی الیکٹرانک میڈیا ‘پی ای ایم آر اے’ نے حمزہ علی عباسی کو ایک شو میں میزبانی کرنے سے روک دیا تھا۔