پیر, جون 16, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home Uncategorized

راجیہ سبھا کی کارروائی غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی

Rubina by Rubina
اگست 7, 2019
in Uncategorized, بھارت, سیاست
0 0
0
راجیہ سبھا کی کارروائی غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی
0
SHARES
60
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی: راجیہ سبھا کی کارروائی بدھ کے روز غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی گئی۔ اس کے ساتھ ہی ایوان بالا کا 24 واں اجلاس اختتام پذیر ہوگیا۔
راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی ممبران کو سابق وزیر خارجہ اور بھارتیہ جنتاپارٹی کی سینئر لیڈر محترمہ سشما سوراج کے انتقال کی اطلاع دی۔ انہوں نے محترمہ سوراج کے پارلیمانی اور عوامی زندگی میں تعاون کاذکر کرتے ہوئے تعزیت کا پیغام پڑھا۔ اس کے بعد ارکان نے دو منٹ خاموشی اختیار کرکے آنجہانی لیڈر کو خراج عقیدت پیش کیا۔بعد میں قانون سازی کے دستاویزات ایوان میں پیش کئے گئے اور سپریم کورٹ میں ججوں کی تعداد میں اضافہ سے متعلق ایک بل بغیر بحث کے ایوان میں منظور کیا گیا۔

مسٹر نائیڈو نے ایوان کے دوران ہوئے کام کاج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ اجلاس پوری طرح کامیاب رہا اور اس میں بہتر طریقے سے کام کاج ہوا۔ اجلاس کے دوران کل 35 میٹنگ ہوئی اور اس دوران 32 بل منظور کئے گئے اور 39 موضوعات پر بحث ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ گزشتہ 17 برسوں میں سب سے بہترین اجلاس رہا ہے۔ برسراقتدار اور اپوزیشن دونوں نے باہمی تعاون سے کام لیا جس سے ملک میں سماجی اور اقتصادی اصلاحات اور ترقی سے متعلق کام کاج ہوا۔

اس کے بعد انہوں نے ایوان کی کارروائی غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوری کردی۔ راجیہ سبھا کا اجلاس 20 جون سے شروع ہوا تھا۔ یہ 26 جولائی تک چلنا تھا لیکن بعد میں اس کی مدت میں سات اگست تک کا اضافہ کردیا گیا تھا۔

Tags: #rajaye sabha#
Previous Post

سشما سوراج کی موت پرغیرضروری ریمارک کرنا پاکستانی شہری کوپڑا مہنگا۔

Next Post

سشما سوراج کے انتقال پر کئی عالمی شخصیتوں کا اظہارِ رنج و غم، جانیے کس نے کیا کہا

Next Post
سشما سوراج کے انتقال پر کئی عالمی شخصیتوں کا اظہارِ رنج و غم، جانیے کس نے کیا کہا

سشما سوراج کے انتقال پر کئی عالمی شخصیتوں کا اظہارِ رنج و غم، جانیے کس نے کیا کہا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist