حکومت ہند کے کشمیر سے آئین کے آرٹیکل 370 ہٹانے کے فیصلہ کے بعد پاکستان کے سکریٹری خارجہ سہیل محمود نے پیر کو پاکستان میں ہندوستان کے ہائی کمشنر اجے بساريا کو طلب کر کےاس فیصلے پر سخت اعتراض کا اظہار کیا۔
پاکستان کی وزارت خارجہ نے بیان جاری کرکے کہا’’سکریٹری خارجہ سہیل محمود نے ہندوستانی ہائی کمشنر اجے بساريا کو طلب کرکے حکومت ہند کے کشمیر سلسلہ میں کئے گئے فیصلے پر اپنا احتجاج درج کرایا ہے‘‘۔
مسٹر محمود کے مطابق ہندوستان کا یہ فیصلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔
اس سے پہلے پاکستان کی وزارت خارجہ نے پیر کو کہا تھا کہ وہ حکومت ہند کی طرف سے جموں و کشمیر کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے والے آئین کے آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کے خلاف تمام آپشنز کو استعمال کرے گا۔
قابل ذکر ہے کہ حکومت ہند نے جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والے آئین کے آرٹیکل 370 اور آرٹیکل 35 اے کو ہٹانے اور ریاست کی تشکیل نو کرکےمرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر اور لداخ ریاست بنانے کا فیصلہ لیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ حکومت ہند نے جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والے آئین کے آرٹیکل 370 اور آرٹیکل 35 اے کو ہٹانے اور ریاست کومرکز کے زیر اہتمام جموں و کشمیر اور لداخ میں بانٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔