آندھراپردیش میں ایک شرمسارکرنے والاواقع پیش آیاہے۔ اسکول کے ہیڈ ماسٹرنے 7 سالہ لڑکی کا جنسی استحصال کیاہے۔ لڑکی کے والدین اور مقامی لوگوں کے احتجاج کے بعداس معاملہ میں ایک سرکاری اسکول کے ہیڈ ماسٹرکو پولیس نے حراست میں لے لیا۔یہ واقعہ اے پی کے ضلع گنٹور کے رائے پوڈی گاؤں میں پیش آیا۔
پولیس نے والدین کے احتجاج کے بعد سرکاری پرائمری اسکول کے ایک ٹیچرکوگرفتار کرلیا۔پولیس نے کہا کہ سات سالہ لڑکی اس اسکول میں تیسری جماعت میں تعلیم حاصل کرتی ہے جس نے پیٹ میں درد کی شکایت کی جس پر اس کے والدین اس کو اسپتال لے گئے۔اسپتال میں پتہ چلا کہ لڑکی کا جنسی استحصال کیاگیا۔
لڑکی سے جب اس تعلق سے پوچھا گیا تو اس نے ہیڈ ماسٹر کا نام لیا اور کہا کہ اس نے اس کا جنسی استحصال کیا۔اس لڑکی کے والدین نے دیہاتیوں کے ساتھ اسکول پہنچ کراحتجاج کیا اورپولیس میں شکایت بھی درج کروائی۔جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہیڈماسٹرکو گرفتارکرلیاہے۔ آندھراپردیش میں ایک ماہ کے اندریہ دوسرا واقعہ ہے ۔ جس میں ٹیچر سے نابالغ طالبہ کا جنسی استحصال کیاہے۔