ڈاکٹر سنجے سنگھ جو گاندھی خاندان سے قریب ہیں ۔کانگریس کے راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے منگل کو پارٹی سے استعفی دے دیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے راجیہ سبھا رکنیت سے بھی استعفی دے دیا ہے۔ سنجے سنگھ نے راجیہ سبھا کے چئیرمین ایم وینکیا نائیڈو اورکانگریس کے لیڈر راہل گاندھی کو بھی خط لکھ کر اپنا استعفی دیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ بدھ کو بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہوں گے۔
سنجے سنگھ نے استعفٰی کے بعد کہا ’’ کانگریس ابھی بھی ماضی میں ہے۔ اسے مستقبل کا پتہ نہیں ہے۔ آج ملک وزیر اعظم مودی کے ساتھ ہے اور اگر ملک ان کے ساتھ ہے تو میں بھی ان کے ساتھ ہوں۔ کل میں بی جے پی میں شامل ہوں گا۔ میں نے پارٹی اور راجیہ سبھا سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
کانگریس رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے دیا استعفی، بی جے پی میں کل ہوں گے شامل
پچیس ستمبر 1951کو پیدا ہوئے سنجے سنگھ اترپردیش کانگریس کے اہم لیڈروں میں مانے جاتے تھے۔ لوک سبھا میں وہ مینکا گاندھی سے الیکشن میں شکست کھا گئے تھے۔ وہ 2014 سے راجیہ سبھا کے رکن تھے۔