جمعہ, مارچ 6, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home دنیا

غزہ: امریکی نژاد جاپانی ہدایتکار نیو سورا، نسل کشی پر فنکاروں کی خاموشی پر برہم

Rubina by Rubina
اکتوبر 14, 2024
in دنیا, سیاست
767 0
0
غزہ: امریکی نژاد جاپانی ہدایتکار نیو سورا، نسل کشی پر فنکاروں کی خاموشی پر برہم
767
SHARES
571
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ترکی کی خبر رساں ایجنسی اناولود نے رپورٹ کیا ہے کہ جاپانی امریکی فلم ڈائریکٹر نیو سورا نے کہا کہ ’’سنیما کی دنیامیں آرٹسٹ غزہ میں نسل کشی کا جواب دینے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں۔‘‘ انہوں نے ۲۰۲۴ء انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے دوران غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی کے خلاف سخت ردعمل کی ضرورت پر زور دیا۔

امریکی نژاد سورا نے فیسٹیول میں فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کوفیہ زیب تن کیا تھا اور اپنے کوٹ پر فلسطینی پرچم لگایا تھا۔انہوں نے انادولو ایجنسی سے غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی کے متعلق آرٹ کی دنیا کے رویہ کے تعلق سے بات چیت کی۔ انہوں نے فیسٹیول میں موصول ہوئے مثبت ردعمل کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ’’وینس، اٹلی، میں کوفیہ اور فلسطینی پرچم کیلئےزبردست تالیاں بجائی گئیں۔ سامعین سے لوگ چیخ چیخ کر ’’فلسطین کو آزاد کرو‘‘ کے نعرے لگا رہے تھےاور میں نے بھی ’’فلسطین کو آزاد کرو ‘‘ کے نعرے لگائے۔‘‘
انہوں نے مزید کہاکہ ’’فلمیں بنانا اور انٹرنیشنل فلم فیسٹیول ، جیسے وینس فلم فیسٹیول،میں شرکت میرے لئے لوگوں، خاص طور پر جاپانی مداحوں، تک اپنی آواز پہنچانے کا بہترین پلیٹ فارم ہے۔‘‘ انہوں نے فیسٹیول کی پروگرامنگ کے تعلق سے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں تھوڑا مایوس ہوکیونکہ اوریزونٹی سیکشن میں ایک اسرائیلی اور ایک فلسطینی فلم شامل کر کے مساوات پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘‘

۷؍ اکتوبر کو نسل کشی کی حقیقت
انہوں نے مزید کہا کہ’’۷؍ اکتوبر ۲۰۲۳ء کو میں نیویارک، امریکہ میں تھا جب اس جنگ کی شروعات ہوئی تھی۔ حقیقی اور شدید منظر کشی ، جو میں نے اپنی زندگی میںکبھی نہیں دیکھی، کے درمیان میرے لئے اپنی فلم کیلئے متحرک رہنا مشکل ہو رہا تھا۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ بدترین نسل کشی میں سے ایک ہے۔ میرے ذہن میں سوال تھا کہ کیا مجھے انسانی شناخت کے بارے میں فلمیں بنانا جاری رکھنا چاہئے۔ وہ بھی خاص طور پر اس وقت جب ہم ایسے خوفناک تشدد کا سامنا کر رہے ہیں جہاں لوگوں سے ان کی شناخت چھین لی جا رہی ہے۔ ایک سال بعد مجھے ۱۰۰؍ فیصد یقین ہے کہ یہ سراسر نسل کشی ہے۔‘‘

انہوں نے مزیدکہا کہ ’’صرف فلسطینیوں کے بیانات سے ہی مجھے یہ یقین نہیں ہوا ہے بلکہ اسرائیل نے ازخود یہ کہا ہے کہ ’’یہ آبادکار نوآبادیاتی منصوبہ ہے۔آپ داوید بن گوریون یا صہیونی تحریک کے بانی کے الفاظ سنئے ، انہوں نے ہی اسے ’’آبادکار نوآبادیاتی منصوبہ‘‘ قرار دیا تھا۔‘‘
Japonya asıllı ABD`li ünlü film yönetmeni Neo Sora, katıldığı 2024 Uluslararası Venedik Film Festivali`nde, Filistin`e destek için Kefiye giydi. pic.twitter.com/EmpfseSFbw
— gdh (@gundemedairhs) September 3, 2024اسرائیلی کے حامی اداروںکا بائیکاٹ کیا جائے: سورا
سورا نے اسرائیل کا تعاون کرنے والے اداروں کے بائیکاٹ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ’’بطور صارف بائیکاٹ کرنا اہم ہے۔ ہمیں انہیں یہ دکھانے کی ضرورت ہے کہ اگر یہ ’’ونڈر ویمن‘‘، جس میں ’’گیل گادوت‘‘ کو کاسٹ کیا گیا ہے جو بنیادی طور پر آئی ڈی ایف کی ترجمان ہیں، جیسی فلمیں بنا سکتے ہیں توہم ان کے پروجیکٹ کا تعاون نہ کر کے ان کیلئے منافع کھونے کا باعث بن سکتے ہیں۔‘‘➕Japon yönetmen Neo Sora, 2024 Uluslararası Venedik Film Festivali`nde Filistin`e destek için kefiye giyerek Filistin rozeti taktı. pic.twitter.com/d0YSH9oaij

— Fokus+ (@fokusplusnet) September 3, 2024
انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہم اے آئی ڈائیسٹوپیا (ایسی دنیا جہاں اے آئی کی حکومت ہوگی اور انسانیت کی قدر نہیں کی جائے گی) کے آغاز میں ہیں۔ سب سے زیادہ خوفناک یہ ہے کہ ان جنگی جرائم کی ذمہ داری اسرائیلی فوج اور سافٹ ویئر کمپنیوں کے ذریعے بنائے گئے فوجی آرٹی فیشل انٹیلی جینس (اے آئی) سسٹم کو سونپی جا رہی ہے۔ یہ تباہ کن حالات ہیں۔ ‘‘

نسل کشی کی جنگ ختم کرنے کیلئے مزید جدوجہد کی ضروت: نیو سورا
انہوں نے نشاہدہی کی کہ دنیابھر میں فنکار غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی کی جنگ کے خلاف کافی آواز نہیں اٹھا رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’اس نسل کشی کی جنگ کو ایک سال مکمل ہو گیا ہے اور یہ جنگی جرائم لبنان اور دیگر ممالک میںبھی پھیل رہے ہیں۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ ہم اسے ختم کرنے کیلئے ناکافی جدوجہدکر رہے ہیں۔ ہم چاہے فلم سازی، بزنس،وکالت یا اور کسی شعبے سے تعلق رکھتے ہوں، ہمیں اس جنگ کو ختم کرنے کیلئے مزید جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘

Previous Post

ایران کے حملے میں اسرائیل کو ۵۳؍ ملین ڈالر کا نقصان ہوا ہے: اسرائیلی میڈیا کا انکشاف

Next Post

غریب طلبہ کو معیاری تعلیم کے مقصد سے انٹیگریٹیڈ اقامتی اسکولس کا قیام

Next Post
غریب طلبہ کو معیاری تعلیم کے مقصد سے انٹیگریٹیڈ اقامتی اسکولس کا قیام

غریب طلبہ کو معیاری تعلیم کے مقصد سے انٹیگریٹیڈ اقامتی اسکولس کا قیام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist