اتوار, جون 15, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home دنیا

فلسطینیوں پر مظالم کا ایک سال، امریکہ کی دو ریاستیں عذاب الٰہی کی زد میں

Rubina by Rubina
اکتوبر 11, 2024
in دنیا, سیاست
346 0
0
فلسطینیوں پر مظالم کا ایک سال، امریکہ کی دو ریاستیں عذاب الٰہی کی زد میں
655
SHARES
464
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

حیدرآباد.,فلسطین پر اسرائیلی مظالم کے ایک سال کی تکمیل پر دنیا بھر میں اسرائیل اور امریکہ کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ 8 اکٹوبر کو فلسطین کے غزہ اور دیگر علاقوں پر اسرائیلی بمباری اور درندگی کا ایک سال مکمل ہوا اور اِس مدت کے دوران ہزاروں فلسطینیوں نے جام شہادت نوش کیا اور آبادیوں کو تباہ و تاراج ہوتا ہوا بے بسی کے عالم میں دیکھتے رہے۔ فلسطینیوں کے حق میں دنیا بھر میں خصوصی دُعاؤں کا سلسلہ جاری ہے اور دنیا نے دیکھا کہ اسرائیل کی مدد کرنے والے امریکہ کو اِن دنوں بدترین طوفان کی شکل میں عذاب الٰہی کا سامنا ہے۔ سوشل میڈیا میں اِن دنوں کئی ایسے ویڈیوز تیزی سے وائرل ہورہے ہیں جس میں حالات پر نظر رکھنے والے مبصرین نے امریکہ کی دو ریاستوں میں بھیانک طوفان کا فلسطینیوں پر اسرائیل کے حملوں سے تقابل کرتے ہوئے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ مظلوموں کی آہ خالی نہیں گئی اور حملوں کی پشت پناہی کرنے والا امریکہ عذابِ الٰہی میں گرفتار ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ عذابِ الٰہی امریکہ کے اُن دو ریاستوں کو اپنی لپیٹ میں لئے ہوئے ہے جو اسرائیل کی مدد کے اہم مراکز سمجھے جاتے ہیں۔ طوفان ہیلینا نے نارتھ کیرولینا اور فلوریڈا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے جس کے سبب لاکھوں افراد بے گھر ہوچکے ہیں اور فلسطینیوں کی حالت زار پر ہنسنے والے یہاں کے باشندے خود اپنی تباہی کا مشاہدہ کرنے پر مجبور ہیں۔ فلسطین پر اسرائیلی مظالم کے ایک سال کی تکمیل کا یہودیوں نے جشن منایا لیکن قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ حقیقی ظالم تو وہی ہوتا ہے جو مظلوم کو نشانہ بنانے کے لئے کسی کو آلہ کار بنائے۔ اسرائیل نے فلسطینیوں کے خلاف جو بھی کارروائی کی ہے وہ امریکہ کی مدد کے بغیر ممکن نہیں تھی۔ یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے امریکہ کی اُن دو ریاستوں کو عذاب میں گھیر دیا ہے جہاں سے اسرائیل کو معاشی، سیاسی اور فوجی مدد حاصل ہورہی تھی۔ نارتھ کیرولینا امریکہ کی وہ ریاست ہے جو ملٹری پاور سنٹر کے طور پر شہرت رکھتی ہے۔ یہاں فوجی ساز و سامان کی تیاری کا اہم مرکز ہے اور اطلاعات کے مطابق نارتھ کیرولینا سے فوجی ساز و سامان اور ہتھیاروں سے لیس طیارے اسرائیل کا رُخ کرتے ہیں۔ نارتھ کیرولینا بنیادی طور پر مخالف فلسطین ہے اور جب کبھی اسرائیل کو فوجی امداد کے لئے طیارے پرواز کرتے ہیں وہاں کی عوام جشن مناکر خیرمقدم کرتی ہے۔ گزشتہ 10 دنوں سے نارتھ کیرولینا ہیلینا طوفان کی زد میں ہے جو اب تک کا سب سے بدترین اور خوفناک طوفان مانا جاتا ہے۔ ورلڈ بینک نے فلسطینی علاقوں میں تباہی کا جائزہ لینے کے بعد تعمیرنو کے لئے 35 بلین ڈالر کا تخمینہ کیا ہے اور قدرت الٰہی کا کرشمہ دیکھئے کہ نارتھ کیرولینا میں طوفان سے تباہی کے بعد حکومت نے بازآبادکاری اور تعمیرنو کا جو تخمینہ تیار کیا ہے وہ بھی 35 بلین ڈالر ہے۔ نارتھ کیرولینا میں دوبارہ عام حالات کی بحالی کے لئے کئی برس لگ جائیں گے۔ دوسری طرف فلوریڈا امریکہ میں یہودیوں کا فینانشیل اور پولیٹیکل مرکز تصور کیا جاتا ہے جہاں امریکہ کے دولتمند یہودی بستے ہیں۔ یہودیوں کا اِس قدر دبدبہ ہے کہ وہ امریکی کانگریس کے فیصلوں پر اثرانداز ہوتے ہیں اور اسرائیل کی مدد کے لئے حکومت کو آمادہ کیا جاتا ہے۔ فلوریڈا کے یہودیوں کے سیاسی دباؤ کے بعد نارتھ کیرولینا سے فضائی ساز و سامان اور ہتھیاروں کے ساتھ طیارے پرواز کرتے ہیں۔ عذاب الٰہی کا دوسرا نشانہ فلوریڈا بن چکا ہے جہاں 180 میل فی گھنٹہ کی ناقابل یقین رفتار کے ساتھ تیز ہواؤں نے ہر چیز تہس نہس کردی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ فلوریڈا کی آبادی 2.2 کروڑ ہے جن میں سے صرف 20 لاکھ افراد ریاست میں باقی ہیں، باقی تمام نے تخلیہ کرتے ہوئے دیگر علاقوں کا رُخ کرلیا ہے۔ طوفان کی اِس قدر ہولناک اور خطرناک رُخ کو شائد ہی دنیا نے کبھی دیکھا ہوگا۔ بتایا جاتا ہے کہ فلوریڈا کی بازآبادکاری اور تعمیرنو پر 200 بلین ڈالر کے خرچ کا تخمینہ ہے۔ نارتھ کیرولینا کی ایک کروڑ آبادی میں تقریباً 50 فیصد بے گھر ہوچکے ہیں اور دونوں ریاستوں میں لاکھوں افراد کے بے سہارا ہونے سے فلسطینیوں پر مظالم کی یاد تازہ ہوتی ہے۔ امریکی حکام اور وہاں کے بااثر یہودی بھلے ہی طوفان کو آفات سماوی تصور کرتے ہوئے نمٹنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن اہل ایمان جانتے ہیں کہ یہ عذاب الٰہی کی دوسری شکل ہے۔ 1

Previous Post

اترپردیش کے بہرائچ میں چوری کا الزام لگاکر 3 دلت لڑکوں کو مارا پیٹا گیا

Next Post

بوئنگ نے اپنے۱۰؍ فیصد ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کیا

Next Post
بوئنگ نے اپنے۱۰؍ فیصد ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کیا

بوئنگ نے اپنے۱۰؍ فیصد ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist