­
وقف بورڈ کے دفتر کا افتتاح، سکل ہندو سماج اور بی جے پی کی مخالفت - مسلم ٹوڈے
ہفتہ, مئی 31, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

وقف بورڈ کے دفتر کا افتتاح، سکل ہندو سماج اور بی جے پی کی مخالفت

Rubina by Rubina
اکتوبر 9, 2024
in بھارت, سیاست
356 0
0
وقف بورڈ کے دفتر کا افتتاح، سکل ہندو سماج اور بی جے پی کی مخالفت
578
SHARES
463
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

وقف بورڈ کے معنی سمجھے بغیر اس کی مخالفت کرنے والی ہندوتوا وادی تنظیموں نے اب اپنی ہی حکومت کی مخالفت شروع کر دی ہے۔ ایک روز قبل جب ریاستی وزیر اُودئے سامنت رتنا گیری میں وقف بورڈ کے دفتر کا افتتاح کرنے پہنچے تو انہیں نہ صرف ہندو سماج کا بلکہ خود بی جے پی کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ ہندوتوا وادی کارکنان نے اپنی ہی حکومت کے وزیر کو کالے جھنڈے دکھائے۔
اطلاع کے مطابق رتنا گیری کے شیر گائوں علاقے میں وقف بورڈ کا نیا دفتر قائم کیا گیا ہے۔ پیر کی شام اس کا افتتاح ضلع کے نگراں وزیر اُودے سامنت کے ہاتھوں کیا گیا۔ لیکن اس افتتاحی تقریب تک پہنچنے اور پھر وہاں سے لوٹنے میں اُودئے سامنت کو ناکوں چنے چبانے پڑے۔تقریب سے پہلے ہی سکل ہندو سماج کے چندر کانت رائول،راکیش نلائوڑے اور ویراج چوہان نے ایک پریس کانفرنس منعقد کرکے اطلاع دی کہ ’’ ہم رتناگیری میں وقف بورڈ کے دفتر کے قیام کی مخالفت کرتے ہیں۔ ہم اس تعلق سے ضلع کلکٹر اور ضلع ایس پی کو خط دے کر مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ وقف بورڈ کی افتتاحی تقریب کو منعقد نہ ہونے دیں۔‘‘
ان لوگوں نے الزام لگایا کہ رتناگیری ضلع میں شیرگائوں، تلک سنگرالیہ اور پنہالے جیسے مقامات پر غیر قانونی عبادت گاہیں قائم کی جا رہی ہیں اور زمینوں پر قبضہ کیا جا ررہا ہے۔ اس کا مقصد ہندوستان کو اسلامی ملک بنانا ہے۔ اس کی شکایت بھی انتظامیہ سے کی گئی ہے۔ پریس کانفرنس میں اُودئے سامنت کے ہاتھوں وقف بورڈ کے دفتر کے افتتاح کی مخالفت کا اعلان کیا گیا۔ صرف سکل ہندوسماج نہیں بلکہ بی جے پی کے رتناگیری ضلع صدر راجیش ساونت نے بھی کھلے طور پر اس دفتر کے قیام کی مخالفت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ریاستی حکومت میں حصہ دار ہیں لیکن مرکزی حکومت نے وقف بورڈ ترمیمی بل پیش کیا ہے اور اس کیلئے تجاویز طلب کی ہیں۔ ابھی اس بل پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے اور وقف بورڈ کا ایک اور نیا دفتر کھولا جا رہا ہے۔ ہم بی جے پی کی طرف سے اس دفتر کی سخت مخالفت کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ وزیر اُودئے سامنت کا تعلق بی جے پی کی حلیف شیوسینا (شندے) سے ہے۔
سامنت کو کالے جھنڈے دکھائے گئے
اس اعلان کے پیش نظر پولیس نے بندوبست سخت کر دیا تھا لیکن جب افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے اُودئے سامنت کا قافلہ رتنا گیری میں داخل ہوا تو انہیں سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔ سکل ہندو سماج اور بی جے پی کے کارکنان نے ان کے خلاف نعرے لگائے اور انہیں کالے جھنڈے دکھائے ساتھ ہی ’جے شری رام‘ کے بھی نعرے سنائی دیئے۔ آودئے سامنت کسی طرح وقف بورڈ کے دفتر پہنچے۔ ہندوتوا وادیوں کی بھیڑ دیکھ کر انہیں پروگرام کو جلدی جلدی میں نپٹانا پڑا۔ پولیس انہیں سخت بندوبست میں اندر لے گئی۔ وہ دفتر کا افتتاح کرکے جلدی سے باہر نکلے اور روانہ ہو گئے۔

Previous Post

سدھو موسے والا کو پہلے ہی اپنے قتل کا علم تھا؟ اہم انکشاف

Next Post

ٹاٹا گروپ کے رتن ٹاٹا کا 86 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔

Next Post
ٹاٹا گروپ کے رتن ٹاٹا کا 86 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔

ٹاٹا گروپ کے رتن ٹاٹا کا 86 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

ویڈیو پلیئر
https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc
00:00
00:00
24:16
آواز بڑھانے یا کم کرنے کے لیے اوپر/نیچے والی ایرو کیزاستعمال کریں۔

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

- Select Visibility -