اتوار, جون 15, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

سعودیہ، 2 ارب ڈالر معاہدے جلد، 2014ء کے دھرنے دہرانے نہیں دوں گا، وزیراعظم

Rubina by Rubina
اکتوبر 9, 2024
in بھارت, دنیا, سیاست
457 0
0
سعودیہ، 2 ارب ڈالر معاہدے جلد، 2014ء کے دھرنے دہرانے نہیں دوں گا، وزیراعظم
765
SHARES
551
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد. وفاقی کابینہ نے فلسطین اور لبنان میں اسرائیل کی بربریت سے متاثرہ افراد کی امداد کے لئے "وزیراعظم ریلیف فنڈ برائے فلسطین و لبنان” قائم کرنے اور وزارت بحری امورکی سفارش پر گوادر بندر گاہ پاکستان اور شنگھائی بندرگاہ چین کو سسٹرپورٹس کی حیثیت دینے کے معاہدے پر دستخط کی منظوری دے دی جبکہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے تحریک انصاف کوسخت وارننگ دیتے ہوئے کہاہے کہ 2014ء کے ڈی چوک دھرنے کی وجہ سے اس وقت کے چینی صدرکا دورہ 7 ماہ تاخیر کا شکار ہوا تھا ‘ قوم سے وعدہ ہے اب ایسی سازش ہونے دیں گے نہ کسی کو 2014 کی تاریخ دہراکر ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے کی اجازت دی جائے گی‘چین کے وزیراعظم دو طرفہ دورے پر پاکستان آ رہے ہیں‘ سعودی عرب سے وفد جلد پاکستان آ رہاہے جہاں 2 ارب ڈالر کے معاہدے متوقع ہیں‘ چینی وزیراعظم کے متوقع دورے اور پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے موقع پر چینی باشندوں کو ہدف بنانا افسوسناک ہے‘ چینی حکام کو سکیورٹی کی یقین دہانی کے باوجود کراچی میں چینی انجینئرز پر حملہ شرمندگی کاباعث بنا‘وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواعلی امین گنڈاپورکی کی سربراہی میں وفاق پر چڑھائی جاری ہے ‘معیشت کی بہتری کے راستے میں ایک منظم سازش کے ذریعے رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں‘اس سے بڑی ملک دشمنی اور زیادتی کوئی نہیں ہو سکتی۔

منگل کوان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

وزیراعظم نے کہاکہ بشام کے بعد کراچی ایئرپورٹ پر چینی انجینئرز کے ساتھ واقعہ رونما ہوا جس پر افسوس ہے۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم معاملات کو یہیں پر چھوڑ دیں ، ہمارا عزم پہلے سے بلند ہے۔ سکیورٹی کو مزید فعال بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔ایس سی او سربراہ اجلاس کے لئے ہر ممکنہ حفاظتی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ وفاق کے اوپر چڑھائی کی دھمکیاں اور دشنام طرازی جیسی افسوسناک گفتگو کی جارہی ہے۔ اس طرح کے واقعات ہمیں دوبارہ 2014 کی طرف لے جاسکتے ہیں۔ 2014 میں ڈی چوک پر تین ماہ سے زائدکا دھرنا دیاگیا ۔اس دھرنے کی وجہ سے 7 ماہ کی تاخیر کے بعد اپریل 2015 میں چینی صدر پاکستان آئے۔آج ایک بارپھر اسی تاریخ کو دہرایا جا رہا ہے ۔

یہ پاکستان کو نقصان پہنچانے کے ناپاک عزائم ہیں۔ یہ سب کیوں ہو رہا ہے اس کی ہر کسی کو سمجھ ہے کیونکہ خزانہ ٹیم کی شاندار کاوشوں اور ٹیم ورک سے آئی ایم ایف کا پروگرام منظور ہو چکا ہے۔ ایک جتھے کو پاکستان کی ترقی اور غریب کی سنورتی حالت منظور نہیں ۔ انہیں علم ہے کہ اگر معیشت سنبھل گئی اور ملک اپنے پائوں پر کھڑاہوگیا تو پھر ہمیں کون پوچھے گا۔جہاں افراتفری کا ماحول ہو گا ، دھرنے دیئے جائیں تو وہاں کون سرمایہ کاری کرے گا۔ سرمایہ کاری وہیں ہوتی ہے جہاں حالات پرسکون ہوں اور امن ہو ۔

2014 کی سازش کو اب نہیں دہرانے دیں گے اور نہ برداشت کریں گے۔ قوم سے وعدہ ہے کہ ایسا نہیں ہونے دیں گے ، فسادی ہوش کے ناخن لیں۔ انہوں نے300ارب ڈالر واپس لانے اور کرپشن کے خاتمے کے نعرے لگائے تاہم قوم نے دیکھ لیا ۔

چین اور پاکستان کے درمیان فاصلے پیدا کرنے کے لئے چینی شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ خارجی اور یہاں کے دشمن اکٹھے ہو چکے ہیں۔ ان کی فنانسنگ کہاں سے ہو رہی ہے۔اگر ہم نے اب بھی ہوش کے ناخن نہ لئے‘ اپنے دوست نما دشمنوں کو نہ پہچانا اور 7 ماہ میں جو کامیابیا ں حاصل کی ہیں اس کا تحفظ نہ کیا تو ایک بار پھر ملک اور معیشت کو نقصان ہو گا۔

دریں اثناءوفاقی کابینہ نے فلسطین اور لبنان میں اسرائیل کی بربریت سے متاثرہ افراد کی امداد کے لئے وزیراعظم ریلیف فنڈ برائے فلسطین و لبنان قائم کرنے کی منظوری دے دی اور اس حوالے سے اسٹیٹ بینک کو اکاؤنٹ کھولنے کے حوالےسے ضروری ہدایات بھی جاری کر دیں۔

Previous Post

بنگلہ دیش کے سابق رکن پارلیمنٹ مانک گرفتار

Next Post

ریکھا کا جیا کی دھمکی کیوجہ سے امیتابھ سے دوستی ختم کرنے کا انکشاف

Next Post
ریکھا کا جیا کی دھمکی کیوجہ سے امیتابھ سے دوستی ختم کرنے کا انکشاف

ریکھا کا جیا کی دھمکی کیوجہ سے امیتابھ سے دوستی ختم کرنے کا انکشاف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist