جمعہ, مارچ 6, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

جمعیت علمائے ہند کا خط، بی جے پی کے اراکین پارلیمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

Rubina by Rubina
اکتوبر 9, 2024
in بھارت, سیاست
764 0
0
جمعیت علمائے ہند کا خط، بی جے پی کے اراکین پارلیمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
578
SHARES
594
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

جمعیت علماء ہند کے صدر مولانا محمداسد مدنی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کے صدر جے پی نڈا اور اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو خط لکھا ہے اور بی جے پی کے اراکین پارلیمان نند کشور گرجر اور ڈاکٹر شلبھ منی تریپاٹھی کے خلاف اشتعال انگیز بیانات کیلئے قانونی اور تادیبی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جمعیت علمائے ہند نے اپنے اس خط میں یتی نرسنگھانندکو حراست میں لینے اور انہیں سزا دینے کے اپنے مطالبے کو بھی دہرایا ہے۔ خیال رہے کہ یتی نرسنگھا نند نے نبی کریمؐ کے خلاف توہین آمیز کلمات کہے تھے۔
اپنے خط میں مولانا مدنی نے بی جے پی کے دو قانون سازوں کے ذریعے اشتعال انگیز بیانات دینے کی مذمت کی ہے اور اسے ’’آگ بھڑکانے کیلئے ایندھن کے طور پر کام کرنے ‘‘ کے مترادف قرار دیا ہے۔گرجر کو ،جو غازی آباد کے لونی سے بی جے پی کا رکن پارلیمان ہے،نے سوشل میڈیا پر جاری کئے گئے ایک ویڈیو میں یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ’’یتی نرسنگھا نند دسنا دیوی مندر پر گزشتہ ہفتے پتھراؤ کرنے والے مظاہرین کو ایک ساتھ گولی مار کر قتل کر دیا جائے۔پولیس نے رات میں لاٹھی چارچ کرنے کا ڈراما کیا تھا لیکن پولیس کو ۱۰؍ سے ۲۰؍ لوگوں کو گولی مار دینی چاہئے تھی اور ان کا انکاؤنٹر کر دینا چاہئےتھا۔اگر اس رات ۱۰؍ سے ۲۰؍ لوگ مرجاتے تو اس طرح کا ہنگامہ کرنے کیلئے کوئی نہ بچتا۔‘‘
جے یو ایچ کے چیف نے زور دیا ہے کہ ’’پہلے ہی نرسنگھا نند کے توہین آمیز کلمات کی سے عوام کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ اب اس طرح کے کلمات کی وجہ سے علاقے میں امن اور ہم آہنگی کو مزید خطرہ لاحق ہے۔‘‘
مولانا نے گرجر کے ’’مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کرنے اور جنہیں حراست میں نہیں لیا گیا ہے ’’انہیں انکاؤنٹر میں ماردینے‘‘کے بیان کی مذمت کی ۔‘‘ بی جے پی رکن پارلیمان شلبھ منی تریپاٹھی کے اس طرح کے توہین آمیز کلمات سامنے آئے ہیں ۔ مولانا مدنی نے کہا کہ ’’یہ سیاسی بیانات نہیں ہیں۔ یہ ملک کے امن اور اتحاد کو خطرہ میں ڈالنے والے بیانات ہیں۔ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس معاملے کی کارروائی کرے اور انصاف کی یقین دہانی کرے لیکن ہم حکومت کے منتخب کئے گئے نمائندوں کے ذریعے ہی تشدد بھڑکانے والے بیانات دینے کے شاہد ہیں۔‘‘
خیال رہے کہ جمعیت علمائے ہند نے نرسنگھا نند کے خلاف قانونی کارروائی کے اقدامات کئے ہیں۔ اس کے خلاف مختلف ریاستوں میں ایف آئی آر درج کروائی گئی ہیں۔ ان سب جدوجہد کے بعد نرسنگھا نند کو اب تک حراست میں نہیں لیا گیا ہے۔ مولانا مدنی نے مزید کہا کہ ’’یہ مایوس کن ہے کہ کچھ بی جے پی رکن پارلیمان نرسنگھا نند جیسے شخص کو پسند کر رہے ہیں جس کی حرکتوں سے ملک کی بدنامی ہو رہی ہے۔‘‘ اس درمیان جے یو ایچ کے جنرل سیکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی نے غازی آباد پولیس کمشنر کے سامنے ایک شکایت درج کروائی ہے جس میں انہوں نے گرجر کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی اپیل کی ہے۔
شکایت میں ’’بی جے پی کے اراکین پارلیمان کے ذریعے توہین آمیز کلمات دینے کی تاریخ بیان کی گئی ہے جن میں ۲۰۲۲ء کے ریاستی اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کا متنازع سلوگن بھی شامل ہے۔ اس شکایت میں بھارتیہ نیائے سنہتا ۲۰۲۳ء کے سیکشن ۱۹۶(اے)، ۱۹۷(سی) (ڈی) اور ۳۵۲؍ کے تحت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔‘‘

Previous Post

ہمہ جہت صلاحیت کے مالک تھے گرو دت

Next Post

بنگلہ دیش کے سابق رکن پارلیمنٹ مانک گرفتار

Next Post
بنگلہ دیش کے سابق رکن پارلیمنٹ مانک گرفتار

بنگلہ دیش کے سابق رکن پارلیمنٹ مانک گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist