پیر, مئی 19, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

بہار: بس کے ڈرائیور کو اچانک دل کا دورہ پڑا مگرمرنے سے قبل۳۰؍مسافروں کو بچایا

Rubina by Rubina
اکتوبر 6, 2024
in بھارت
765 0
0
بہار: بس کے ڈرائیور کو اچانک دل کا دورہ پڑا مگرمرنے سے قبل۳۰؍مسافروں کو بچایا
678
SHARES
550
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

بہار کے مظفر پور میں چلتی گاڑی میں بس ڈرائیور کی موت ہو گئی۔ کشن گنج سے پٹنہ جا رہی مسافر بس کے ڈرائیور کو اچانک دل کا دورہ پڑا۔ جس کی وجہ سے ڈرائیور کی ڈرائیونگ سیٹ پر ہی موت ہو گئی۔ مرنے سے پہلے ڈرائیور نے درد کے باوجود پہلے بس اور مسافروں کو بچایا اور پھر اسٹیئرنگ پر دم توڑ گیا۔ بس کشن گنج سے پٹنہ جا رہی تھی۔ متوفی ڈرائیور کی شناخت منا نیپالی کے طور پر ہوئی ہے جو پٹنہ ضلع کے میٹھا پور کا رہنے والا ہے۔ یہ واقعہ مظفر پور کے کدھنی کے بلیا علاقے میں پیش آیا۔ بس میں تیس مسافر سوار تھے۔ سفر کے دوران پیش آنے والے اس المناک حادثے نے بس میں بیٹھے تمام مسافروں کو چونکا دیا۔ ڈرائیور کی موت سے تمام مسافر غمزدہ ہیں۔
خوش قسمتی کی بات یہ ہے کہ مرنے سے پہلے ڈرائیور نے پہلے بس میں موجود۳۰؍ مسافروں کو بحفاظت بچایا۔ بس کو سائیڈ پر دھکیل دیا، اور پھر مر گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ اس دوران مقامی گاؤں والوں کی بھیڑ موقع پر جمع ہو گئی۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ایس کے ایم سی ایچ بھیج دیا۔ بس کے ہیلپر نے بتایا کہ ڈرائیور کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے لیکن جیسے ہی سینے میں درد پیدا ہوا ڈرائیور نے اپنی عقلمندی سے بس کی رفتار کم کر دی اور سائیڈ پر کر کےا سٹیئرنگ پر گرا، کچھ ہی دیر میں اس کی موت ہو گئی۔ تمام مسافر محفوظ ہیں، مسافر دوسری بس کے ذریعے اپنی منزل کی طرف روانہ ہو گئے۔
موصولہ اطلاع کے مطابق بس تیز رفتاری سے کشن گنج سے مظفر پور اور حاجی پور کے راستے پٹنہ جا رہی تھی۔ کدھنی تھانہ علاقے میں بلیا اوور برج پر چڑھتے ہی ڈرائیور کو بے چینی محسوس ہونے لگی۔ بے چینی اور سینے میں درد کی وجہ سے ڈرائیور بس پر اپنا توازن کھونے لگا۔ بس ڈیوائیڈر سے ٹکرا سکتی تھی لیکن ڈرائیور نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر بس سڑک کے کنارے کھڑی کر دی۔ جیسے ہی بس کھڑی ہوئی، وہ اسٹیئرنگ سیٹ پر ہی دم توڑ گیا۔ تمام مسافر بس سے اتر کر سڑک پر آگئے۔ موت کی اطلاع ملتے ہی مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ بس میں سوار ۳۰؍ مسافر بس سے باہر آئے اور راحت کی سانس لی۔ مسافروں نے اپنی زندگی کی جنگ لڑتے ہوئے بس کو محفوظ اسٹاپ پر لانے پر ڈرائیور کی تعریف کی۔

Previous Post

اسرائیل نےغزہ کی ۸۱۴؍ مساجد کو شہید کیا، لاشوں کی بے حرمتی کی: وزارت مذہبی امور

Next Post

کانگریس اور اس کے حامی وقف کے غیر قانونی قبضوں کو ہٹانے نہیں دینا چاہتے: مودی

Next Post
کانگریس اور اس کے حامی وقف کے غیر قانونی قبضوں کو ہٹانے نہیں دینا چاہتے: مودی

کانگریس اور اس کے حامی وقف کے غیر قانونی قبضوں کو ہٹانے نہیں دینا چاہتے: مودی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist