تھانے کرائم برانچ نے مہاراشٹر کے بدلاپور میں دو نابالغ لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں اسکول کے ٹرسٹیوں کو گرفتار کیا ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ٹرسٹی، تشار آپٹے اور ادے کوتوال، جو بدلا پور جنسی زیادتی کیس کے بعد ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے مفرور تھے، آخر کار گرفتار کرلئے گئے۔ پولیس، جو دونوں کی تلاش میں تھی، نے کہا کہ ٹرسٹیوں کو خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) کے حوالے کیا جائے گا جو اس کیس کی تحقیقات کیلئے تشکیل دی گئی ہے۔ اس سے پہلےبامبے ہائی کورٹ نے تشار اور ادے کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی تھیں۔