جمعرات, مئی 29, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

’قاضی صاحبان ایسا کوئی فیصلہ نہ کریں جو ملکی اور شرعی قانون سے متصادم ہو‘

Rubina by Rubina
ستمبر 30, 2024
in بھارت, سیاست
567 0
0
’قاضی صاحبان ایسا کوئی فیصلہ نہ کریں جو ملکی اور شرعی قانون سے متصادم ہو‘
655
SHARES
465
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی/جے پور: فیصلے کرتے وقت قاضیوں سے ملکی اور شرعی قانون کا یکساں طور پرلحاظ رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر مولانا خا لد سیف اللہ رحمانی نے کہا کہ وہ ایسا کوئی فیصلہ نہ کریں جو ملکی اور شرعی قانون سے متصادم ہو۔ یہ بات انہوں نے جامعتہ الہدایہ جے پور میں منعقدہ مسلم پرسنل لاء بورڈ کے دوروزہ تربیتی و مشارتی اجلاس کی تیسری نشست کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے میڈیا میں آنے والی بعض خبر وں کے پس منظر میں کہا کہ جہاں تک قانونی مسائل کی بات ہے کہ کوئی بات خلاف شریعت نہ ہو اور نہ ہی کسی قاضی کو اختیار ہے کہ وہ ملکی قانون کے خلاف کوئی فیصلہ کرے ۔ ساتھ ہی انہوں نے کہاکہ قاضی حضرات حکمت و دانائی سے کام لیں۔انہوں نے تین طلاق کے پس منظر میں دعوی کیا کہ حکومت تین طلاق کی آڑ میں مسلم پرسنل لاء کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ ہمیں اس کامقابلہ عوامی دباؤ اور ملکی قوانین کی روشنی میں کرنا چاہئے ۔ انہوں نے قانون وراثت کے حوالے کہا کہ یکساں سول کوڈ کا ایک مقصد مسلمانوں کے قانون وراثت میں مداخلت ہے ۔ انہوں نے مسلمانوں کو مشورہ دیا کہ وہ وصیت اور ہبہ کے ذریعہ یکساں سول کوڈ کے اس قانون سے بچ سکتے ہیں۔مولانا رحمانی نے مسلم پرسنل لاء بورڈ کے نظام کو شاندار اور مفید قرار دیا اور قاضیوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ قاضیو ں کی پہلی کوشش ہونی چاہئے کہ آپسی صلح اور افہام تفہیم کے ذریعہ معاملہ کو فیصلہ تک نہ پہچنے دیں اور پہلے مطمئن کرکے ختم کردیں۔ وہ مشاورت کا سب سے زیادہ توجہ دیں اور افہام و تفہیم کا ماحول پیدا کریں۔ انہوں نے جامعتہ الہدایہ کو ایک تحریک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نے مدارس کے نصاب کے سلسلے میں ایک نئی سوچ دی اور کئی اہم مدارس میں اس پر عمل ہورہا ہے ۔آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا فضل الرحیم مجددی نے قضا کے معاملے میں احتیاط کا دامن تھامنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آپ جس منصب پر بیٹھے ہیں وہ انتہائی ذمہ داری کاکام ہے اس سے نہ صرف اسلام اور مسلمان کا وقار بلند ہوتا ہے بلکہ دوسروں پر انمٹ چھاپ چھوڑتا ہے اگر اس میں کچھ بھی گڑبڑی ہوئی تو اس کاالٹا اثر ہوتا ہے اور مسلمان اور اسلام بدنام ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ قضا کے اس تربیتی کیمپ سے قاضیوں کو بہت فائد ہ ہوگا اور وہ بہتر طور پر اپنا کام انجام دے سکیں گے ۔سپریم کورٹ کے سینئر وکیل اورمسلم پرسنل لا بورڈ کے لیگل سیل کے کنوینر ایم آر شمشاد نے قاضیوں کے لئے مشاورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ جب مشاورت ناکام ہوجاتی ہے تب معاملہ ہمارے پاس آتا ہے ۔ اس لئے کوشش کریں کہ معاملہ مشاورت میں ہی حل ہوجائے ۔ انہوں نے نکاح، طلاق، خلع کے معاملے میں قانونی پیچیدگیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ اس معاملے میں کئی ہائی کورٹوں کے الگ الگ فیصلے ہیں۔

Previous Post

موسیٰ ندی کی بحالی کیلئے متاثرہ افراد کی بازآبادکاری کے اقدامات

Next Post

تھائی لینڈ: بس میں آتشزدگی، ۲۵؍ افراد کے جاں بحق ہونے کا خطرہ

Next Post
تھائی لینڈ: بس میں آتشزدگی، ۲۵؍ افراد کے جاں بحق ہونے کا خطرہ

تھائی لینڈ: بس میں آتشزدگی، ۲۵؍ افراد کے جاں بحق ہونے کا خطرہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist