ممبئی پولیس نے اطلاع دی ہے کہ شہر میں دہشت گردانہ حملے کی اطلاعات موصول ہونے کے بعد سیکوریٹی سخت کر دی گئی ہے۔ شہر میں مذہبی مقامات اور زیادہ بھیڑ بھاڑ والے علاقوں میں سیکوریٹی کے انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیں۔ ممبئی پولیس نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی کو بتایا ہے کہ ’’شہر میں تمام مندروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ الرٹ رہیں اور مشکوک سرگرمیوں سے احتیاط کریں۔‘‘ این ڈی ٹی ڈی نے نامعلوم ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’پولیس حکام سے شہر میں مذہبی مقامات اور زیادہ بھیڑ بھاڑ والے علاقوں میں ماک ڈریل کرنےکا کہا گیا ہے۔‘‘ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی ایس پی)ممبئی نے تمام پولیس محکموں سے کہا ہے کہ وہ ’’اپنے اپنے زون میں سیکوریٹی کے انتظامات کا خیال رکھیں۔‘‘
ذرائع کے مطابق شہر میں مندروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ چوکس رہیں اور کسی بھی طرح کی احتیاطی اقدام کےطور پر کسی بھی طرح کی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع دیں۔ ‘‘این ڈی ٹی وی نے سدا سروانکر، سدھی ونایک ٹیمپل ٹرسٹ کی چیئرمین کا حوالہ دیتےہوئے کہا ہے کہ ’’ہم نے ممبئی پولیس سے درخواست کی ہے کہ وہ مندر میں سیکوریٹی سخت کریں اور سیکوریٹی کے تمام انتظامات کی نگرانی کریں۔‘‘
جمعہ کو ممبئی پولیس نے کرافٹ مارکیٹ کےعلاقے میں ماک ڈریل کیا تھا جہاں ۲؍ مذہبی مقامات ہیں۔ حکام نے یہ تصدیق کی تھی کہ یہ تہوار سے پہلے معمول کی سرگرمی تھی۔‘‘ حال ہی میں گنیش چھترورتی کی تقریب کے بعد ممبئی میں درگا پوجا، دسہرہ اور دیوالی کے تہوار آنے والے ہیں۔