پیر, جون 16, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home دنیا

اسپین: فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے تجارتی یونینز اور این جی اوز کی ہڑتال

Rubina by Rubina
ستمبر 28, 2024
in دنیا, سیاست
356 0
0
اسپین: فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے تجارتی یونینز اور این جی اوز کی ہڑتال
668
SHARES
475
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسپین میں جمعہ کو ۲۰۰؍ سے زائد تجاری یونینز اور غیر سرکاری اداروں (این جی اوز) نے فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے۲۴؍ گھنٹے کی ہڑتال کی تھی۔ ہڑتال کے دوران تجارتی یونینز اور دیگر اداروں نے اسپین کے مختلف شہروں میں مظاہرے کئے اور اسپین کی حکومت سے اپیل کی کہ وہ اسرائیل کے ساتھ تمام تعلقات منقطع کرے۔
اسپین میں ۲۰۰؍سے زائد تجارتی یونیز اور غیر سرکاری اداروں (این جی اوز) نے جمعہ کو فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ۲۴؍گھنٹے کی ہڑتال کی تھی جس کا عنوان تھا ’’فلسطین میں نسل کشی اور قبضے کے خلاف ہڑتالـ۔‘‘جمعہ کو قومی سطح پر ہونے وال اس ہڑتال کے درمیان مظاہرین نے اسپین کے بڑے شہروں جیسے بارسلونا اور بلباؤ میں مظاہرے کئے تھے ۔
ان مظاہروں میں یونیورسٹی کے طلبہ بھی شامل تھے جنہوں نے فلسطین کے ساتھ اظہاریکجہتی کا مظاہرہ کرنے کیلئے اپنی کلاسیں معطل کر دی تھیں۔ ہڑتال اور مظاہروں کے درمیان تجارتی یونینز اور این جی اوز نے کہا کہ ’’غزہ میں اسرائیل کی جنگ اب ’’ناقابل برداشت ‘‘ہوتی جارہی ہے۔ انہوں نے اسپین کی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر ’’اسرائیل کی نسلی صفائی‘‘ میں شراکت دار نہ نہ بننے کیلئےصہیونی حکومت کے ساتھ ’’سفارتی، کمرشیل اور فوجی تعلقات منقطع کرے۔‘‘
تجارتی یونینز اور اداروں نے ہڑتال کے موقع پر دن بھر مختلف مقامات پر مظاہرےکئے تھے ۔ مظاہرین نے اسپین میں فوجی آلات بنانے والی کمپنیوں اور میڈریڈ، اسپین میں وزارت خارجہ کے ہیڈکوارٹرس کے سامنے بھی احتجاج کیا تھا۔ اس ضمن میں کرمن ارنیز، جو جنرل کانفیڈریشن آف لیبر (سی جی ٹی) میں سوشل ایکٹی ویٹیز کی سیکریٹری ہیں، نے کہاکہ ’’ہم نے فلسطینی ملازمین کے مطالبات کا جواب دینے کیلئے متعدد غیر سرکاری این جی اوز کے ساتھ اس ہڑتال کا آغاز کیا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہم بطور تجارتی یونینز جو کارروائی کرسکتے ہیں وہ عوامی ہڑتال ہے۔‘‘

انہوں نے اس ہڑتال کو علامتی قرار دیا۔ انہوں نے زور دیاکہ ’’ہم اسپین کی حکومت اور پوری دنیا کو جو پیغام بھیجنا چاہتے ہیں ، وہ یہ ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ تمام تعلقات ختم کر دیں۔‘‘ انہوں نے انسانی، بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کیلئے اسرائیل کی مذمت کی۔ ارنیز نے اسرائیل کو فوجی آلات کی برآمد روک کر ہتھیاروں کے بجائے طبی، تعلیم اور سماجی خدمات میں سرمایہ کاری کرنے کی وکالت کی۔ انہوں نے فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے عالمی سطح پر مظاہروں کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’یہ ضروری ہے کہ ہم فلسطینی شہریوں کے قتل، جن میں زیادہ تعداد بچےاور خواتین کی ہے، کو فوری طور پر روکنے کی کوشش کریں۔

فسطائیت
سیکریٹری نے جرمنی، فرانس، برطانیہ، اٹلی اور امریکہ جیسے ممالک میں فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے منعقدہونے والے مظاہروں کو روکنے پر تنقید کی اور اسے ’’فسطائیت‘‘ قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ناقابل فہم ہے کہ جرمنی میں ایک ۱۰؍ سال کے بچے کے خلاف صرف اس لئے کارروائی کی گئی کیونکہ اس نے اپنے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم تھاما ہوا تھا اور اس سے پرتشدد طریقے سے فلسطینی پرچم چھینا گیا تھا۔شہریوں پر احتجاج کرنے کے حق پر پابندی عائد کرنا اور ان سے اظہار آزادی کا حق چھیننا بہت بڑا مخمصہ ہے۔ خاص طورپر یورپ جسے اس معاملے میں لیڈر سمجھا جا سکتا ہے۔‘‘
خیال رہے کہ اب تک فلسطینی خطے میں اسرائیلی جارحیت کے سبب ۴۱؍ہزار فلسطینی اپنی جانیں گنوا چکے ہیں جبکہ ۹۴؍ ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

 

Previous Post

مولانا کلیم صدیقی کیس میں ذیلی عدالت کے فیصلے کو چیلنج

Next Post

رواں سال کا 24واں پولیو کیس حیدرآباد سے رپورٹ

Next Post
رواں سال کا 24واں پولیو کیس حیدرآباد سے رپورٹ

رواں سال کا 24واں پولیو کیس حیدرآباد سے رپورٹ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist