کیرالا مسلم جماعت اور جامعہ مرکز الثقافۃ السنیہ کے زیر اہتمام مشترکہ طور پر کالی کٹ میں انٹر نیشنل میلاد کانفرنس کا انعقاد عمل میں آیاجس میں مصر،عمان،بحرین،کویت،یو اے ای ا ورسعودی عرب سے ومذہبی رہنما،سفارتی نمائندگان ،اسلامی تنظیموں کے سربراہان،ملی وسماجی شخصیات،صحافی اور اہل قلم،دانشور،علماومشائخ،مشہور عربی نشیدہ گروپ سمیت ملک بھر سے عاشقانِ رسول سیکڑوںکی تعداد میں شریک ہوئے۔
اس موقع پر مفتی آف انڈیا شیخ ابوبکر احمد کی قیادت میں ایک اہم قرارداد منظورکی گئی۔جس میں اسرائیل کی طرف سے شہریوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرارد دیا گیا۔قراردد میں اس بات پر زور دیا گیا کہ عالمی رہنما قیام امن کے حصول کیلئے متحد ہوجائیں۔اسرائیل نے نہ صرف فلسطین بلکہ لبنان کی سرحد کے پار بھی معصوم شہریوں کا قتل عام شروع کیا ہے۔سلامتی کونسل اور سربراہان مملکت عام شہریوں کے قتل عام پرروک لگائیں۔
بین الاقوامی میلاد کانفرنس کے جم غفیر مجمع سے اپنے کلیدی خطاب میں شیخ بوبکر احمد نے کہاکہ بین المذاہب مکالمے کی اہمیت اور عالمی قیام امن میں عالمی رہنماؤں کا کرداراہم ہوتا ہے۔انہوں نے سربراہان مماملک پر زور دیا کہ وہ اپنے اسرائیل نواز موقف پر نظر ثانی کریںاور عالمی ہم آہنگی کے لئے اخلاقی نقطہ کی وکالت کریں۔شیخ ابوبکر احمد نے کہاکہ پیغمبر اسلام کی تعلیمات سماجی انصاف،خواتین کے تحفظ اور پُر امن معاشرہ کے قیام کیلئے مینار کی حیثیت رکھتی ہے۔ شیخ نے کہاکہ ضرورت اس بات کی ہے کہ عصر حاضر میں اخلاق نبویؐ کو عام کیا جائے ۔ میلاد لنبیؐ کا پیغام پیغمبر اسلام کی زندگی کو نمونہ بنانا ہے۔ کانفرنس کا افتتاح بحرین کی سپریم کورٹ کے سابق صدر شیخ حمد بن سمیع فضل الدوسری نے کیا ۔انہوں نے مرکزی وریاستی سرکار کا شکریہ ادا کرتے ہوئےاس کانفرنس کے انعقاد کو تاریخی قراردیا ۔ شیخ حمد نے کمالاتِ محمدؐ پر جامع خطاب کیا ۔ شیخ نے کہاکہ نبی محترم صادق الامین تھے، آپؐ سے محبت کا تقاضا ہے کہ آپؐ کے فرمودات پرعمل کیا جائے،اسی میں دنیا وآخرت کی سرخروئی ہے۔کانفرنس کے مہمان خصوصی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی مشیر ڈاکٹر عبداللہ معطوق رہے۔ کانفرنس کاآغاز عالم دین سید علی بافقیہ کی دعاء سے ہوا۔قبل ازیں مختلف گروپ کے ذریعہ مدح رسول،مولود،بردہ اورسلام کے نذرانے پیش کئےگئے ۔ اس موقع پر فجیرہ عرب نشیدہ گروپ توجہ کا مرکز رہا جس نے خصوصی طور پر روایتی عربی زبان و انداز میں دف کے ساتھ مولود اورسلام کا دلنشین نشید پیش کیااور شاندارکلچرکا مظاہرہ کیا جس سے پورا مجمع محظوظ ہوا۔