پیر, جون 16, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

جموں کشمیر:دوسرے مرحلے میں ۵۴؍فیصد پولنگ

Rubina by Rubina
ستمبر 26, 2024
in بھارت, سیاست
56 0
0
جموں کشمیر:دوسرے مرحلے میں ۵۴؍فیصد پولنگ
657
SHARES
63
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

جموں و کشمیر میں ایک دہائی کے طویل عرصے کے بعد منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے بدھ کو۶؍ اضلاع کے ۲۶؍حلقوں پر پولنگ پُر امن رہی ۔سرکاری ذرائع کے مطابق شام کے ۵؍ بجے تک مجموعی طور پر۵۴؍فیصد ووٹنگ ریکارڈکی گئی۔اس مرحلے میں۲۵؍ لاکھ ۷۸؍ ہزار سے زیادہ رائے دہندگان اپنا حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے اہل رہے ۔ علاوہ ازیں اس مرحلے میںمجموعی طورپر۲۳۹؍ امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ای وی ایم میں قید ہو گیا ۔ رائے دہندگان کی سہولت کیلئے الیکشن کمیشن نے ۳۵۰۲؍پولنگ اسٹیشن قائم کئے ہیں جن میں ویب کاسٹنگ کے ساتھ تمام تر سہولیات بہم رکھی گئیں ۔ ان ۲۶؍ حلقوں میں سے کشمیر میں۱۵؍ جبکہ جموں میں۱۱؍حلقوں پر پولنگ ہوئی ۔ ریاسی میں سب سے زیادہ ۷۲؍فیصد جبکہ سری نگر میں سب سے کم ۲۷؍ فیصد پولنگ ہوئی ۔ دریں اثناء حکام نے پُر امن اور صاف و شفاف پولنگ کو یقینی بنانے کیلئے وسیع تر انتظامات کئے ۔ اسمبلی انتخابات کا تیسرا اور آخری مرحلہ یکم اکتوبر کو منعقد ہوگا جبکہ ووٹوں کی گنتی۸؍ اکتوبر کو ہوگی۔
اس مرحلے میں جو نمایاں امید وار قسمت آزمائی کر رہے ہیں ان میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ، بی جے پی جموں کشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینا، جموںکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر طارق قرہ، اپنی پارٹی کے صدر سید الطاف بخاری، جیل میں بند سرجان احمد وگے المعرف سرجان برکاتی، نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر علی محمد ساگر، عبدالرحیم راتھر، بی جے پی لیڈر اعجاز حسین، ذوالفقار چودھری اور سید مشتاق بخاری قابل ذکر ہیں۔بتادیں کہ پہلے مرحلے کی پولنگ۱۸؍ ستمبر کو منعقد ہوئی تھی جس میں ووٹنگ کی شرح مجموعی طور پر۶۱؍فیصد ریکارڈ ہوئی تھی۔
۵؍سابق وزراء ا ور ۱۰؍سابق ایم ایل ایزمیدان میں
اس مرحلے میں سابق وزراء اور سابق ایم ایل اے سمیت کئی اہم شخصیات کی ساکھ داؤ پر لگی ہوئی ہے۔ ان میں این سی لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ، جے کے پی سی سی کے صدر طارق حامد قرہ اور ریاستی بی جے پی صدر رویندر رینا نمایاں چہرے ہیں۔ عمر عبداللہ ۲؍ سیٹوں گاندربل اور بڈگام سے الیکشن لڑ رہے ہیں، جبکہ حامد قرہ سینٹرل شالٹینگ سیٹ سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ رویندر رینا راجوری ضلع کی نوشہرہ سیٹ سے امیدوار ہیں۔ ان کیلئے چیلنج اس سیٹ پر اپنی جیت کو برقرار رکھنا ہے۔ انہوں نے اس سیٹ سے۲۰۱۴ء کے اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔ اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری (چھن پورہ)، سابق وزیر علی محمد ساگر (خانیار)، عبدالرحیم راتھر (چرارِ شریف) اور چودھری ذوالفقار علی (بڈھل) اور سید مشتاق بخاری (سورانکوٹ) میدان میں موجود دیگر نمایاں امیدوار ہیں۔ ذوالفقار اور مشتاق بخاری دونوں بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔حبہ کدل میں نیشنل کانفرنس کی شمیم ​​فردوس کا مقابلہ پی ڈی پی کے عارف ارشاد لگڑو سے ہوگا۔جیل میں بند علیحدگی پسند سرجان احمد ویج عرف سرجان برکاتی بھی الیکشن لڑ رہے ہیں۔ وہ بیرواہ اور گاندربل سیٹوں سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ وہ انجینئر رشید کی طرح گاندربل سے عمر عبداللہ کے خلاف الیکشن لڑ رہے ہیں۔ یاد رہے کہ تہاڑ جیل سے پارلیمانی الیکشن لڑنے کے بعد راشد نے بارہمولہ سیٹ سے عمر عبداللہ کو کو۲؍ لاکھ سے زیادہ ووٹوں کے فرق سے شکست دی تھی۔ برکاتی سے بھی ایسی ہی امیدیں وابستہ کی گئی ہیں۔
چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے پولنگ کےد وران کہا کہ جموںکشمیر میںلوگ بڑی تعداد میں ووٹ دینے آرہے ہیں۔ تاریخ رقم ہورہی ہے۔ ہمیں بہت خوشی ہے کہ پوری وادی اور جموں میں ووٹنگ پورے جوش و خروش کے ساتھ ہو رہی ہے۔ لوگ ہر جگہ ووٹ ڈالنے کیلئے نکل رہے ہیں، یہاں تک کہ ان علاقوں میں بھی جہاں بائیکاٹ کی اپیل کی گئی ۔یہ دنیا کو دیکھنا ہے کہ جموں کشمیر میں پرامن اور منصفانہ انتخابات کیسے ہوسکتے ہیں ۔

 

Previous Post

شادی کرنا اور شوبز چھوڑنا چاہتی ہوں، لائبہ خان

Next Post

سرکاری ملازمین کے بچوں کو کوٹے پر نوکریاں دینے کی پالیسی پر فیصلہ محفوظ

Next Post
سرکاری ملازمین کے بچوں کو کوٹے پر نوکریاں دینے کی پالیسی پر فیصلہ محفوظ

سرکاری ملازمین کے بچوں کو کوٹے پر نوکریاں دینے کی پالیسی پر فیصلہ محفوظ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist