­
این اے ڈی اے نے ونیش پھوگاٹ کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا - مسلم ٹوڈے
منگل, جون 3, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

این اے ڈی اے نے ونیش پھوگاٹ کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا

Rubina by Rubina
ستمبر 26, 2024
in بھارت, دنیا, سیاست, کھیل
324 0
0
این اے ڈی اے نے ونیش پھوگاٹ کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا
546
SHARES
353
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اولمپک میڈل یافتہ ونیش پھوگاٹ ، جنہوں نے حال ہی میں کشتی سےاستعفیٰ دیا ہے اور سیاست میںشمولیت اختیار کی ہے، کو نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (این اے ڈی اے) نے وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے۔ ایجنسی نے انہیںمعلومات فراہم کرنے کے بعد ڈوپنگ ٹیسٹ کیلئےاپنی رہائش گاہ پرموجود نہ ہونے کی وجہ سے یہ نوٹس جاری کیا ہے۔ انہیں نوٹس پر جواب دینے کیلئے ۱۴؍ دن کی مہلت دی گئی ہے۔ خیال رہے کہ یہ معاملہ ونیش پھوگاٹ کے پیرس اولمپکس کے بعد کشتی سے استعفیٰ دینے کے بعد سامنے آیاہے۔ ونیش پھوگاٹ پیرس اولمپکس میں ۵۰؍ کلوگرام کے زمرے میں پہنچ گئی تھیں ۔تاہم، ان کا وزن ۱۰۰؍ کلوگرام زیادہ تھا جس کی وجہ سے انہیں پیرس اولمپکس کیلئے نااہل قرار دیا گیا تھا۔ یہ پہلی مرتبہ ہے جب ونیش پھوگاٹ کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ حال ہی میں وہ کانگریس میں شامل ہوئی ہیں اور ہریانہ ریاستی اسمبلی انتخابات میں جولانا حلقے سے انتخابات لڑیں گی۔
این اے ڈی اے کے رجسٹرڈ ٹیسٹنگ پول(آرٹی پی) کے مطابق کھلاڑیوں کو ایجنسی کو اپنی معلومات فراہم کرنی ہوتی ہے تا کہ ’’ڈوپ ٹیسٹنگ‘‘ کو آسان بنایاجاسکے۔ڈوپنگ ٹیسٹ اس لئےکیا جاتا ہے تا کہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ آیا کسی کھلاڑی نے کسی بھی مقابلے میں اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے کسی ادویات کا استعمال کیاہے۔ این اے ڈی اے نے رپورٹ کیا ہے کہ ۹؍ ستمبر کو ونیش پھوگاٹ خرخودہ گاؤں، سونی پت میں ڈوپ ٹیسٹ کیلئے اپنی رہائش گاہ پر موجود نہیں تھیں۔ جب کوئی کھلاڑی اس ٹیسٹ کیلئے اپنی معلومات یا اتہ پتہ فراہم کرے اور ٹیسٹ کے وقت بتائی گئی جگہ پر موجود نہ ہوتو اسے ’’ویئر اباؤٹس فیلیئر‘‘ کہا جاتا ہے۔ اس کے بعد ہی اس کھلاڑی کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے۔
ونیش پھوگاٹ نے ایسا پہلی مرتبہ کیا ہے اس لئے ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ اگر انہوں نے۱۲؍ مہینوں میں مزید ۲؍ مرتبہ ایسا کیا تو وہ کارروائی کی اہل ہوں گی۔این اے ڈی اے کے قوانین کے مطابق کسی بھی کھلاڑی کے خلاف تبھی کارروائی کی جاسکتی ہے جب وہ ۱۲؍ماہ میں ۳؍ مرتبہ معلومات فراہم کرنے کے بعد ڈوپنگ ٹیسٹ کیلئے موجود نہ ہو۔
یاد رہے کہ ونیش پھوگاٹ کے خلاف یہ کارروائی بی جے پی کے لیڈر برج بھوشن شرن سنگھ ، جو پہلے ورسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے صدر تھے، کے خلاف احتجاج کرنے کے بعد سامنے آئی ہے۔ گزشتہ سال ونیش پھوگاٹ نے بجرنگ پونیا اور ساکشی ملک کے ساتھ نئی دہلی کے جنتر منتر پر بی جے پی لیڈر کے خلاف جنسی ہراسانی کے معاملے میں احتجاج کیا تھا۔

Previous Post

’’ آسام حکومت، مسلمانوں کو اجاڑکر عدالت کے حکم کی بھی توہین کررہی ہے‘‘

Next Post

آئی ٹی کیلئے شہرت رکھنے والے حیدرآباد کو مائیکرو چپ بنانے کا اعزاز

Next Post
آئی ٹی کیلئے شہرت رکھنے والے حیدرآباد کو مائیکرو چپ بنانے کا اعزاز

آئی ٹی کیلئے شہرت رکھنے والے حیدرآباد کو مائیکرو چپ بنانے کا اعزاز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

ویڈیو پلیئر
https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc
00:00
00:00
24:16
آواز بڑھانے یا کم کرنے کے لیے اوپر/نیچے والی ایرو کیزاستعمال کریں۔

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

- Select Visibility -