پیر, جون 16, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

کولکاتا عصمت دری معاملہ: سنیچرسے جونیئر ڈاکٹرزعارضی طور پر ہڑتال ختم کریں گے

Rubina by Rubina
ستمبر 20, 2024
in بھارت, سیاست
657 0
0
کولکاتا عصمت دری معاملہ: سنیچرسے جونیئر ڈاکٹرزعارضی طور پر ہڑتال ختم کریں گے
436
SHARES
895
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

آرجی کر میڈیکل کالج، کولکاتا، مغربی بنگال میں ایک جونیئر ٹرینی ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے خلاف احتجاج کرنے والے جونیئر ڈاکٹروں نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ وہ سنیچر کو ایمرجنسی اور ضروری خدمات عارضی طور پر بحال کریں گے۔ تاہم، آؤٹ پیشنٹ ڈپارٹمنٹ (بیرونی مریضوں کے علاج کی خدمات) معطل رہیں گی۔ ڈاکٹروں نے مرکزی تفتیشی ایجنسی سی بی آئی کے آفس تک مارچ کرنے کے بعد اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’’وہ ریاستی ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے ہیڈ کوارٹرس سوستھیا بھون، کولکاتا کے باہر اپنا دھرنا احتجاج ختم کردیں گے۔ تاہم،’’فائٹ فار جسٹس‘‘ (انصاف کیلئے لڑائی) جاری رہے گی۔‘‘خیال رہے کہ ۹؍ اگست کو آرجی کر میڈیکل کالج، کولکاتا مغربی بنگال میں ایک جونیئر ٹرینٹی ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے بعد جونیئر ڈاکٹروں نے اپنے احتجاج کا آغاز کیا ہے۔ ایک ماہ سے زائد عرصے سے مغربی بنگال جونیئر ڈاکٹروں کی فرنٹ احتجاج کی قیادت کررہی ہے۔ جونیئر ڈاکٹروں نے مغربی بنگال کی ریاستی حکومت سے متعدد سینئر حکام کے استعفیٰ اور مغربی بنگال کے طبی مراکز میں اس ’’خطرے‘‘ کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ۱۷؍ ستمبر ۲۰۲۴ء کو مغربی بنگال کی ریاستی حکومت نے مظاہرین ڈاکٹروں کے کلیدی مطالبات مان لئے تھے اور کولکاتا پولیس کمشنر ونیت گویال، ڈپٹی کمشنر آف پولیس (شمال) ابھیشیک گپتا، ڈائریکٹر آف میڈیکل ایجوکیشن دیباشیش ہلدر اور ڈائریکٹر آف ہیلتھ سروسیز کوستو نائک کو ان کے عہدوں سے دستبردار کیا تھا۔ تاہم، آج ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ ’’۵؍ مطالبات میں سے متعدد کلیدی مطالبات اب بھی قبول نہیں کئے گئے ہیں۔‘‘ انہوں نے ریاستی حکومت کے ساتھ ایک اور میٹنگ کا مطالبہ کیا ہے۔ بدھ کو ریاستی حکومت کے ساتھ دوسری میٹنگ میں ڈاکٹروں نے متعدد حکام کی معطلی، ریاستی ہیلتھ سیکریٹری کے استعفیٰ اور ریاست کے سرکاری اسپتالوں میں سیکوریٹی کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کا مطالبہ کیا تھا۔ جمعرات کو ڈاکٹروں نے کہا کہ ’’انہیں چیف سیکریٹری منوج پانت کی جانب سے طبی کارکنان کی حفاظت اور سیکوریٹی کے تعلق سے ان کے مطالبات پر ردعمل موصول ہوا ہے۔‘’ ریاستی حکومت نے اسپتالوں میں سی سی ٹی وی نصب کرنے، ڈاکٹروں کیلئے علاحدہ کمرے مخصوس کرنے، پانی کی سپلائے کے انتظامات، اسپتالوں میں خاتون پولیس افسران اور کالجوں میں پولیس کی خصوصی گشت کے تعلق سے احکامات جاری کئے ہیں۔‘‘
ڈاکٹروں نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ ’’اسپتالوں میں خالی بستروں کی نگرانی کی تجاویز کے ساتھ سینٹرل ریفرل سسٹم متعارف کروانے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ اس اقدام کے ذریعے مریضوں کو اسپتالوں میں بستروں کی کمی اور دلالوں کی موجودگی کے سبب مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔‘‘

Previous Post

گیانواپی معاملہ میں ہندو فریق کو پھر لگا جھٹکا، امین سروے کا مطالبہ عدالت نے کیا خارج

Next Post

جمعیت کی مدارس کو دہشت گردی کا مرکز کہنے کے مرکزی وزیربنڈی سنجے کمار کے بیان کی مذمت

Next Post
جمعیت کی مدارس کو دہشت گردی کا مرکز کہنے کے مرکزی وزیربنڈی سنجے کمار کے بیان کی مذمت

جمعیت کی مدارس کو دہشت گردی کا مرکز کہنے کے مرکزی وزیربنڈی سنجے کمار کے بیان کی مذمت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist