اتوار, جون 15, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home Uncategorized

خاتون ڈاکٹروں کو رات کو کام کرنے سے نہیں روکا جا سکتا: سپریم کورٹ

Rubina by Rubina
ستمبر 18, 2024
in Uncategorized, بھارت
236 0
0
خاتون ڈاکٹروں کو رات کو کام کرنے سے نہیں روکا جا سکتا: سپریم کورٹ
654
SHARES
266
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سپریم کورٹ نے منگل کو کہا کہ مغربی بنگال حکومت خواتین ڈاکٹروں کو رات کی شفٹوں میں کام کرنے سے نہیں روک سکتی۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچنڈ کی سربراہی والی بنچ جس میں جسٹس جے بی پاردی والا اور منوج مشرا بھی شامل ہیں، انہوں نے یہ ریمارکس اس وقت دیئے جب اسے مغربی بنگال حکومت کے فیصلے کے بارے میں بتایا گیا کہ وہ خواتین کو رات کی شفٹوں میں کام کرنے اور۱۲؍ گھنٹے سے زیادہ کام کرنے سے روکے ہوئے ہیں۔ عدالت نے یہ تبصرہ اس وقت کیا جب وہ مغربی بنگال کے کولکاتا میں سرکاری آر جی کر میڈیکل کالج اور اسپتال میں ایک ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے معاملے میں دائر ایک از خود نوٹس کی درخواست کی سماعت کر رہی تھی۔ عدالت نے مغربی بنگال حکومت کے اس نوٹیفکیشن پر سوال اٹھایا جس میں خواتین کو رات کی ڈیوٹی کرنے سے روک دیا گیا ہے اور خواتین ڈاکٹرز ۱۲؍گھنٹے سے زیادہ شفٹوں میں کام نہیں کر سکتیں۔ تاہم، مغربی بنگال حکومت کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل کپل سبل نے کہا کہ وہ اسے ہٹا دیں گے۔ سینئر وکیل سبل نے یہ بھی کہا کہ یہ عارضی ہے اور حال ہی میں اٹھائے گئے حفاظتی اقدامات کا حصہ ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ خواتین مراعات نہیں چاہتیں بلکہ مساوی مواقع چاہتی ہیں اور خواتین ڈاکٹر ہر حال میں کام کرنے کو تیار ہیں۔ سپریم کورٹ نے یہ بھی کہا کہ خواتین ڈاکٹروں کو تحفظ فراہم کرنا ریاست کا فرض ہے۔ اس دوران سینئر وکیل سبل نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے یقین دلایا ہے کہ کام پر واپس آنے والے ڈاکٹروں کے خلاف کوئی تعزیری یا منفی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ سپریم کورٹ نے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے استعفیٰ کا مطالبہ کرنے والے وکیل کی درخواست پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ کوئی سیاسی پلیٹ فارم نہیں ہے۔ جب وکیل نے اپنے دلائل جاری رکھے تو سپریم کورٹ نے انتباہ دیا کہ وہ اسے عدالت سے نکال دے گی۔

Previous Post

سپریم کورٹ نے بلڈوزر کارروائی پر یکم اکتوبر تک پابندی عائد کردی

Next Post

لندن: مسلم مخالف فساد کے سب سے کم عمر ۱۲؍ سالہ مجرم کو سزا کا اعلان

Next Post
لندن: مسلم مخالف فساد کے سب سے کم عمر ۱۲؍ سالہ مجرم کو سزا کا اعلان

لندن: مسلم مخالف فساد کے سب سے کم عمر ۱۲؍ سالہ مجرم کو سزا کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist