پیر, جون 16, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

قابل تجدید توانائی سے متعلق عالمی کانفر نس کا افتتاح

Rubina by Rubina
ستمبر 17, 2024
in بھارت, دنیا, سیاست
436 0
0
قابل تجدید توانائی سے متعلق عالمی کانفر نس کا افتتاح
678
SHARES
772
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو گجرات کے گاندھی نگر میں مہاتما مندر میں قابل تجدید توانائی سے متعلق سرمایہ کاروں کی چوتھی عالمی کانفرنس اور ایکسپو کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں  ہندوستان میں قابل تجدید توانائی کی بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر وزیر اعظم نےبتایا کہ حکومت اس مانگ کو پورا کرنے کیلئے نئی پالیسیاں بنا رہی ہے اور ہر طرح سے مدد فراہم کر رہی ہے۔
مودی نے دعویٰ کیا کہ ہندوستان قابل تجدید توانائی سے متعلق ہر شعبے میں تیزرفتار اور بڑے پیمانے پر کام کر رہا ہے۔ پچھلی دہائی میں ہندوستان نے جوہری توانائی سے پہلے کے مقابلے میں ۳۵؍ فیصد زیادہ بجلی پیدا کی ہے اور ہندوستان آلودگی سے پاک ہائیڈروجن کے میدان میں عالمی لیڈر بننے کیلئے کوشاں ہے۔ مودی نے اس سمت میں تقریباً ۲۰؍ ہزار کروڑ روپے کےآ ٓلودگی سے پاک ہائیڈروجن مشن کے آغاز پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان میں فضلہ سے توانائی کی ایک بڑی مہم بھی چل رہی ہے۔ اہم معدنیات سے متعلق چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر زور دیتے ہوئےمودی نے کہا کہ حکومت دوبارہ استعمال اور ری سائیکلنگ سے متعلق بہتر ٹکنالوجی تیار کرنے کیلئے اسٹارٹ اپس کو قرض دے رہی ہے۔ شمسی انقلاب سے متعلق ان کا کہناتھا کہ جب ۲۱؍ ویں صدی کی تاریخ لکھی جائے گی تو ہندوستان کا شمسی انقلاب سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ ہندوستان کے پہلے شمسی گاؤں موڈھیرا کے بارے میں روشنی ڈالتے ہوئے مودی نے نشاندہی کی کہ آج گاؤں کی تمام ضروریات شمسی توانائی سے پوری ہوتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج ملک بھر میں ایسے کئی دیہاتوں کو ’سولر ویلج‘ میں تبدیل کرنے کی مہم چلائی جا رہی ہے۔ ا یودھیا شہر کے بارے میں مودی نے بتایا کہ حکومت ایودھیا کو ایک ماڈل سولر سٹی بنانا چاہتی ہے۔ کوشش تھی کہ ایودھیا کے ہر گھر اور ہر دفتر کو شمسی توانائی سے چلایا جائے۔ ایودھیا کے بہت سی مکانات اور دفاتر شمسی توانائی سے روشن ہوئے جبکہ ایودھیا میں بڑی تعداد میں سولر اسٹریٹ لائٹس، سولر انٹرسیکشن، سولر بوٹس، سولر واٹر اے ٹی ایم اور سولر عمارتیں بھی دیکھی جاسکتی ہیں۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ حکومت نے ہندوستان میں ایسے۱۷؍ شہروں کی نشاندہی کی ہے جو اسی طرح شمسی شہروں کے طور پر تیار کئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھیتوں کو شمسی توانائی کی پیداوار کا ذریعہ بنانے کا منصوبہ ہے۔ وزیراعظم نریندرمودی نے یہ بھی بتایا کہ آج سولر پمپ اور آبپاشی کیلئےچھوٹے سولر پلانٹس لگانے میں کسانوں کی مدد کی جا رہی ہے۔

Previous Post

دہلی: ’آپ‘ لیڈرآتشی، دہلی کی نئی وزیراعلیٰ ہوں گی

Next Post

سپریم کورٹ نے بلڈوزر کارروائی پر یکم اکتوبر تک پابندی عائد کردی

Next Post
سپریم کورٹ نے بلڈوزر کارروائی پر یکم اکتوبر تک پابندی عائد کردی

سپریم کورٹ نے بلڈوزر کارروائی پر یکم اکتوبر تک پابندی عائد کردی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist