اتوار, جون 7, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

راج ناتھ سنگھ کی پاکستان کو گفتگو کی مشروط پیشکش

Rubina by Rubina
ستمبر 9, 2024
in بھارت, دنیا, سیاست
467 0
0
راج ناتھ سنگھ کی پاکستان کو گفتگو کی مشروط پیشکش
876
SHARES
560
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اتوار کو وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جموں کشمیر میں ریلی سے خطاب کرتےہوئے پاکستان سے بات چیت کی مشروط پیشکش کی اور دیگرموضوعات پر اظہار خیال کیا۔ اس دوران ا نہوں نے رام بن میں خطاب کرتے ہوئے کہا، ’’پڑوسی سے کون بہتر تعلقات نہیں چاہتا؟ اگر پاکستان جموں کشمیر میں دہشت گردی کو روک دے تو ہم اس سے بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ ‘‘ ان کا یہ بھی کہناتھا، ’’حال ہی میں پاکستان کے ایڈیشنل سالسٹر جنرل نے عدالت میں ایک قرارداد پیش کی جس میں پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کے عوام کو غیر ملکی قرار دیا گیا۔ حکومت ہند کو یقین ہے کہ پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کے لوگ ہندوستانی شہری ہیں اور وہ دن دور نہیں جب وہاں کے لوگ خود آگے آکر ہندوستان کا حصہ بننے کی خواہش ظاہر کریں گے۔ ‘‘
راج ناتھ سنگھ نے یہ بھی دعویٰ کیا، ’’کچھ لوگ دعویٰ کر رہے تھے کہ اگر دفعہ۳۷۰؍کو چھوا تو جموں کشمیر میں آگ لگ جائے گی لیکن ان کے یہ دعوے بے بنیاد ثابت ہوئے۔ دفعہ۳۷۰؍کی منسوخی کے بعد جموں کشمیر میں ایک بھی گولی نہیں چلی بلکہ مرکز کے زیرانتظام علاقے میں امن و امان قائم ہوا۔ ‘‘

نیشنل کانفرنس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا، ’’ این سی دفعہ۳۷۰؍کو بحال کرنے کا دعویٰ کرتی ہے لیکن میں انہیں بتا دینا چاہتا ہوں کہ جب تک بی جے پی ہے، زمین پر کوئی طاقت دفعہ۳۷۰؍کو بحال نہیں کر سکتی۔ ‘‘
حریت سےمذاکرات سے متعلق وزیر دفاع نے کہا، ’’جب حریت سے بات چیت کرنے کیلئے پارلیمانی وفد کو کشمیر بھیجا گیا تو انہوں نے دروازے بند کر دیئے۔ ‘‘کشمیری پنڈتوں کی ’گھر واپسی‘ کے بارے میں راج ناتھ سنگھ نے کہا، ’’ مرکزی حکومت کشمیری پنڈتوں کی محفوظ اور باوقار واپسی کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہے۔ ‘‘
وزیر دفاع نے اپنے کارکنوں سے نیشنل کانفرنس، کانگریس اور پی ڈی پی کو ووٹ نہ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا، ’’`ان جماعتوں کو کبھی بھی ووٹ نہیں دینا کیونکہ یہ جماعتیں جموں کشمیر میں دہشت گردی، علاحدگی پسندی اور پتھربازی کے دور کو واپس لانا چاہتی ہیں، یہ جماعتیں دہشت گردوں کے لیڈروں کی رہائی چاہتی ہیں اور ان کی رہائی چاہتی ہیں جنہوں نے پتھربازی کے کلچر کے فروغ کیلئے پیسے خرچ کئے۔ ‘‘
راج ناتھ سنگھ نے کہا، ’اگر بی جےپی نے جموں کشمیر میں حکومت تشکیل دی تو ۱۰؍ سال کے اندر اندر جموں کشمیر کو ایک ماڈل ریاست بنائیں گے۔ ‘‘انہوں نے عوام سے اپیل کی، ’’وہ بی جے پی امیدواروں کوووٹ دیں تاکہ بی جے پی تنہا حکومت بنانے میں کامیاب ہو جائے۔‘‘
انہوں نے یہ بھی کہا، ’’حال ہی میں امریکہ کے دورے پر تھا اور وہاں موجود ہندوستانیوں نے سوال کیا کہ جموں کشمیر انتخابات میں کس کی جیت ہوگی؟ میں نے جواب میں کہا:بی جےپی حکومت بنانے میں کامیاب ہو جائے گی۔ ‘‘
راج ناتھ سنگھ نےیہ بھی دعویٰ کیا، ’’ نہ صر ف ہندوستان بلکہ پوری دنیا کی نظریں جموں کشمیر کے انتخابات پر ہیں۔ ‘‘وزیر دفاع نے عوام سے اپیل کی، ’’ اگلے ۱۰؍ سال تک بی جے پی کو خدمت کرنے کا موقع دیں ۔ ‘‘ان کا یہ بھی کہناتھا، ’’ اگر بی جے پی یہاں اقتدار میں آتی ہے تو نئے جموں کشمیر کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ جموں کشمیر میں ہونے والے اسمبلی الیکشن پہلے ایسے الیکشن ہوں گے جب ایک جھنڈا، ایک آئین اور ایک وزیر اعظم ہوگا۔ ایک قوم کا ہمیشہ ایک ہی وزیر اعظم ہوتا ہے۔ ‘‘

Previous Post

کانگریس نے ہریانہ اسمبلی انتخابات کے لیے نو امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی۔

Next Post

بھوت بنگلہ جو سپر سٹار راجیش کھنہ کے لیے خوش قسمتی کا در ثابت ہوا

Next Post
بھوت بنگلہ جو سپر سٹار راجیش کھنہ کے لیے خوش قسمتی کا در ثابت ہوا

بھوت بنگلہ جو سپر سٹار راجیش کھنہ کے لیے خوش قسمتی کا در ثابت ہوا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist