­
اتراکھنڈ: چمولی میں نابالغ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے واقعہ کے بعد فرقہ وارانہ کشیدگی، مسلمانوں کی دکانوں میں توڑ پھوڑ - مسلم ٹوڈے
ہفتہ, مئی 31, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

اتراکھنڈ: چمولی میں نابالغ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے واقعہ کے بعد فرقہ وارانہ کشیدگی، مسلمانوں کی دکانوں میں توڑ پھوڑ

Rubina by Rubina
ستمبر 3, 2024
in بھارت, سیاست
367 0
0
اتراکھنڈ: چمولی میں نابالغ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے واقعہ کے بعد فرقہ وارانہ کشیدگی، مسلمانوں کی دکانوں میں توڑ پھوڑ
654
SHARES
555
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی: اتراکھنڈ کے چمولی ضلع کے نندہ نگر علاقے میں اتوار (1 ستمبر) کو نابالغ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا واقعہ سامنے آنے کے بعد مشتعل ہجوم نے مسلمانوں کی تقریباًآدھا درجن دکانوں میں توڑ پھوڑ کی۔انڈین ایکسپریس کی خبر کے مطابق، لوگوں کا الزام ہے کہ مسلم کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ شخص نے علاقے میں ایک نابالغ لڑکی کو فحش اشارے کیے تھے ،جس پر لوگوں نے غصے میں آکر ان کی دکانوں کو نشانہ بنایا۔اس معاملے کی بابت سینئر پولیس افسران نے بتایا کہ تشدد کے بعد علاقے میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے اور اب حالات قابو میں ہیں۔پولیس کے مطابق، نابالغ کے والد نے سنیچر(31 اگست) کو نند پریاگ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ نندہ نگر کے ایک سیلون میں کام کرنے والے عارف خان نے 22 اگست کو ان کی نابالغ بیٹی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی تھی۔چمولی کے پولیس سپرنٹنڈنٹ سرویش پنوار نے اخبار کو بتایا،’ہمیں شکایت موصول ہوئی تھی کہ ملزم نے شکایت کنندہ کی 14 سالہ بیٹی کے سامنے خود کو برہنہ کیا ۔ اس معاملے میں، ہم نے پاکسو ایکٹ سمیت متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے۔ ملزم فرار ہے اور ہم اسے پکڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘

پنوار نے مزید کہا کہ اتوار کو بازار میں بچی سے چھیڑ چھاڑ کا معاملہ سامنے آنے کے بعد ایک بھیڑ جمع ہوگئی، جلوس نکالا گیا اور اس دوران بھیڑ نے پانچ چھ دکانوں سے سامان پھینک دیا اور دکانوں میں توڑ پھوڑ کی گئی۔ یہ تمام دکانیں مسلمانوں کی تھیں۔

اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے کہا کہ خواتین کی عزت اور احترام ہمیشہ اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ کسی بھی خاتون یا بیٹی کے ساتھ پیش آنے والے کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ سی ایم نے کہا کہ قانون مجرم کو سزا دے گا، دیو بھومی میں ایسے واقعات کو برداشت نہیں کیا جا سکتا ہے۔

دی ہندو کی خبر کے مطابق، اتوار کو ہی ایک اور نابالغ سے چھیڑ چھاڑ کے معاملے میں ملزم بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما بھگوت بوہرا کو پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ بی جے پی نے انہیں پارٹی سے نکال دیا ہے۔اس سے پہلے سنیچر کو بھی لال کنواں کے بی جے پی لیڈر اور نینی تال دودھ یونین کے صدر مکیش بورا پر یک خاتون نےجنسی استحصال کا الزام لگایا تھا۔اپوزیشن نے ان معاملات پر حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ بی جے پی نے اپنے لیڈروں کو خواتین کے خلاف جرائم کرنے کا ‘لائسنس’ دے رکھا ہے کیونکہ انہیں حکومت کی طرف سے تحفظ حاصل ہے۔پارٹی کی ترجمان گریما دسونی نے کہا، ‘انہوں نے بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ کا نعرہ دیا، لیکن سچ یہ ہے کہ ہم سب کو اپنی بیٹیوں کو بی جے پی سے ہی بچانا ہے۔‘

 

 

Previous Post

احمد آباد میں۱۲۰۰؍ریزیڈنٹ ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال

Next Post

اے جی نورانی: علم کا بہتا دریا خاموش ہوگیا

Next Post
اے جی نورانی: علم کا بہتا دریا خاموش ہوگیا

اے جی نورانی: علم کا بہتا دریا خاموش ہوگیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

ویڈیو پلیئر
https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc
00:00
00:00
24:16
آواز بڑھانے یا کم کرنے کے لیے اوپر/نیچے والی ایرو کیزاستعمال کریں۔

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

- Select Visibility -